Damadam.pk
karia's posts | Damadam

karia's posts:

karia
 

✒بـــرے خــــــواب شیطان کی جـــانب سے ہوتے ہیں اسے لوگوں سے بیان نــــہ کرے
ابو سفیان (جابر سے)بیان کرتے ہیں انہوں نے کہا:
ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا آپ خطبہ دے رہے تھے، اس نے کہا:اے اللہ کے رسول! میں نے رات ایک خواب دیکھا
کہ میری گردن کاٹ دی گئی اور میرا سرگرگیا ہے(اور لڑھک گیا ہے)میں اس کے پیچھے گیا اور اسے پکڑ کر واپس لگا لیا
(نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیئے)اورفرمانے لگے
جب شیطان تم میں سے کسی کے ساتھ نیند میں کھیلے تو وہ اسے لوگوں سے بیان نہ کرے
📚 #السلسلة_الصحیحة ::248

karia
 

✒ نماز میں ہاتھ سینے پر باندھنے کا بیان
طاؤس کہتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم *اپنا دائیاں ہاتھ اپنے بائیں ہاتھ پر رکھتے، پھر ان کو اپنے سینــے پر باندھ لیتے، اور آپ نماز میں ہوتے۔
📚 #سنن_ابوداود :: 759

karia
 

شیطان کی تین گرہیں
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ شیطان آدمی کے سر کے پیچھے رات میں سوتے وقت تین گرہیں لگا دیتا ہے اور ہر گرہ پر یہ افسوں پھونک دیتا ہے کہ سو جا ابھی رات بہت باقی ہے پھر اگر کوئی بیدار ہو کر اللہ کی یاد کرنے لگا تو ایک گرہ کھل جاتی ہے پھر جب وضو کرتا ہے تو دوسری گرہ کھل جاتی ہے۔ پھر اگر نماز ( فرض یا نفل ) پڑھے تو تیسری گرہ بھی کھل جاتی ہے۔ اس طرح صبح کے وقت آدمی چاق و چوبند خوش مزاج رہتا ہے۔ ورنہ سست اور بدباطن رہتا ہے۔
📙 صحیح البخاری 1142

karia
 

✒بغیـر اجــازت گھـر میں داخلے کی ممانعت
انس بن مالک رضی الله عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ میں رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا اور میں بغیر اجازت اندر داخل ہوجایا کرتا تھا، ایک دن میں اندر داخل ہوا تو آپ نے فرمایا: بیٹے(واپس جاؤ) ایک نیا حــکم آیا ہے، اب تم بغیر اجازت اندر مت آنا-
📚 #السلسلة_الصحیحة :436

Islamic Quotes image
k  : Only Islam - 
karia
 

حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
ماہر قرآن ، اطاعت گزار معزز لکھنے والے فرشتوں کے ساتھ ہو گا ، اور جو شخص اٹک اٹک کر قرآن پڑھتا ہے اور وہ اس پر دشوار ہوتا ہے تو اس کے لیے دہرا اجر ہو گا ۔‘‘
متفق علیہ ۔

karia
 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
میری امت کے تھوڑے یا زیادہ افراد پر جس آدمی کو حکومت کرنے کا موقع ملے اور پھر وہ عدل سے کام نہ لے تو اللہ تعالی اسے چہرے کے بل جہنم میں ڈالے گا.
(مسند احمد #12041)
درجہ ،صحیح

karia
 

عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ،کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ایک قبر پر دیکھا تو فرمایا:
قبر سے اتر جاؤ ، اس قبر والے کو اذیت نہ دو.
(السلسلہ الصحیحہ#3266)
سند،صحیح

karia
 

رسول الله ﷺ نے فرمایا !
«” کسی آدمی نے کوئی برتن اپنے پیٹ سے زیادہ بُرا نہیں بھرا، آدمی کے لیے چند لقمے ہی کافی ہیں جو اس کی پیٹھ کو سیدھا رکھیں اور اگر زیادہ ہی کھانا ضروری ہو تو پیٹ کا ایک تہائی حصہ اپنے کھانے کے لیے، ایک تہائی پانی پینے کے لیے اور ایک تہائی سانس لینے کے لیے باقی رکھے “»۔
( جامع الترمذي : 2380)

karia
 

✒قبـروں کو سجـدہ گاہ بنانے والے اللہ کے نزدیک بـــدترین مخلوق
ام المومنین عائشـہؓ سے روایت ہے کہ ام المؤمنین ام حبیبہ اور ام سلمہ رضی اللہ عنھما دونوں نے ایک کنیسہ ( گرجا گھر ) کا ذکر کیا جسے ان دونوں نے حبشہ میں دیکھا تھا، اس میں تصویریں تھیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: 
یہ لوگ ایسے تھے کہ جب ان میں کا کوئی صالح آدمی مرتا تو یہ اس کی قبر کو سجدہ گاہ بنا لیتے، اور اس کی مورتیاں بنا کر رکھ لیتے، یہ لوگ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے نزدیک بـــدترین مخـــــلوق ہوں گے ۔
سنن_نسائی: 705

karia
 

✒ مسلمان کو گالی دینے اور لڑائی کرنے کی مذمت
ســــیّدنا عبداللہ بن مسعود سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
☜اپنے مسلمان بھائی کو گالی دینا فسق ہے ، اور اس سے لڑنا کـفر ہے ، اور اس کے مــال کی حرمت اس کے خون کی حرمت کی طرح ہے.
سلسلة الصحیحہ : 119

karia
 

الحدیث النبویﷺ
۔ (۹۷۹۹)۔ وعَنْہُ اَیْضًا، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اِنَّ حُسْنَ الـظَّنِّ مِنْ حُسْنِ الْعِبَــادَۃِ۔)) (مسند احمد: ۷۹۴۳)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک اچھا گمان رکھنا حسنِ عبادت میں سے ہے۔
مسند احمد
حدیث نمبر:9799
درجہ: صحیح

karia
 

سیــدنا جابر رضی الله عنہ سے موقوفا مروی ہے کہ:
سوار شخص پیدل چلنے والے کو سلام کہے، پیدل چلنے والا بیٹھے ہوئے شخص کو سلام کہے، اور دو پیدل چلنے والوں میں جو سلام میں پہل کرے وہ افضـــــل ہے۔
سیــدنا ابو ہریرہ رضی الله عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ:
چـــھوٹا بڑے کو سلام کہے ،گزرنے والا بیٹھے ہوئے شخص کو سلام کہے اور تھوڑے لوگ زیادہ لوگوں کو سلام کہیں-
#السلسلة_الصحیحة :471-472

karia
 

حضرت امام اِبنِ جوزی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:
جو یہ چاہتا ہے کہ دنیا سے جانے کے بعد بھی اُس کے اعمال کا سلسلہ ختم نہ ہو تو اُسے چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ علمِ دین کو عام کرے۔
التذکرۃ فی الوعظ، ص55

karia
 

فرمانِ مصطفیٰ ﷺ
بدگمانی سے بچو، بیشک بدگمانی بدترین جھوٹ ہے۔
( الصحیح البخاری ، 446/3 ، حدیث 5143 )

karia
 

فرمان مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم:
"صدقے میں جلدی کرو کہ بلا صدقے سے آگے قدم نہیں بڑھاتی"۔
(مشکوةالمصابیح 1/359 حدیث:1887)

karia
 

فرمانِ مصطفیٰ ﷺ
جو شخص جس چیز کے ساتھ *خودکشی* کرے گا، وہ جہنم کی آگ میں اسی چیز کے ساتھ عذاب دیا جائے گا۔
( الصحیح البخاری ، 289/4 ، حدیث 6652 )

karia
 

لباس پہن کر بھی عریاں عورتیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
’جہنمیوں کے دو گروہ ایسے ہیں، جنہیں میں نے نہیں دیکھا، ایک وہ لوگ جن کے پاس گائے کی دموں جیسے کوڑے ہوں گے جن کے ساتھ وہ لوگوں کو مارتے ہوں گے، اور وہ عورتیں جو لباس پہن کر بھی عریاں ہوں گی، مائل کرنے والی، مٹک مٹک کر چلنے والی ہوں گی، ان کے سر بختی اونٹوں کی جھکی ہوئی کوہانوں کی طرح اٹھے ہوئے ہوں گے، یہ دونوں گروہ نہ تو جنت میں جائیں گے اور نہ اس کی خوشبو پائیں گے ، حالانکہ اس کی خوشبو دوردراز تک پھیلی ہو گی۔‘‘
رواہ مسلم ۔
|[مشکوٰۃ المصابیح - 3524]|

karia
 

✒اللہ کے ذکر سے غفلت پر وعید
حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
’’ جو شخص کسی جگہ بیٹھے اور وہاں اللہ کا ذکر نہ کرے تو اس پر اللہ کی طرف سے نقصان ہو گا ،
اور جو شخص کسی جگہ لیٹے اور وہاں اللہ کا ذکر نہ کرے تو اس پر اللہ کی طرف سے نقصان ہو گا ۔‘‘
#مشکاة_المصابیح :2272*

karia
 

سخت جھگڑالو شخص
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآله وسلم نے
فرمایا، اللہ تعالیٰ کے یہاں سب سے زیادہ ناپسند وہ آدمی ہے جو سخت جھگڑالو ہو۔
📗«صحیح بخاری -2457»~