Damadam.pk
karia's posts | Damadam

karia's posts:

karia
 

*بہترین اور بدترین لوگ کون ہیں؟؟*
💕سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھے ہوئے کچھ لوگوں کے پاس آ کر کھڑے ہوئے اور کہا: کیا میں تمہیں یہ نہ بتلاؤں کہ تمہارے بد ترین لوگوں میں سے بہترین لوگ کون سے ہیں؟ لوگ خاموش رہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین دفعہ یہی جملہ دوہرایا، بالآخر ایک بندے نے کہا: کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
*💚تـم میں سے بہتـرین وہ ہے، جس کی خــیر کی امید رکھی جاتی ہو-*
*🔥اور تم میں بــدترین وہ ہے، جس کی خیر کی امید نہ رکھی جاتی ہو اور جس کے شرّ سے امن بھی نہ ہو۔*
*📚 #مسند_احمد : 9961*

karia
 

⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
🍂 *سوچ سمجھ کر بولئے!*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی اپنی زبان سے اللہ کی ناراضگی کی بات کہتا ہے، اور وہ اس میں کوئی حرج نہیں محسوس کرتا، حالانکہ اس بات کی وجہ سے وہ ستر برس تک جہنم کی آگ میں گرتا چلا جاتا ہے ۔*🔹
*📗«سنــن ابــن ماجہ -3970»*

karia
 

*اللّٰـه تعالٰی اجـــل و اعــظم ہے*
🌹🍂سیــدنا ابورزین عقیلی ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! کیا قیامت کے روز ہم سب اللہ کو اکیلے اکیلے دیکھیں گے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ ہاں ، کیوں نہیں ۔‘‘ میں نے عرض کیا : اس کی نشانی کیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ ابو رزین ! کیا تم سب چودھویں رات کے چاند کو اکیلے اکیلے نہیں دیکھتے ہو ؟‘‘ انہوں نے عرض کیا ، جی ہاں (دیکھتے ہیں)، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
*🌕🌹’’وہ (چاند) تو اللہ کی مخلوق میں سے ایک مخلوق ہے ، جبکہ اللّٰــہ تعالیٰ اجل و اعظـــم ہے ۔‘‘*
*📚 #مشکاة_المصابیح : 5658*

karia
 

رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: جو شخص اپنے بستر پر پاک و صاف ہو کر سونے کے لیے جائے اور اللہ کا ذکر کرتے ہوئے اسے نیند آ جائے تو رات کے جس کسی لمحے میں بھی بیدار ہو کر وہ دنیا و آخرت کی جو کوئی بھی بھلائی، اللہ سے مانگے گا اللہ اسے وہ چیز ضروری عطا کرے گا*

karia
 

*يَـٰٓأَيُّھَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱذۡكُرُواْ ٱللَّهَ ذِكۡرً۬ا كَثِيرً۬ا (القرآن)*
ترجمہ:
*اے ایمان والو! اللّٰہ کو کثرت سے یاد کرو۔*
Translation:
*“O you who believe! Remember Allah with much remembrance.” (33:41)

karia
 

*فرشتوں کی طرح صفیں بنانے کا حکم*
🍁 سیدنا أبو شجرہ رضی الله عنه سے مرفوعاً مروی ہے کہ رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا:
*« نماز میں صفوں كو سیدھا كیا كرو، تم فرشتوں كی طرح صفیں بنایا كرو، كاندھے برابر كیا كرو، خالی جگہیں پر كیا كرو، شیطان كے لئے خالی جگہیں نہ چھوڑو۔ جس شخص نے صف كو ملایا اللہ تعالیٰ اسے ملائے گا ».*
*📚 #السلسلة_الصحیحة : 548*

karia
 

⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
🍁 *جنت میں جانے سے انکار کرنے والے کون؟*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”ساری امت جنت میں جائے گی سوائے ان کے جنہوں نے انکار کیا۔“ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! انکار کون کرے گا؟ فرمایا ”جو میری اطاعت کرے گا وہ جنت میں داخل ہو گا اور جو میری نافرمانی کرے گا اس نے انکار کیا۔“*🔹
*📗«صحیح بخاری-7280»*

karia
 

*گناہگار لوگوں کو چہروں کے بل چلایا جائے گا🔥*
💥 سیدنا أنس بن مالک الانصاری رضی الله عنه سے روایت ہے کہ :
*صحابه كرام رضوان اللّٰه علیهم أجمعین نے پوچھا: اے اللّٰه کے رسول! (گناہگار) لوگوں کو چہروں کے بل کیسے چلایا جائے گا ؟ رسول الله ﷺ نے فرمایا:*
*« جس ذات نے انہیں پاؤں کے بل چلنے کی طاقت دی ہے، وہ انہیں چہروں کے بل چلانے پر بھی قادر ہے ».*
*📚 #مسند_احمد:13074*

karia
 

*نماز كی خوب صورتی✨*
🍁 سیدنا أبو ھریرہ رضی الله عنه سے روایت ہے کہ رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا:
*« نماز میں صف سیدھی كیا كرو، كیونكہ صف كا سیدھا كرنا نماز كی خوب صورتی سے ہے ».*
*📚 #السلسلة_الصحیحة : 547*

karia
 

⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم*🧊
🌺 *کیا میں اللہ کا شکرگزار بندہ نہ بنوں!*
🔹 *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اتنی دیر تک کھڑے ہو کر نماز پڑھتے رہتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم یا (یہ کہا کہ) پنڈلیوں پر ورم آجاتا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق کچھ عرض کیا جاتا تو فرماتے ”کیا میں اللہ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں“۔*🔹
*📗«صحیح بخاری-1130»*

karia
 

🌸 *قرآن پاک ایک معجزہ!*
🔹 *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”انبیاء میں سے کوئی نبی ایسا نہیں جن کو کچھ نشانیاں (یعنی معجزات) نہ دئیے گئے ہوں جن کے مطابق ان پر ایمان لایا گیا (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ) انسان ایمان لائے اور مجھے جو بڑا معجزہ دیا گیا وہ قرآن مجید ہے جو اللہ نے میری طرف بھیجا، پس میں امید کرتا ہوں کہ قیامت کے دن شمار میں تمام انبیاء سے زیادہ پیروی کرنے والے میرے ہوں گے۔“*🔹
*📗«صحیح بخاری-7274»*

karia
 

**ہر ضرورت اللہ سے مانگنی چاہئے🤲🏻**
*🌹انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :*
*🤲🏻’’ تم میں سے ہر شخص کو اپنی تمام ضرورتیں اپنے رب سے مانگنی چاہئیں*
*حتیٰ کہ جب اس کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے تو*
*☑اس کے بارے میں بھی اسی سے سوال کرنا چاہیے ۔‘‘*
*📚 #مشکاة_المصابیح :2251*

karia
 

*ایک پاؤں میں جوتا پہن کر چلنا۔۔۔*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں کوئی شخص صرف ایک پاؤں میں جوتا پہن کر نہ چلے یا دونوں پاؤں ننگا رکھے یا دونوں میں جوتا پہنے۔
**صحیح بخاری # 5856**

karia
 

*نبی کریم ﷺ کا سات چیزوں سے رکنے کا حکم۔۔*
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سات چیزوں سے روکا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سونے کی انگوٹھی سے یا راوی نے کہا کہ سونے کے چھلے سے، ریشم سے، استبرق سے، دیبا سے، سرخ میثرہ سے، قسی سے اور چاندی کے برتن سے منع فرمایا تھا اور ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سات چیزوں یعنی بیمار کی مزاج پرسی کرنے، جنازہ کے پیچھے چلنے، چھینکنے والے کا جواب دینے، سلام کے جواب دینے، دعوت کرنے والے کی دعوت قبول کرنے، ( کسی بات پر ) قسم کھا لینے والے قسم پوری کرانے اور مظلوم کی مدد کرنے کا حکم فرمایا تھا۔
*صحیح بخاری # 5863*

karia
 

**لوگو !! عمل اتنے ہی کیا کرو جتنی کہ تم میں طاقت ہو**
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات میں چٹائی کا گھیرا بنا لیتے تھے اور ان گھیرے میں نماز پڑھتے تھے اور اسی چٹائی کو دن میں بچھاتے تھے اور اس پر بیٹھتے تھے پھر لوگ ( رات کی نماز کے وقت ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جمع ہونے لگے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی اقتداء کرنے لگے جب مجمع زیادہ بڑھ گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ لوگو! عمل اتنے ہی کیا کرو جتنی کہ تم میں طاقت ہو کیونکہ اللہ تعالیٰ ( اجر دینے سے ) نہیں تھکتا مگر تم ( عمل سے ) تھک جاتے ہو اور اللہ کی بارگاہ میں سب سے زیادہ پسند وہ عمل ہے جسے پابندی سے ہمیشہ کیا جائے، خواہ وہ کم ہی ہو۔
*صحیح بخاری # 5861*

karia
 

⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
🌺 *کیا میں اللہ کا شکرگزار بندہ نہ بنوں!*
🔹 *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اتنی دیر تک کھڑے ہو کر نماز پڑھتے رہتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم یا (یہ کہا کہ) پنڈلیوں پر ورم آجاتا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق کچھ عرض کیا جاتا تو فرماتے ”کیا میں اللہ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں“۔*🔹
*📗«صحیح بخاری-1130»*

karia
 

🌼 *اذان اور نماز کی فضیلت !*
🔹 *نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر لوگوں کو معلوم ہوتا کہ اذان کہنے اور نماز پہلی صف میں پڑھنے سے کتنا ثواب ملتا ہے۔ پھر ان کے لیے قرعہ ڈالنے کے سوائے اور کوئی چارہ نہ باقی رہتا، تو البتہ اس پر قرعہ اندازی ہی کرتے اور اگر لوگوں کو معلوم ہو جاتا کہ نماز کے لیے جلدی آنے میں کتنا ثواب ملتا ہے تو اس کے لیے دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے۔ اور اگر لوگوں کو معلوم ہو جاتا کہ عشاء اور صبح کی نماز کا ثواب کتنا ملتا ہے، تو ضرور کولہوں کے بل گھسیٹتے ہوئے ان کے لیے آتے.*🔹
*📗«صحیح بخاری-615»*

karia
 

🌸 *اللہ سب سے زیادہ قریب !*
🔹 *عمرو بن عنبسہ رضی الله عنہ کا بیان ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”رب تعالیٰ اپنے بندے سے سب سے زیادہ قریب رات کے آخری نصف حصے کے درمیان میں ہوتا ہے، تو اگر تم ان لوگوں میں سے ہو سکو جو رات کے اس حصے میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں تو تم بھی اس ذکر میں شامل ہو کر ان لوگوں میں سے ہو جاؤ (یعنی تہجد پڑھو)“.*🔹
*📗<<سنــن ترمذی -3579>>*

karia
 

*نمازی کو حکم ہے کہ وہ اپنے سامنے سے گزرنے والے کو روکے*
سیـدنا ابو سعید الخدری رضی الله عنہ کہتے ہیں رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا:
*"جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھ رہا ہو تو کسی کو اپنے سامنے سے گزرنے نہ دے، بلکہ جہاں تک ہو سکے اسے روکے، اگر وہ نہ رکے تو اس سے قتال کرے( یعنی سختی سے روکے ) کیونکہ وہ شیطان ہےـ* ۱؎ ۔
*🖍وضاحت:-*
*یعنی شیطانوں کا سا کام کر رہا ہے کہ روکے سے بھی نہیں رک رہا*
*📚 #سنن_ابوداود ::697*

karia
 

⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
💦 *فرشتے کس گھر میں داخل نہیں ہوتے؟*
🔹 *آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتے ہوں اور اس میں بھی نہیں جس میں جاندار کی تصویر ہو۔“*🔹
*📗«صحیح بخاری-3225»*