فضائل قرآن کا بیان
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: وہ شخص جس کے دل میں قرآن کا کچھ حصہ یاد نہ ہو وہ ویران گھر کی طرح ہے ۔
جامع ترمذی : 2913
دوست بنائیے مگر سوچ سمجھ کر؟
اور اس دن ظالم شخص اپنے ہاتھوں کو چبا چبا کر کہے گا ہائے کاش کہ میں نے رسول اللہ ( ﷺ ) کی راہ اختیار کی ہوتی ہائے افسوس کاش کہ میں نے فلاں کو دوست نہ بنایا ہوتا۔
«سورۃ الفرقان -28,27»
فضاٸل قران
نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: "تم اللہ کی طرف رجوع کرنے کے لیے قرآن سے بڑھ کر کوئی اور ذریعہ نہیں پا سکتے"۔
جامع ترمذی: 2912
حدیث نبویﷺ
اسماء بنت یزید ؓ سے روایت ہے کہ اس نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا:’’ کیا میں تمہیں تمہارے بہترین لوگوں کے متعلق نہ بتاؤں؟‘‘ صحابہ ؓ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ضرور بتائیں، آپ ﷺ نے فرمایا:’’ تمہارے بہترین لوگ وہ ہیں کہ جب ان پر نظر پڑے تو اللہ یاد آ جائے۔‘‘ .
مشکوٰۃ المصابیح : 5023
عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے تین بار فرمایا: سنو، بہت زیادہ بحث و تکرار کرنے اور جھگڑنے والے ہلاک ہوگئے
سنن ابوداؤدحدیث نمبر: 4608
معمولی سمجھے جانے والے دو خطرناک گناہ!
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كا گزر ایسی دو قبروں پر ہوا جن پر عذاب ہو رہا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان پر عذاب کِسی بہت بڑی بات پر نہیں ہو رہا ہے صرف یہ کہ اِن میں ایک شخص پیشاب (کے چھینٹوں) سے نہیں بچتا تھا اور دوسرا شخص چغل خوری کیا کرتا تھا۔
📚 صحیح البخاری:1361
ابوہریرہ ؓ کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: لوگوں میں برا وہ شخص ہے جو دورخا ہو، ان کے پاس ایک منہ لے کر آتا ہو اور ان کے پاس دوسرا منہ لے کرجاتا ہو ۔
سنن ابوداؤد: 4872
سردی میں وضو کی فضیلت"
سیدنا أبو هريرة رضي الله عنه سے روایت ہے کہ نبی صلی الله علیه وسلم نے فرمایا :
کیا میں تمہیں ایسے اعمال نہ بتلاؤں جن کے ذریعے الله گناہ معاف کر دیتا ہے اور درجات بلند کر دیتا ہے؟
صحابہ نے عرض کیا : اے الله کے رسول صلی الله علیه وسلم! ضرور بتلاییے۔
فرمایا : "سختی اور تکلیف میں اچھی طرح وضو کرنا، مساجد کی طرف زیادہ چلنا، اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔ یہی تمہارا رباط (اپنے آپ کو الله کی اطاعت پر کاربند رکھنا) ہے۔"
- صحيح مسلم ، رقم : (251)
امام نووی رحمه الله فرماتے ہیں :
"تکلیف میں اچھی طرح وضو کرنے سے مراد سخت سردی اور جسمانی تکلیف وغیرہ کے ہوتے ہوئے وضو کرنا ہے۔"
- شرح صحيح مسلم : (141/3)
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ (کاموں کو) دائیں طرف سے شروع کرنا پسند فرماتے تھے (کوئی چیز) لیتے تھے تو دائیں ہاتھ سے، دیتے تھے تو دائیں ہاتھ سے، نیز آپ ﷺ ہر کام میں داہنی طرف سے ابتداء کرنا پسند فرماتے تھے۔
سنن نسائی حديث نمبر 5059
آپ ﷺ نے فرمایا، عائشہ! وہ بدترین آدمی ہے جسے اس کی بدکلامی کے ڈر سے لوگ (اسے) چھوڑ دیں۔
صحیح بخاری حدیث نمبر: 6054
کوٸی نماز طہارت کے بغیر قبول نہیں ہوتی
عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: نماز بغیر وضو کے قبول نہیں کی جاتی اور نہ صدقہ حرام مال سے قبول کیا جاتا ہے ۔
جامع ترمذی حدیث نمبر: 1
باپ داد کی قسم کھانا حرام
عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے عمر ؓ کو کہتے سنا: میرے باپ کی قسم! میرے باپ کی قسم! آپ نے (انہیں بلا کر) فرمایا: سنو! اللہ نے تمہیں اپنے باپ دادا کی قسم کھانے سے منع فرمایا ہے ، عمر ؓ کہتے ہیں: اللہ کی قسم اس کے بعد میں نے (باپ دادا کی) قسم نہیں کھائی، نہ جان بوجھ کر اور نہ ہی کسی کی بات نقل کرتے ہوئے۔
جامع ترمذی :1533
عمران بن حصین ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے آدمی کی نماز کے بارے میں پوچھا جسے وہ بیٹھ کر پڑھ رہا ہو؟ تو آپ نے فرمایا: جو کھڑے ہو کر نماز پڑھے وہ بیٹھ کر پڑھنے والے کے بالمقابل افضل ہے، کیونکہ اسے کھڑے ہو کر پڑھنے والے سے آدھا ثواب ملے گا، اور جو لیٹ کر پڑھے اسے بیٹھ کر پڑھنے والے سے آدھا ملے گا۔
جامع ترمذی
صحیح البخاری
ابوقتادہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: پلانے والے کو سب سے آخر میں پینا چاہیئے ۔
جامع ترمذی
صحیح مسلم (٦٨١)،
و مسند احمد (٥/٣٠٣)
ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک یا دو بار ہی نہیں بلکہ متعدد بار یہ کہتے ہوئے سنا: جب بندہ کوئی نیک عمل (پابندی سے) کر رہا ہو، پھر کوئی مرض، یا سفر اسے مشغول کر دے جس کی وجہ سے اسے وہ نہ کر سکے، تو بھی اس کے لیے اتنا ہی ثواب لکھا جاتا ہے جتنا کہ اس کے تندرست اور مقیم ہونے کی صورت میں عمل کرنے پر اس کے لیے لکھا جاتا تھا۔
📗«سنــن ابــو داٶد-3091»
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
تم قیامت کے روز سب سے بدترین اس شخص کو پاؤ گے جو دوغلا ہے ، اِدھر لوگوں سے کچھ بات کرتا ہے اور اُدھر لوگوں سے کچھ بات کرتا ہے ۔
متفق علیہ ۔ مشکوٰۃ المصابیح 4822
نبی ڪریم ﷺ نے فرمایا
رشڪ تو بس دو ہی آدمیوں پر ہوسڪتا ھـے ایڪ تو اس پر جسے اللّٰـہ نے قرآن مجید ڪا علم دیا اور وہ اس ڪے ساتھ رات ڪی گھڑیوں میں ڪھڑا ہو ڪر نماز پڑھتا رہا اور دوسرا آدمی وہ جسے اللّٰـہ تعالیٰ نـے مال دیا اور وہ اسے محتاجوں پر رات دن خیرات ڪرتا رہا۔
(صحیح بخاری حدیث نمبر: 5025)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا
جب بھی کوئی انسان ظلم سے قتل کیا جاتا ہے تو آدم علیہ السلام کے سب سے پہلے بیٹے ( قابیل ) کے نامہ اعمال میں بھی اس قتل کا گناہ لکھا جاتا ہے۔
کیونکہ قتل ناحق کی بنا سب سے پہلے اسی نے قائم کی تھی۔
(Sahih Bukhari: Hadith No. 3335)
Allah Humain maaf farmaya
شیطان تمہارا دشمن!
لوگو! اللہ تعالٰی کا وعدہ سچا ہے تمہیں زندگانی دنیا دھوکے میں نہ ڈالے اور نہ دھوکے باز شیطان تمہیں غفلت میں ڈالے۔ یاد رکھو!شیطان تمھارا دشمن ہے تم اسے دشمن جانو وہ تو اپنے گروہ کو صرف اس لئے ہی بلاتا ہے کہ وہ سب جہنم واصل ہوجائیں۔
📗«سورۃ فاطر-5،6»
آدھی دھوپ اور آدھے سائے میں بیٹھنا مکروہ ہے
ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
جب تم میں کوئی شخص سائے میں ہو پھر سایہ اس سے سمٹ جائے اور اس کا کچھ حصہ دھوپ میں اور کچھ حصہ سائے میں ہو تو وہاں سے اٹھ جائے
📚 #السلسلة_الصحیحة :245
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain