Damadam.pk
karia's posts | Damadam

karia's posts:

karia
 

*تیــن افراد کی مدد اللہ تعالیٰ پر حـق ہے:*
سیـــدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تیـــن افراد کی مدد اللہ تعالیٰ پر حق ہے:
*⚔اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے والا،*
*پاکدامنی کی خاطر نکاح کرنے والا-*
اور ادائیگی کا ارادہ رکھنے والا مکاتب۔*(ایسا غلام جو اپنے مالک سے آزادی کے لئے پیشگی ،مکاتبت کرلے)
*📚 #مسند_احمد ::9586*

karia
 

*انگوٹھی کی چمک !!*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انگوٹھی بنوائی اور فرمایا کہ ہم نے ایک انگوٹھی بنوائی ہے اس پر لفظ ( «محمد رسول الله» ) کندہ کرایا ہے اس لیے انگوٹھی پر کوئی شخص یہ نقش نہ کندہ کرائے۔ انس نے بیان کیا کہ جیسے اس انگوٹھی کی چمک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی چھنگلیاں میں اب بھی میں دیکھ رہا ہوں۔
*صحیح بخاری # 5874*

karia
 

*سونے کی انگوٹھی۔۔۔*
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے ایک سونے کی انگوٹھی بنوائی اور پہننے میں آپ اس کا رنگ اندر کی طرف رکھتے تھے۔ آپ کی دیکھا دیکھی لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنا لیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف لائے اور اللہ کی حمد و ثنا کی اور فرمایا میں نے بھی سونے کی انگوٹھی بنوائی تھی۔ ( حرمت نازل ہونے کے بعد ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اب میں اسے نہیں پہنوں گا۔ پھر آپ نے وہ انگوٹھی پھینک دی اور لوگوں نے بھی اپنی سونے کی انگوٹھیوں کو پھینک دیا۔ جویریہ نے بیان کیا کہ مجھے یہی یاد ہے کہ نافع نے ”داہنے ہاتھ میں“ بیان کیا۔
*صحیح بخاری # 5876*

karia
 

*چاندی کی انگوٹھی۔۔۔*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی اور اس میں یہ نقش کھدوایا «محمد رسول الله» اور لوگوں سے کہہ دیا کہ میں نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوا کر اس پر «محمد رسول الله» نقش کروایا ہے۔ اس لیے اب کوئی شخص یہ نقش اپنی انگوٹھی پر نہ کھدوائے۔
*صحیح بخاری # 5877*

karia
 

*داڑھی چھوڑ دو،مونچھیں کترواؤ**
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”تم مشرکین کے خلاف کرو، داڑھی چھوڑ دو اور مونچھیں کترواؤ۔“ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب حج یا عمرہ کرتے تو اپنی داڑھی ( ہاتھ سے ) پکڑ لیتے اور ( مٹھی ) سے جو بال زیادہ ہوتے انہیں کتروا دیتے۔
*صحیح بخاری # 5892*

karia
 

*ابن آدم کا ہر عمل اس کا ہے*
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ( کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ) ابن آدم کا ہر عمل اس کا ہے سوا روزہ کے کہ یہ میرا ہے اور میں خود اس کا بدلہ دوں گا اور روزہ دار کے منہ کے خوشبو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی بڑھ کر ہے۔“
*صحیح بخاری # 5927*

karia
 

*جب کوئی مرجائے تو اسے خیر باد کہ دو!!*
🍃 ام المؤمنين سیدہ عائشة رضي الله عنها کہتی ہیں کہ رسول الله صلی الله علیه وسلم نے فرمایا :
« تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہو اور میں اپنے گھر والوں کے لیے سب سے بہتر ہوں اور جب تم میں سے کوئی مر جائے تو اسے خیر باد کہہ دو، یعنی اس کی برائیوں کو یاد نہ کرو ».
*📜 |[ جامع الترمذي : ٣٨٩٥ ]|*

karia
 

*قیامت کے روز نور ۔۔۔*
🍃 سيدنا فضالة بن عبید رضي الله عنه سے روایت ہے، بے شک نبی صلی الله علیه وسلم نے فرمایا :
« جو الله کی راہ یا اسلام میں بوڑھا ہوا، اس کے لیے قیامت کے روز نور ہوگا۔ اس موقع پر ایک آدمی نے کہا، بلاشبہ کئی لوگ، سفید بالوں کو نوچ لیتے ہیں، آپ صلی الله علیه وسلم نے فرمایا: جو چاہے وہ اپنے نور کو نوچ لے ».
*📜 |[ سلسلة الأحاديث الصحيحة : ٣٣٧١ ]|*

karia
 

⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
🌴 *بیٹھنے کے آداب !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو آدمیوں کے درمیان گھس کر ان کی اجازت کے بغیر نہ بیٹھا جائے ۔*🔹
*📗«سنــن ابــو داٶد-4844»*

karia
 

*چغـل خـــوری کی وعیـــد*🔥
⛔سیـدنا حـــذیفہ بن یمان رضی الله عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ : *چغــــل خـــور کبــھی جـــنت میـــں داخـــل نہیــں ہــوگا_*
*📚 #السلسلة_الصحیحة :454*

karia
 

*بالوں میں جوڑ لگانے والے!!*
معاویہ رضی اللہ عنہ آخری مرتبہ مدینہ منورہ تشریف لائے اور ہمیں خطبہ دیا۔ آپ نے بالوں کا ایک گچھا نکال کے کہا کہ یہ یہودیوں کے سوا اور کوئی نہیں کرتا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے «زور.» یعنی فریبی فرمایا یعنی جو بالوں میں جوڑ لگائے تو ایسا آدمی مرد ہو یا عورت وہ مکار ہے جو اپنے مکر و فریب پر اس طور پر پردہ ڈالتا ہے۔
*صحیح بخاری # 5938*

karia
 

*نظر لگ جانا حق ہے*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”نظر لگ جانا حق ہے“ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گودنے سے منع فرمایا۔
*صحیح بخاری # 5944*

karia
 

*مصنوعی بال لگانے والے*
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مصنوعی بال لگانے والی اور لگوانے والی اور گودنے والی اور گدوانے والی پر لعنت بھیجی ہے۔
*صحیح بخاری # 5947*

karia
 

*جو اللہ کی پیدائش میں تبدیلی کرتی ہیں۔۔۔۔*
گودنے والیوں پر اور گدوانے والیوں پر، بال اکھاڑنے والیوں پر اور خوبصورتی کے لیے دانتوں کے درمیان کشادگی کرنے والیوں پر جو اللہ کی پیدائش میں تبدیلی کرتی ہیں، اللہ تعالیٰ نے لعنت بھیجی ہے پھر میں بھی کیوں نہ ان پر لعنت بھیجوں جن پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت بھیجی ہے اور وہ کتاب اللہ میں بھی موجود ہے۔
*صحیح بخاری # 5948*

karia
 

*اب اس میں جان بھی ڈالو **
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو لوگ یہ مورتیں بناتے ہیں انہیں قیامت کے دن عذاب کیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا کہ جس کو تم نے بنایا ہے اب اس میں جان بھی ڈالو۔“
*صحیح بخاری # 5951*

karia
 

*صلیب کی مورت !!*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے گھر میں جب بھی کوئی چیز ایسی ملتی جس پر صلیب کی مورت بنی ہو ( جیسے نصاریٰ رکھتے ہیں ) تو اس کو توڑ ڈالتے۔
*صحیح بخاری # 5952*

karia
 

*اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون۔۔۔*
میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ مدینہ منورہ میں ( مروان بن حکم کے گھر میں ) گیا تو انہوں نے چھت پر ایک مصور کو دیکھا جو تصویر بنا رہا تھا، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ( اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے ) اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہو گا جو میری مخلوق کی طرح پیدا کرنے چلا ہے اگر اسے یہی گھمنڈ ہے تو اسے چاہیئے کہ ایک دانہ پیدا کرے، ایک چیونٹی پیدا کرے۔ پھر انہوں نے پانی کا ایک طشت منگوایا اور اپنے ہاتھ اس میں دھوئے۔ جب بغل دھونے لگے تو میں نے عرض کیا ابوہریرہ! کیا ( بغل تک دھونے کے بارے میں ) تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کچھ سنا ہے انہوں نے کہا میں نے جہاں تک زیور پہنا جا سکتا ہے وہاں تک دھویا ہے۔
*صحیح بخاری # 5953*

karia
 

*روز قیامت سب سے سخت عذاب میں گرفتار لوگ۔۔۔**
میں نے اپنے والد ( قاسم بن ابی بکر ) سے سنا، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر ( غزوہ تبوک ) سے تشریف لائے تو میں نے اپنے گھر کے سائبان پر ایک پردہ لٹکا دیا تھا، اس پر تصویریں تھیں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا تو اسے کھینچ کر پھینک دیا اور فرمایا کہ قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب میں وہ لوگ گرفتار ہوں گے جو اللہ کی مخلوق کی طرح خود بھی بناتے ہیں۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ پھر میں نے پھاڑ کر اس پردہ کی ایک یا دو توشک بنا لیں۔
*صحیح بخاری # 5954*

karia
 

*✒تیـــن قســم کے جہنمــــی:*
💥ابو ہریرہرضی الله عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللهﷺ نے فرمایا:
🔥قیامت کے دن جہنم سے ایک گردن نکلے گی جس کی دو آنکھیں ہوں گی اور دو کان ہوں گے اور بولتی ہوئی زبان ہو گی وہ کہے گی مجھے تین(قسم کے)آدمیوں پر مقرر کیا گیا ہے:
 
➊ *ہر ظالم سرکش شخص پر-*
➋☦ *اس شخص پر جو الله کے علاوہ کسی اور الٰہ کو پکارا کرتا تھا-*
➌ *اور تصویریں بنانے والے پر-*
*📚 #السلسلة_الصحیحة :467*

karia
 

*فرشتے کس گھر میں داخل نہیں ہوتے؟؟*
ایک وقت پر جبرائیل علیہ السلام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہاں آنے کا وعدہ کیا لیکن آنے میں دیر ہوئی۔ اس وقت پر نہیں آئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سخت پریشان ہوئے پھر آپ باہر نکلے تو جبرائیل علیہ السلام سے ملاقات ہوئی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے شکایت کی تو انہوں نے کہا کہ ہم ( فرشتے ) کسی ایسے گھر میں نہیں جاتے جس میں مورت یا کتا ہو۔
*صحیح بخاری # 5960*