Damadam.pk
karia's posts | Damadam

karia's posts:

karia
 

حضرت ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا :
’’ جس نے اللہ کے علاوہ کسی کی قسم اٹھائی ، اس نے شرک کیا ۔‘‘
(مشکوٰۃ المصابیح=3419)

karia
 

✒اذان کے وقت شیـطان کا بُرا حـال
سیـدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: 
جب نماز کے لیے اذان دی جاتی ہے تو شیطان گوز مارتا ہوا ۱؎ پیٹھ پھیر کر بھاگتا ہے کہ اذان  ( کی آواز ) نہ سنے، پھر جب اذان ہو چکتی ہے تو واپس لوٹ آتا ہے یہاں تک کہ جب نماز کے لیے اقامت کہی جاتی ہے، تو  ( پھر )  پیٹھ پھیر کر بھاگتا ہے،
اور جب اقامت ہو چکتی ہے تو  ( پھر )  آ جاتا ہے یہاں تک کہ آدمی اور اس کے نفس کے درمیان وسوسے ڈالتا ہے، کہتا ہے  ( کہ )  فلاں چیز یاد کر فلاں چیز یاد کر، پہلے یاد نہ تھیں یہاں تک کہ آدمی کا حال یہ ہو جاتا ہے کہ وہ جان نہیں پاتا کہ اس نے کتنی رکعتیں پڑھی ہیں-
#سنن_نسائی : 671

karia
 

﷽ ﷺ
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جس نے اللہﷻ کی کتاب میں سے ایک حرف پڑھا اسکے لیے ایک نیکی ہے اور ہر نیکی کا ثواب دس گنا ہے  میں یہ نہیں کہتا کہ الم ایک حرف ہے بلکہ الف ایک حرف ہے لام ایک حرف ہے اور میم ایک حرف ہے یعنی اسکے پڑھنے سے تیس نیکیوں کا اجر ہے
جامع ترمذی جلد 2 حدیث 2835

karia
 

بے نفع علم!
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب فرمایا کرتے تھے:ایسے علم سے جو نفع نہ دے ‘ایسے دل سے جو اللہ تعالیٰ سے نہ ڈرے ،ایسی دعا سے جو قبول نہ ہو اور ایسے نفس سے جو سیر نہ ہو ۔
«سنــن النسائی-5444»

karia
 

حـدیثـــــِ مـبارڪــہ
فرمانِ مصطفیٰ ﷺ: بغض سے بچتے رہو کیونکہ یہ دین کو مونڈنے (یعنی برباد کرنے) والا ہے۔
📖 جامع الاحادیث للسیوطی، قسم الاقوال، 3 / 419، حدیث: 9513

karia
 

راستــے کـــے حـــقوق
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
راستـــوں میں بیٹھنے سے بچو۔
صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہماری مجلسوں کے لیے اس سے کوئی چارۂ کار نہیں ہے، ہم نے راستوں پر باتیں کرنا ہوتی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تم نے انکار ہی کرنا ہے تو پھر راستے کو اس کا حق دیا کرو۔ انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! راستے کا حق کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
نگاہ جـــھکا کر رکھنا
کسی کو تکلیف نـــہ دینـــا
ســـلام کا جــواب دینا
نیـــکی کا حــــکم دینا اور بـــرائی سے منـــع کرنا۔
ایک اور روایت میں ہے:
اگر تم نے راستوں میں بیٹھنا ہی ہے تو مســــافر کی رہنمائی کیا کرو، ســــلام کا جواب دیا کرو اور مظلــــوم کی مدد کیا کرو۔
مسنداحمد: 9484

karia
 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
مسواک کرنا منہ کو پاک کرنے والا اور رب
تعالیٰ کو راضی کرنے والا عمل ہے.
(مسند احمد #550)
درجہ،صحیح

karia
 

🤲🏻﷽🤲🏻
ادھار لی ہوئی سوئی
صالحین میں سے کسی کو مرنے کے بعد خواب میں دیکھ کر پوچھا گیا: "مَا فَعَلَ اللّٰهُ بِکَ؟" (یعنی اللّه پاک نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ کیا؟) اس نے جواب دیا: "اچھا سلوک کیا مگر مجھے ایک سوئی کی وجہ سے جنت سے روک دیا گیا جو میں نے ادھار لی تھی اور واپس نہ کی۔"
مأخوذ از جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد:1 ص:740

karia
 

سب سے افضل عمل
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا
سُئِلَ رَسُولُ اللهِ ﷺ أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ؟ فَقَالَ:الصَّلَاةُ لِوَقْتِهَا وَبِرُّ الْوَالِدَيْنِ وَالْجِهَادُ.
رسول اللهِ ﷺ سے سوال كیا گیا: كونسا عمل افضل ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: نماز كو وقت پر ادا كرنا، والدین كے ساتھ نیكی كرنا اور جہاد كرنا۔
السلسلة الصحيحة 644

karia
 

فرمانِ سیدُالانبیاء صلی اللّہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ واصحابہ وبارک وسلم
جو اللّٰہ تعالیﷻ کے لٸے ایک درجہ عاجزی کرتا ہے اللّٰہ تعالیﷻ اسے ایک درجہ بلندی عطا فرماتا ہے یہاں تک کہ اسے اعلٰی علیین میں کر دیتا ہے
(صیح ابن حبان،475/7،حدیث:5649)

karia
 

🤲🏻﷽🤲🏻
فرمانِ مُصطفیٰ صلی اللّہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ واصحابہ وبارک وسلم
نرمی کو لازم کر لو اور سختی و فحش سے بچو! جس چیز میں نرمی ہوتی ہے،اس کو زینت دیتی ہے اور جس چیز سے جدا کر لی جاتی ہے،اُسے عیب دار کر دیتی ہے
(بخاری،108/4،حدیث:6030)

karia
 

ایسے مرد سے شادی کردو!
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تمہیں کوئی ایسا شخص شادی کا پیغام دے، جس کی دین داری اور اخلاق سے تمہیں اطمینان ہو تو اس سے شادی کر دو۔ اگر ایسا نہیں کرو گے تو زمین میں فتنہ اور فساد عظیم برپا ہو گا“۔
«جامع ترمذی-1084»

karia
 

فرمانِ خاتمُ النّبییّن صلی اللّہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ واصحابہ وبارک وسلم
لوگوں میں بہتر وہ ہے جو لوگوں کو فاٸدہ پہنچاۓ
(کنز العمال،جز16، 54/8،حدیث:44147)

karia
 

فرمانِ خاتمُ النّبییّن صلی اللّہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ واصحابہ وبارک وسلم
ذکر الٰہی کے سوا کثرت کلام سے پرہیز کرو اس لیے کہ ذکر الٰہی کے سوا کثرت کلام دل کو سخت بنا دیتا ہے اور لوگوں میں اللہ سے سب سے زیادہ دور سخت دل والا ہو گا
(جامع ترمذی، حدیث: ۲٤۱۱)

karia
 

الحدیث النبویﷺ
وَحَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: كَانَتْ دِيَارُنَا نَائِيَةً عَنِ الْمَسْجِدِ، فَأَرَدْنَا أَنْ نَبِيعَ بُيُوتَنَا، فَنَقْتَرِبَ مِنَ الْمَسْجِدِ، فَنَهَانَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «إِنَّ لَكُمْ بِكُلِّ خَطْوَةٍ دَرَجَةً»
ابوزبیر نے ہمیں حدیث سنائی ، کہا : میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے سنا ، کہا : ہمارے گھر مسجد سے دور واقع تھے ، ہم نے چاہا کہ ہم اپنے گھروں کو فروخت کر کے مسجد کے قریب آ جائیں تو رسول اللہ ﷺ نے ہمیں روک دیا اور فرمایا :’’ تمھارے لئے ہر قدم کے بدلے میں ایک درجہ ہے ۔‘‘
صحیح مسلم
حدیث نمبر:1518

karia
 

فرمانِ خاتمُ النّبییّن صلی اللّہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ واصحابہ وبارک وسلم
ایک فقیہ(عالم) شیطان پر ہزار عابد سے زیادہ بھاری ہے اور وجہ اس کی ظاہر ہے کہ عابد اپنے نفس(جان) کو دوزخ سے بچاتا ہے اور عالِم ایک عالَم(یعنی بہت سے لوگوں) کو ہدایت فرماتا ہے اور شیطان کے مکروفریب سے آگاہ کرتا ہے
(مسلم،کتاب الذکروالدعا،ص١٤٤٧،حدیث: ٢٦٩٩)

karia
 

اللہ تعالٰی کی پسنـــــــــد°°°
ابــوہریرہؓ کہتے ہیں کہ
نبـی اکــــــرم ﷺ نے فـــــــــرمـایا
بیشک اللہ تعـــــــالیٰ تمہـــــــاری صـــورتـوں اور تمہـــــــارے مـــالـوں کو نہیں دیکھتا
بلکہ وہ تمہـــــــارے اعـــمال
اور
دلـوں کو دیکھـتا ہے۔
#سنن_ابن_ماجہ :: 4143

karia
 

"حــــرص" دین کے لیے نقصـــــان دہ
کعب بن مـــالک اپنے والد سے روایت کرتے ہیں
رســــول اللہ ﷺ نے فــــــرمایا
دو بھـــوکے بھیـــڑیے ، جنہیں بکریوں کے ریوڑ میں چھـــوڑا جائے
تو وہ ان کے لیے اتنا نقصـــــــان دہ نہیں جتنی آدمی کے مـــال و جـــاہ کی حـــــــرص اس کے دین کے لیے نقصـــــــان دہ ہے ۔
🔲تشــــــــــــــریح
دین کو گویا بکری کے ساتھ مشابہت دی گئی ہے اور حرص کا مشابہ بھیڑئیے کو قرار دیا گیا ہے۔ لہٰذا مطلب یہ ہوا کہ اگر دو بھوکے بھیڑیوں کو بکریوں کے ریوڑ میں چھوڑ دیا جائے تو وہ بھی اس ریوڑ کو اس طرح تباہ نہیں کرتے جس طرح کہ ایک انسان کی حرص، اس کے دین کو خراب وتباہ کردیتی ہے۔
#مشکاة_المصابیح :: 5181

karia
 

نمازی کے آگے سے گزرنے پر وعیــد
بسربن سعید کہتے ہیں کہ زید بن خالد جہنی رضی الله عنہ نے انہیں ابوجہیم رضی الله عنہ کے پاس یہ پوچھنے کے لیے بھیجا کہ انہوں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم سے مصلی کے آگے سے گزرنے والے کے بارے میں کیا سنا ہے؟ تو ابوجہیم رضی الله عنہ نے کہا: رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا ہے:
اگر مصلی کے سامنے سے گزرنے والا یہ جان لے کہ اس پر کس قدر گناہ ہے، تو اس کو مصلی کے سامنے گزرنے سے چالیس( دن یا مہینے یا سال تک ) وہیں کھڑا رہنا بہتر لگتا
ابونضر کہتے ہیں: مجھے معلوم نہیں کہ انہوں نے چالیس دن کہا یا چالیس مہینے یا چالیس سال۔
سنن_ابوداود : 701

karia
 

فرمانِ مصطفیٰ ﷺ
بندہ جب گناہ کرتا ہے تو دل پر سیاہ نکتہ لگ جاتا ہے۔
( ابنِ ماجہ ، 488/4 ، حدیث 4244 )