“لوگ سمجھتے ہیں کہ قربت جنسی تعلقات کے بارے میں ہے۔ لیکن قربت حقیقت کے بارے میں ہے۔ جب آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ کسی کو اپنا سچ بتا سکتے ہیں، جب آپ اس کے سامنے اپنا آپ دکھا سکتے ہیں، جب آپ اس کے ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں اور اسکا کا جواب ہوتا ہے کہ " تم میرے ساتھ محفوظ ہو" - تو یہ قربت ہے۔ "♥ 🔥
اداسی☹️ اداسی کوئی عادت نہیں ہوتی یہ انسان کی ذات کا ایک چھپا ہوا پہلو ہوتا ہے لوگ کہتے ہیں نکال دینی چاہیے یہ عادت پر مجھے لگتا ہے انسان خود اپنے اصل کو کیسے ختم کرسکتا ہے ؟ یہ کہنا آسان ہوتا ہے تم اداس رہتے ہو تمہارا اور کام ہی کیا ہے پر سامنے والے پر آگہی کے در ایسے کھلیں کہ وہ چہرے پڑھنا سیکھ جاۓ وہ حساسیت کہ اس درجے پر ہو جہاں وہ مسکراہٹوں میں چھپے درد سمجھ لے کسی اجنبی کی آنکھوں سے بہتے آنسوؤں پر اسکی اپنی آنکھیں بھیگنے لگیں اور کسی کا دکھ ایسے محسوس ہو جیسے وہ اپنا دکھ ہے تو پھر ایسے لوگوں کو اپنی مسکراہٹیں کھوکھلی لگنے لگتی ہیں اور سکون پھر اپنی ذات اور اس سے جڑے چند رشتوں تک محدود دائرے میں ہی ملتا ہے اداسی روح میں رچ بس جاۓ تو بڑا مشکل سا لگتا ہے منافق بن کے رہنا اور قہقہے مار کر ہنستے رہنا... 🔥
اگر کچھ اچھا کرنا ہو یا اچھی چیز بنانی ہو ہو تب بڑی محنت اور قربانی درکار ہوتی ہے اور انسان کو اپنا دل بھی مارنا پڑتا ہے لیکن برا بننے اور برا کرنے کے لیے صرف اتنا ہی کرنا پڑتا ہے کہ جو گلاس بڑی محنت اور مہارت سے تیار ہوا ہو اسے آپ فرش پہ پھینک کر توڑ دیں۔
چلوچھوڑ دو مجھ کو میں واپس لوٹ جاتا ہوں تمھیں منزل مبارک ہو نیاُساتھی مبارک ہو مگر پھر میرے دلبر مجھے اتنا تو بتا دو کہ واپس کسطرف جاؤں کہاں سے ساتھ لائےتھے مجھے اتنا توسمجھا دو اگر ایسا نہیں ممکن تو مجھ کو اس طرح توڑدو کہ میں یکسربکھر جاؤں بھٹکنے سےبہتر ہے تمھارے یاد میں مر جاؤں