Damadam.pk
karia's posts | Damadam

karia's posts:

karia
 

رسول اللہﷺ نے ارشادفرمایا
اللہ تعالی کے لیے بعض لوگ ایسے ہیں جیسے کسی کے گھر کےخاص لوگ ہوتے ہیں ۔ صحابہ نے عرض کیا:
وہ کون لوگ ہیں؟ ارشادفرمایا: قرآن شریف والےکہ وہ اللہ والے اور اس کے خاص لوگ ہیں ۔
( متدرک حاکم :۵۵۲/۱)

karia
 

رسول اللہ ﷺﷺ نے ارشاد فر مایا
’’اپنے مہمان کے ساتھ کھاؤ کیونکہ
وہ تنہا کھانے میں شرم محسوس کرتا ہے ۔
( بقی فی شعب الایمان 9305: من عائٹ)

karia
 

°°°°°نبی کریم ﷺ نے فرمایا
سب سے بڑی زیادتی کسی مسلمان
کو بے عزت کرنا ہے۔
{سنن ابو داود حدیث: ۴۸۷۶}

karia
 

رسول اللہ ﷺ نے ایک آدمی کے ہاتھ میں پیتل کا کڑا دیکھا تو فرمایا
تجھ پر افسوس ہے، تو نے کیا کر دیا؟ “ ۔ اس نے عرض کی " یا رسول اللہ ! یہ میں نے بیماری کی وجہ سے پہنا ہے “ ۔ تو رسول اللہ نے فرمایا !
”اس سے تیری بیماری میں اضافہ ہی ہو گا ، اس کڑے کو تو اتار دےکیونکہ اگر تو اس حالت میں مر گیا تو تو کبھی بھی فلاح پانے والوں میں نہیں ہوگا ۔
( مسند احمد : 4/445 ) (ابن ماجہ : 3531 )

karia
 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا : جو نیکی کر کے خوش ہو اور برائی کر کے پریشان ہوا، وہ مومن ہے.
(مسند احمد# 94)
درجہ، صحیح

karia
 

کہاں ہیں زمین کے بادشاہ؟
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآله وسلم نے فرمایا ”اللہ قیامت کے دن زمین کو اپنی مٹھی میں لے لے گا اور آسمان کو اپنے دائیں ہاتھ میں لپیٹ لے گا پھر فرمائے گا میں بادشاہ ہوں، کہاں ہیں زمین کے بادشاہ۔“
صحیح بخاری-7382

karia
 

وہ بندہ خسارےاورنفصان میں رہاجس کے دل میں اللہ تعالی نےانسانیت کیلیےرحم پیدا نہیں کیا-
صحیح الجامع:3205-

karia
 

🌺🌺🌺🌷🌺🌺🌺
°°°°°الحدیث النبویﷺ
وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «طَهُورُ إِنَاءِ أَحَدِكُمْ إِذَا وَلَغَ فِيهِ الْكَلْبُ، أَنْ يَغْسِلَهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ أُولَاهُنَّ بِالتُّرَابِ»
*رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب تمہارے برتن میں سے کتا پی لے تو اس کی طہارت ( پاک ہونا ) یہ ہے کہ اسے سات دفعہ دھوئے ، پہلی دفعہ مٹی کے ساتھ دھوئے ۔‘‘
صحیح مسلم
حدیث نمبر:651

karia
 

سب سے سچی بات الله کی کتاب (قرآن) ہے، اور سب سے بہترین سیرت محمد ﷺ کی سیرت ہے. اور بدترین امور (دین میں) نئی ایجادات ہیں، اور ہر نئی ایجاد بدعت ہے، اور ہر بدعت گمراہی ہے، اور ہر گمراہی جہنم میں لے جانے والی ہے.
نسائی 1579
(مسلم 2005؛ بخاری 7277؛ ماجہ 45؛ مشکوٰۃ 141)

karia
 

اور جب اللہ اور اُس کا رسول کسی بات کا حتمی فیصلہ کر دیں تو نہ کسی مؤمن مرد کے لئے یہ گنجائش ہے نہ کسی مؤمن عورت کے لئے کہ اُن کو اپنے معاملے میں کوئی اختیار باقی رہے۔اور جس کسی نے اللہ اور اُس کے رسول کی نافرمانی کی، وہ کھلی گمراہی میں پڑ گیا۔
سورۃ الاحزاب آیت نمبر 36

karia
 

بارہ رکعات کی ادائیگی پر جنت میں گھر
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ام حبیبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
جو شخص ہر روز اللہ کے لئے فرائض کے علاوہ بارہ رکعات سنتیں (یعنی فجر سے پہلے دو رکعت ، ظہر سے پہلے چار رکعت اور ظہر کے بعد دو رکعت ، مغرب کے بعد دو رکعت اور عشاء کے بعد دو رکعت) ادا کرتا ہے اللہ اس کے لئے جنت میں ایک گھر بنا دیتا ہے۔
【صحیح مسلم : 1696】

karia
 

سیـــدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جب لوگ کہیں جمع ہوں اور پھر اللہ تعالیٰ کا ذکر کیے بغیــر منتشــر ہو جائیں، تو وہ ایسے ہی ہوں گے جیسے مـــرے ہوئے گـــدھے کے پاس سے اٹھے ہوں-
مسند_احمد::9495

karia
 

اب کبھــی مـــوت نہیــں
سیــدنا ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
جب جنتی جــنت میں اور جہنمی جہنم میں چلے جائیں گے تو مــــوت کو لایا جائے گا اور اسے جـــنت و جہنم کے درمیان کھڑا کر دیا جائے گا ، پھر اسے ذبــــح کر دیا جائے گا ، پھر ایک اعلان کرنے والا اعلان کرے گا : جـــنت والو ! (اب) موت نام کی کوئی چیز نہیں ، جہنم والو ! (اب)کبھی مـــوت نہیں ، جـنتیوں کی فرحت میں ، جبکہ جہنمیوں کے حــزن و مـلال میں اضافـہ ہوگا-
مشکاة_المصابیح: 5591

karia
 

,,,,,,,,,,,,فرض نماز کی اہمیت
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ سب سے پہلے بندے سے اس کی نماز کا حساب لیا جائے گا ۔ اگر اس نے نمازوں کو مکمل کیا ہو گا ( تو درست ) ورنہ اللہ تعالیٰ ( فرشتوں سے ) فرمائے گا : دیکھو ! کیا میرے بندے کے نامۂ اعمال میں کوئی نفل ہیں؟ اگر نفل پائے گئے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا ، ان سے فرضوں کی کمی کو پورا کر دو ۔‘‘
سنن نسائی#️⃣ الرقم: 468

karia
 

حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللّٰہ علیہ فرماتے ہیں:
جوانی کی ابتدا جس طرح ہوا و ہوس (یعنی خواہشات کے ابھرنے) کا وقت ہے، اسی طرح علم و عمل کو اپنانے کا بھی یہی وقت ہے۔ جوانی میں کی جانے والی عبادات بڑھاپے کی عبادات سے افضل ہیں۔
(مکتوباتِ امامِ ربّانی، 2 / 87 ملخّصًا)

karia
 

رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا
«’’( دنیا میں ) اپنے سے نیچے والے ( کم مال ) کو دیکھو ، اپنے سے اوپر والے کو نہ دیکھو ، اس سے یہ ہو گا کہ تم اللہ کی نعمت کو حقیر نہ سمجھو گے‘‘»۔
(📚 سنن إبن ماجه : 4142)

karia
 

فرمانِ مصطفیٰ ﷺ
نیکی پرانی نہیں ہوتی، اور گناہ بھلایا نہیں جاسکتا۔ جزا دینے والا کبھی نہ مرے گا، جو چاہو کرو، تم جیسا کرو گے ویسا ہی بدلہ پاؤ گے۔
( المسند الفردوس ، 1/282 ، حدیث 2024 )

karia
 

فرمانِ مُصطفیٰ صلی اللّہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ واصحابہ وبارک وسلم
اِذَا أَرَادَ اللّٰہُ بِعَبْدٍ خَیْرًا یُفَقِّہْہُ فِی الدِّیْنِ
جب اللّہ تعالیٰﷻ کسی بندے کے ساتھ خیر و بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو اس کو دین میں سمجھ بوجھ عطا کر دیتا
(مسنداحمد،الحدیث: ٢٤٣)

karia
 

سوال: سفر سے واپسی پر تحفہ لانا کیسا؟
جواب: سفر سے واپسی پر گھر والوں کے لئے تحفہ لے آئیں کہ یہ سنتِ مبارکہ ہے۔* سرکار مدینہ ﷺ نے فرمایا: *جب سفر سے کوئی واپس آۓ تو گھر والوں کے لیے کچھ نہ کچھ ہدیہ (تحفہ) لاۓ، اگرچہ اپنی جھولی میں پتھر ہی ڈال لاۓ۔
ماخوذا از کتاب "سنتیں اور آداب" ص50

karia
 

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
تم میں سے پہلی قومیں اس لیے تباہ ہوئیں کہ
جب کوئی کمزور جرم کرتا تو اسے سزا دیتے
جب طاقتور کوئی جرم کرتا تو اسے معاف کر دیتے
(صحیح بخاری)