*فَاِذَا قُضِیَتِ الصَّلٰوۃُ فَانۡتَشِرُوۡا فِی الۡاَرۡضِ وَ ابۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِ اللّٰہِ وَ اذۡکُرُوا اللّٰہَ کَثِیۡرًا لَّعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ ﴿۱۰﴾*
*پھر جب نماز پوری ہوجائے تو زمین میں منتشر ہوجاؤ ، اور اللہ کا فضل تلاش کرو ، ( ٧ ) اور اللہ کو کثرت سے یاد کرو ، تاکہ تمہیں فلاح نصیب ہو ۔*
*And when the prayer has been concluded, disperse within the land and seek from the bounty of Allah , and remember Allah often that you may succeed.*
اللہ تعالی آپ سب کی تمام مشکلات کو حل فرمائیں تمام کاموں کو آپ کے لیے آسان بنا دیں
**معوذات پڑھ کر دم۔۔**
حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ اپنی مرض وفات میں معوذات پڑھ کر دم کیا کرتے تھے۔ پھر جب آپ ﷺ کے لیے دشوار ہوگیا تو میں آپ پر دم کرتی تھی اور برکت کے لیے آپ کا دایاں ہاتھ آپ کے جسم پر پھیرتی تھی میں نے ابن شہاب سے پوچھا کہ آپ ﷺ کس طرح دم کیا کرتے تھے؟انہوں نے کہا کہ آپ پہلے اپنے دونوں ہاتھوں پر پھونک مارتے، پھر انہیں اپنے چہرہ انور پر پھیرلیتے تھے۔
*صحیح بخاری # 5751*
**جب مکھی برتن میں پڑ جائے !!*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جب مکھی تم میں سے کسی کے برتن میں پڑ جائے تو پوری مکھی کو برتن میں ڈبو دے اور پھر اسے نکال کر پھینک دے کیونکہ اس کے ایک پر میں شفاء اور دوسرے میں بیماری ہے۔“
*صحیح بخاری # 5782*
*حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ: ''اللہ عزوجل فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے گمان کے مطابق ہوں اور ميں اس کے ساتھ ہوں جہاں بھی وہ مجھے یاد کرے۔ اللہ کی قسم! يقيناً اللہ اپنے بندے کی توبہ پر اس شخص سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہے جو جنگل میں اپنی گم شدہ چيز پاليتا ہے۔ جو ایک بالشت میرے قریب آتا ہے میں ایک ہاتھ اُس کے قریب آتا ہوں، اورجو ایک ہاتھ میرے قریب آتا ہے تو میں دو ہاتھ اُس کے قریب آتا ہوں، اور جب وہ ميری طرف چلتا ہوا آتا ہے میں اس کی طرف دوڑتا ہوا آتا ہوں۔’’ متفق علیہ۔*
آج کے دن اپنا استغفار اوردرود شریف کا ذکر مت بھولیے گا اللہ تعالی آپ سب سے راضی ہوں
**سات عجوہ کھجوریں روزانہ کھانے کے فوائد**
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو شخص صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھا لے اسے اس دن زہر نقصان پہنچا سکے گا اور نہ جادو۔“
*صحیح بخاری # 5779*
*خودکشی کرنے والوں کا انجام !!*
میں نے ذکوان سے سنا، وہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث بیان کرتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے پہاڑ سے اپنے آپ کو گرا کر خودکشی کر لی وہ جہنم کی آگ میں ہو گا اور اس میں ہمیشہ پڑا رہے گا اور جس نے زہر پی کر خودکشی کر لی وہ زہر اس کے ساتھ میں ہو گا اور جہنم کی آگ میں وہ اسے اسی طرح ہمیشہ پیتا رہے گا اور جس نے لوہے کے کسی ہتھیار سے خودکشی کر لی تو اس کا ہتھیار اس کے ساتھ میں ہو گا اور جہنم کی آگ میں ہمیشہ کے لیے وہ اسے اپنے پیٹ میں مارتا رہے گا۔
*صحیح بخاری # 5778*
**چھوت، بدشگونی ،نیک فال**
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ چھوت لگنا کوئی چیز نہیں ہے اور بدشگونی نہیں ہے البتہ نیک فال مجھے پسند ہے۔ صحابی نے عرض کیا نیک فال کیا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اچھی بات منہ سے نکالنا یا کسی سے سن لینا۔
*صحیح بخاری # 5776*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے ایسا علم صرف دنیاوی مقصد کے لیے سیکھا جس سے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جاتی ہے تو وہ قیامت کے دن جنت کی خوشبو تک نہیں پائے گا ۔*
*(📚سنن ابو داؤد: 3664)*
♥️ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے جس سے میں فائدہ اٹھاؤں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمانوں کے راستہ سے تکلیف دہ چیز کو ہٹا دیا کرو۔*
*(📚سنن ابن ماجہ: 3681)*
مـحــاســن اعــمـــــال*
*♥ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ مجھے آپ کوئی نصیحت فرما دیجئیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ غصہ نہ ہوا کر۔ انہوں نے کئی مرتبہ یہ سوال کیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ غصہ نہ ہوا کر۔*
*(📚صحیح بخاری :6116)*
*عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جس کے پاس تین لڑکیاں ہوں، اور وہ ان کے ہونے پر صبر کرے، ان کو اپنی کمائی سے کھلائے پلائے اور پہنائے، تو وہ اس شخص کے لیے قیامت کے دن جہنم سے آڑ ہوں گی ۔*
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
*مومن ایک دوسرے کیلئے قوت !*
🔹 *آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک مومن دوسرے مومن کے ساتھ ایک عمارت کے حکم میں ہے کہ ایک کو دوسرے سے قوت پہنچتی ہے۔اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں کے اندر کیا۔*
*📗«صحیح بخاری-2446»*
**تباہ کر دینے والی چیز **
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تباہ کر دینے والی چیز اللہ کے ساتھ شرک کرنا ہے اس سے بچو اور جادو کرنے کرانے سے بھی بچو۔“
*صحیح بخاری #5764*
**یہ شخص تو کاہنوں کا بھائی معلوم ہوتا ہے**
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنین جسے اس کی ماں کے پیٹ میں مار ڈالا گیا ہو، کی دیت کے طور پر ایک غلام یا ایک باندی دیئے جانے کا فیصلہ کیا تھا جسے دیت دینی تھی اس نے کہا کہ ایسے بچہ کی دیت آخر کیوں دوں جس نے نہ کھایا، نہ پیا، نہ بولا اور نہ ولادت کے وقت ہی آواز نکالی؟ ایسی صورت میں تو دیت نہیں ہو سکتی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ شخص تو کاہنوں کا بھائی معلوم ہوتا ہے۔
*صحیح بخاری # 5760*
*کاہنوں کی کوئی بنیاد نہیں!!*
کچھ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کاہنوں کے متعلق پوچھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کی کوئی بنیاد نہیں۔ لوگوں نے کہا کہ یا رسول اللہ! بعض اوقات وہ ہمیں ایسی چیزیں بھی بتاتے ہیں جو صحیح ہو جاتی ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ کلمہ حق ہوتا ہے۔ اسے کاہن کسی جننی سے سن لیتا ہے وہ جننی اپنے دوست کاہن کے کان میں ڈال جاتا ہے اور پھر یہ کاہن اس کے ساتھ سو جھوٹ ملا کر بیان کرتے ہیں۔ علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا کہ عبدالرزاق اس کلمہ تلك الكلمة من الحق کو مرسلاً روایت کرتے تھے پھر انہوں نے کہا مجھ کو یہ خبر پہنچی کہ عبدالرزاق اس کے بعد اس کو مسنداً عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے۔
*صحیح بخاری 5762*
•جــنت میں لے جانے والے اعـمال
*✒نـمـاز اشـراق کـی 4 رکـعـات اور نـمـاز ظـہـر سـے پـہـلے 4 رکـعـات سنت پـڑھـنـا
سیــدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ جس شخص نے اشراق كی چــار ركعت نماز پڑھی، اور نمازِ ظہر سے پہلے چــار ركعت پڑھیں اس كے لئے جــنت میں گھر دیا جــائے گا-*
*📚 |[السلسة الصحيحة-٧٤٥]|*
*ایمان کی حقیقت!!*
🍃 سيدنا ابو درداء رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا :
« کوئی بندہ اس وقت تک ایمان کی حقیقت کو نہیں پہنچ سکتا، جب تک اسے یہ (پختہ) علم نہ ہو جائے کہ (الله تعالیٰ کی تقدیر کے فیصلے کے مطابق) جس چیز نے اسے لاحق ہونا ہے وہ تجاوز نہیں کر سکتی اور جو چیز تجاوز کر گئی وہ لاحق نہیں ہوسکتی ».
*📜 |[ سلسلة الأحاديث الصحيحة : ٢٤٧١ ]|*
*مریض کی عیادت کرنا اخلاق کا حصہ ہے*
🎀 سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللّٰہ عنہ سے مروی ہے، نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے کعب کو گم پایا تو اس کے بارے میں سوال کیا ۔ صحابہ نے کہا، وہ بیمار ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیدل چلے یہاں تک کے اس کے پاس پہنچ گئے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسکے ہاں داخل ہوئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
🕯اے کعب خوش ہوجاو، اس کی ماں نے کہا، اے کعب تیرے لیے جنت مبارک ہو۔ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ الله پر قسم چڑھانے والی کون ہے؟ کعب نے کہا: اے الله کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم یہ میری ماں ہے۔ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا :
◾اے ام کعب تجھے کیا معلوم شاید کعب نے بے مقصد بات کہی ہو یا ایسی چیز سے روکا ہو جو اسے غنی نہ کرتی ہو (معمولی چیز دینے سے انکار کیا ہو).
*فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُوا لِي وَلَا تَكْفُرُونِ (البقرہ)*
اردو ترجمہ:
*لہٰذا مجھے یاد کرو میں تمہیں یادرکھوں گا اور میرا شکر ادا کرو اور میری ناشکری نہ کرو*
جو بھی چاہتا ہے کہ آج کے دن اللہ اس پر اپنا فضل اور رحمت کرنا نہ چھوڑیں اور اپنے فضل کے لیے اسے یاد رکھیں تو وہ بھی آج کے دن اللہ کا ذکر کرنا نہ بھولے
اور جو بھی اپنا تعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مضبوط رکھنا چاہتا ہے وہ درود پاک کا ذکر نہ بھولے
اللہ تعالیٰ ہمارے لیے ذکر کو آسان بنا دیں اور ذکر کی لذت نصیب فرما دیں
**سورج گرہن اور دو رکعت نماز **
سورج گرہن ہوا تو ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ آپ جلدی میں کپڑا گھسیٹتے ہوئے مسجد میں تشریف لائے لوگ بھی جمع ہو گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعت نماز پڑھائی، گرہن ختم ہو گیا، تب آپ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا ”سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں اس لیے جب تم ان نشانیوں میں سے کوئی نشانی دیکھو تو نماز پڑھو اور اللہ سے دعا کرو یہاں تک کہ وہ ختم ہو جائے۔“
*صحیح بخاری # 5785*
*اَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَىٕنُّ الْقُلُوْبُؕ(۲۸)*
ترجمہ:
*سن لیجئے! اللہ کی یاد ہی سے دلوں کو سکون حاصل ہے*
(سورہ الرعد -۴۵)
English Translation
*Verily in the remembrance of Allah do hearts find peace* (Al-Ra'ad)
اور آج کے دن جو بھی بہن یا بھا۶ی اپنا تحفہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچانا چاہتے ہیں اپنا *درود پاک* کا ذکر نہ بھولیے گا
اللہ تعالی ہماری بخشش فرما کر ہمارے دل کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت سے بھر دیں ۔۔۔ آمین
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain