مـحــاســن اعــمـــــال
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : دنیا مومن کا قید خانہ اور کافر کی جنت ہے ۔*
*(صحیح مسلم: 7417)*
مـحــاســن اعــمـــــال
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سناآپ ( دعا کرتے ہوئے ) فرما رہے تھے اللَّهُمَّ فَأَيُّمَا عَبْدٍ مُؤْمِنٍ سَبَبْتُهُ فَاجْعَلْ ذَلِكَ لَهُ قُرْبَةً إِلَيْكَ يَوْمَ الْقِيَامَة
[اے اللہ! میں جس بندہ مومن کو برا بھلا کہوں تو اس کے لیے اسے قیامت کے دن اپنی قربت میں بدل دینا]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے نہ اس پر ظلم کرتا ہے نہ اسے ( ظالموں کے ) سپرد کرتا ہے ۔ جو شخص اپنے بھائی کی حاجت پوری کرنے میں لگا ہوتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی حاجت روائی فرماتا ہے ۔ جو کسی مسلمان سے اس کی ایک تکلیف دور کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس سے قیامت کی تکلیفوں میں سے ایک تکلیف دور کرتا ہے ۔ جو شخص کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرتا ہے ، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا
جــنت میں لے جانے والے اعـمال
*✒نماز (فجر و عصر) باقائدگی سے ادا کرنا
*🌹🍂سیــدنا ابوبکر بن ابی موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ان کے والد نے کہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے ٹھنڈے وقت کی دو نمازیں( وقت پر ) پڑھیں ( فجر اور عصر ) تو وہ جــنت میں داخل ہو گا_*
*📚 |[صحیـح البخـاری :٥٧٤]|*
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
🌴 *رسولﷺکی اطاعت اللہ کی اطاعت !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی، اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی۔*🔹
*📗«سنــن ابــن ماجہ-3»*
🌺 *اللہ تعالیٰ بندے کے قریب !*
🔹 *عمرو بن عنبسہ رضی الله عنہ کا بیان ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”رب تعالیٰ اپنے بندے سے سب سے زیادہ قریب رات کے آخری نصف حصے کے درمیان میں ہوتا ہے،تو اگر تم ان لوگوں میں سے ہو سکو جو رات کے اس حصے میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں تو تم بھی اس ذکر میں شامل ہو کر ان لوگوں میں سے ہو جاؤ (یعنی تہجد پڑھو) “۔*🔹
*📗«سنــن ترمذی-3579»*
🌺 *نماز کے لئے اطمینان سے آؤ!*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب نماز کے لیے اقامت کہہ دی جائے تو دوڑتے ہوئے نہ آؤ، بلکہ اطمینان سے چل کر آؤ، امام کے ساتھ جتنی نماز ملے پڑھ لو، اور جو چھوٹ جائے اسے پوری کر لو ۱؎۔*🔹
*📗«سنــن ابــن ماجہ -775»*
*اللہ کی راہ میں لڑائی!*
🔹 *ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! اللہ کی راہ میں لڑائی کی کیا صورت ہے؟ کیونکہ ہم میں سے کوئی غصہ کی وجہ سے اور کوئی غیرت کی وجہ سے جنگ کرتا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف سر اٹھایا، اور سر اسی لیے اٹھایا کہ پوچھنے والا کھڑا ہوا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو اللہ کے کلمے کو سربلند کرنے کے لیے لڑے، وہ اللہ کی راہ میں (لڑتا) ہے۔*🔹
*📗«صحیح بخاری-123»*
✍🏻 - *ایک جامع اور فائدہ مند دعا ...*
⬅️ ام المؤمنین سيدة ام سلمة رضي الله عنها کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ جب نماز فجر میں سلام پھیرتے تو یہ دعا پڑھتے:
*❐ ’’اللَّهُمَّ إنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَرِزْقًا طَيِّبًا، وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا.‘‘*
"اے الله! میں تجھ سے نفع بخش علم، پاکیزہ روزی اور مقبول عمل کا سوال کرتا ہوں۔"
📄 - *(سنن ابن ماجه : ٩٢٥، صحيح)*
✒بــرائی کو دیکھ کر نا روکنے والوں پر عـذاب مسلط
قیس کہتے ہیں: سیــدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، اللہ تعالیٰ کی حـــمد و ثنا بیان کی اور پھر کہا: لوگو! بیشک تم یہ آیت پڑھتے ہو:
اے ایمان والو! اپنی فکر کرو، جب تم راہ راست پر چل رہے ہو تو جو شخص گمراہ رہے اس سے تمہارا کوئی نقصان نہیں۔ ، لیکن ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا
بیشک جب لوگ برائی کو دیکھ کر اس کو تبــدیل نہیں کریں گے تو قـــریب ہو گا کہ اللہ تعالیٰ ان پر عام عـــذاب مسلط کردے
ایک اور روایت ہے جب لوگ نافــرمانیاں کر رہے ہوتے ہیں، جبکہ ان میں سے ایک ایسا آدمی بھی موجـــود ہوتا ہے جو سب سے زیادہ عـــزت والا ہوتا ہے اور اس کے لیے یہ ممکن ہوتا ہے کہ وہ ان کو اس بــرائی سے روک سکے لیکن وہ روکتا نہیـــں ہے، تو اللہ تعالی اسے سزادےگا
|[ کثرتِ استغفار ؛ نجات کا راستہ ]|
سیدنا عبد الله بن بُسر رضي الله عنهما سے روایت ہے کہ نبى کریم ﷺ نے فرمایا :
*"طوبَى لِمَن وجَدَ في صَحيفَتِه استِغفارًا كثيرًا."*
"مبارکباد ہے اس شخص کے لیے جو اپنے نامہ اعمال میں کثرت سے استغفار پائے۔"
📚 |[ سنن ابن ماجه : 3818، صحيح ]|
(تابعی) امام شعبی رحمه الله سے روایت ہے کہ أمير المؤمنين سيدنا علي بن أبي طالب رضي الله عنه فرماتے ہیں :
*’’عجبت لمن يهلك والنجاة معه.‘‘* قيل له : ما هي يا أمير المؤمنين ؟ قال : ’’الإستغفا.‘‘
"مجھے تعجب ہے اس شخص پر جو نجات کا سامان ساتھ میں ہونے کے باوجود بھی ہلاک ہو جاتا ہے۔ پوچھا گیا کہ : اے أمير المؤمنين وہ کیا ہے؟ کہا : وہ استغفار ہے۔"
📚 |[ المجالسة وجواهر العلم : 1207، عیون الأخبار : 282/1، إسناده لا بأس به ]|
*♥️♡•• الله کے اپنے بندوں سے اظھار ِمحبت کے کمال طریقے
« آزمائش کے ختم ہونے کا انتظار کرتے رہنا بھی ثواب والا عمل ہے، کیونکہ یہ انتظار کرنا ﷲ کے ساتھ حسنِ ظن ہے».
*📕- [ فضيلة الشيخ محمد بن صالح العثيمين رحمه الله || فتاوى نور على الدرب : ٢٢٥ ]*
*♥️♡•• الله کے اپنے بندوں سے اظھار ِمحبت کے کمال طریقے*
« بے شک ایک شخص کا الله کے ہاں ایک مقام ہوتا ہے لیکن وہ اس مقام تک اپنے عمل کے ذریعے نہیں پہنچ رہا ہوتا، تو الله اسے آزمائشوں میں ڈالے رکھتا ہے جو اس بندے کو نا پسند ہو، یہاں تک کہ الله (اس کے صبر) کے ذریعے اسے اس مقام تک پہنچا دیتا ہے ».
*📕- |[ السلسلة الصحيحة : ٢٥٩٩ ]|*
« دنیا میں جن لوگوں کو آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، روزِ قیامت ان کو ملنے والا اَجر و ثواب دیکھ کر اہلِ عافیت تمنا کریں گے کہ کاش دنیا میں ان کی کھالیں قینچیوں سے کتری جاتیں ».
*📕- |[ سنن الترمذي : ٢٤٠٢ ]|*
« مومن پر کوئی نہ کوئی آزمائش آئی رہتی ہے، تاکہ اس کے بعد اس کے ساتھ بھلائی کا معاملہ کیا جائے ».
*📕- [ الآداب للإمام البيهقي رحمه الله : ٢٩٤ ]*
*❣️✨مـحــاســن اعــمـــــال✨❣️*
*پوسٹ نمبر:5*
*♥️نبی کریم صلی الله عليه وسلم نے فرمایا: اپنے آپ کو بددعا نہ دو نہ اپنی اولاد کو بددعا دو نہ اپنے مال مویشی کو بددعا دو اللہ کی طرف سے ( مقرر کردہ قبولیت کی ) گھڑی کی موافقت نہ کرو جس میں ( جو ) کچھ مانگا جاتا ہے وہ تمھیں عطا کردیا جاتا ہے۔*
*(📚صحیح مسلم: 7515)*
*♥️نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس ( مسلمان ) نے سورہ کہف کی پہلی دس آیات حفظ کرلیں ، اسے دجال کے فتنے سے محفوظ کرلیا گیا۔*
*(📚صحیح مسلم: 809)*
*♥️ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا یا ( آپ نے اس طرح بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ) حکم دیا کہ نظر بد لگ جانے پر معوذتین سے دم کر لیا جائے۔*
*(📚صحیح بخاری: 5738)*
*وَلَـذِكْرُ اللّـٰهِ اَكْبَـرُ ۗ وَاللّـٰهُ يَعْلَمُ مَا تَصْنَعُوْنَ*
ترجمہ:
*اور اللہ کا ذکر (تمام نیکیوں سے) بڑا ہے*
(سورہ العنکبوت -۴۵)
اللہ تعالی ہماری بخشش فرما کر ہمارے دل کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت سے بھر دیں ۔۔۔ آمین
ؐ *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جو شخص اللّٰہ ذکر کرتا ہے اور جو نہیں کرتا ان دونوں کی مثال زندہ اور مردہ کی سی ہے کہ ذکر کرنے والا ذندہ ہے اور ذکر نہ کرنے والا مردہ ہے*
اخرجہ البخاری ومسلم والبیھقی کزافی الدروالمشکٰوہ
آج کے دن اپنے دل کو *استغفار* کے ذکر سے صاف کر کے *درود پاک* کے ذکر سے روشن ضرور کیجئے گا
اللہ تعالی ذکر کو ہمارے لیے آسان فرما دیں ذکر کی لذت نصیب فرما دیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والا بنا دیں ۔۔۔ آمین
*✒️ معوذات ہر نماز کے بعد*
🍁 سیدنا عقبه رضی الله عنه سے مروی ہے ،انہوں نے كہا كہ رسول الله ﷺ نے مجھ سے كہا:
*🤲 « ہر نماز كے بعد معوذات (سورة الناس و فلق) پڑھا كرو ».*
*📚 #السلسلة_الصحیحة : 546*
🍁 *بدقسمت لوگ*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ تین (قسم کے لوگ) ہیں جن سے اللہ قیامت کے دن بات نہیں کرے گا اور نہ ان کو پاک فرمائے گا (ابو معاویہ) نے کہا : نہ ان کی طرف دیکھے گا) اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے : بوڑھا زانی ، جھوٹا حکمران اور تکبر کرنے والا عیال دار محتاج ۔‘‘*🔹
*📗«صحیح مسلم-296»*
*عورتوں جیسا چال ڈھال اختیار کرنے والے مرد۔۔۔*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان مردوں پر لعنت بھیجی جو عورتوں جیسا چال چلن اختیار کریں اور ان عورتوں پر لعنت بھیجی جو مردوں جیسا چال چلن اختیار کریں۔ غندر کے ساتھ اس حدیث کو عمرو بن مرزوق نے بھی شعبہ سے روایت کیا۔
*صحیح بخاری # 5885*
*اللہ تعالٰی ضرور تمہاری توبہ قبول کرے گا*
🍃 سيدنا ابوہریرہ رضي الله عنه کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :
« اگر تم گناہ کرو یہاں تک کہ تمہارے گناہ آسمان تک پہنچ جائیں، پھر تم توبہ کرو تو (اللہ تعالیٰ) ضرور تمہاری توبہ قبول کرے گا ».
*📜 |[ سنن ابن ماجه : ٤٢٤٨ ]|*
*✶••جــنت میں لے جانے والے اعـمال②••✶*
*✒اپنے مال کی حفاظت میں قتـل ہونا*
*🌹🍂سیــدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”جو اپنے مال کی حفــاظت کرتے ہوئے مظلــوم مارا گیا اس کے لیے جــــنت ہے“-*
*📚 |[ سنن نسائی : ٤٠٩١ ]|*
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain