ملاقاتیں نہیں ممکن ہمیں احساس ہے لیکن
تمہیں ہم یاد کرتے ہیں بس اتنا یاد رکھنا تم
پوچھا کسی نے کون سی خوشبو پسند ہے !!
ہم نے بھی ان کی گردن کی خوشبو کا قصہ سنا دیا ۔ 😋😍
جواں ہونے لگے جب وہ تو ہم سے کر لیا پردہ
حیا یک لخت آئی اور شباب آہستہ آہستہ
گلے لگو تو خبر ہو تمھارے دل میں ہے کیا
کہ ہم اشارے نہیں بس ردھم سمجھتے ہیں
۔💜
سورج کو چڑھتے ہوئے شرم آتی ہے عدم
اف کیا تابناک چیز ہین یہ اٹھتی جوانیاں

اشعار کے پردے میں ہم جس سے مخاطب ہیں🍁
وہ جان گئے ہوں گے، ہم نام نہیں لکھتے🍂

اُس شوخ نے پردے سے جھلک جِسکو دِکھا دی
اُس تشنہء دیدار نے,,, پانی بھی نہ مانگا____!!!
پھر تو شاید کہ میری پیاس میں نرمی آتی
پورا دریا جو میرے کاسے میں اتارا جاتا
تجھ سے بچھڑا تو احباب مجھے کہنے لگے
اس سے اچھا تو کسی جنگ میں مارا جاتا


وصف تیرے ڈھونڈنے میں دلبراااا
کتنے لوگوں سے محبت کی گئی ♥️
زندگی کے اِس سفر میں ، سینکڑوں چہرے مِلے
دلکشی اُن کی الگ ، پیکر تیرا اپنی جگہ
میں اس کے لمس کی آواز چھو کے کیا کرتا
کے میری انگلیاں گونگی تھی ہاتھ بہرے تھے 🔥🔥🔥
پہلے سی بے تکلفی نہیں رھی
صلح بیکار ھے اب ہمارے بیچ



ہے محبت حیات کی لذت
ورنہ کچھ لذت حیات نہیں
کیا اجازت ہے ایک بات کہوں
وہ مگر خیر کوئی بات نہیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain