آج ایک نئی پشاوری چپل اٹھا کر خوشی خوشی گھر آیا، اتنے میں دیکھا تو ابا حضور ایک گھسی پٹی سی سوفٹی پہنے تشریف لا رہے ہیں 😞 مجھے ان پہ بڑا ترس آیا اور میں نے پشاوری چپل ان کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے کہا ابا جان یہ آپ کیلئے لایا ہوں، آپ یہ پہن لیں اور یہ سوفٹی مجھے دے دیں 😎😎😎 ابا حضور نے چپل دیکھ کر ٹھنڈی سانس بھری اور سوفٹی مجھے پہننے کیلئے دے دی جو میں نے پہن لی۔ پھر ابا نے پشاوری چپل پکڑنے کے ساتھ میرا بازو بھی پکڑ لیا۔ اور دھڑا دھڑ پشاوری چپل سے دھونے لگے 😫 میں نے بڑی مشکل سے بازو چھڑایا اور باہر کی طرف دوڑ لگا دی، ایک چپل اڑتی ہوئی پیچھے آئی ۔ اس سے پہلے کے نشان ثبت ہوتا میں جھک گیا پیچھے سے ابا حضور کی آواز آئی "سوفٹی مسجد میں رکھ کر گھر واپس آنا٬ ورنہ گھر نہ آنا" دراصل پشاوری چپل ابا حضور ہی کی تھی 😥😥😥