اگر انسان کی اذیتیں اور تکلیفیں اس کے ماتھے پر لکھی ہوتی
تو جن لوگوں سے تم حسد کرتے ہوان پر تم کو رحم آتا کیوں ہمارا سکون کسی کو تنگ دیکھنے سے وابستہ ہے
اخلاق سے بات کرنا پریشانی سے نجات ہے
کیونکہ انسان پر سب سے زیادہ مصیبتیں
اس کی زبان کی وجہ سے آتی ہے
زندگی میں یہ دیکھنا اہم نہیں ہے کہ کون ہم سے آگے ہے اور کون پیچھے بلکہ اہم یہ دیکھنا ہے کہ کون ہمارے ساتھ ہے اور ہم کس کے ساتھ ہیں
جن لوگوں نے آپ کو دکھ دیے ان کو بھلا دیں
لیکن انہوں نے جو سبق دیے ان کو یاد رکھیں
لوگ تمہارے ڈر اور بھوک سے کھیلتے ہیں
اس لیے دونوں کو چھپا کے رکھو
بہت سی غلطیاں ہوئیں زندگی میں لیکن جو غلطیاں لوگوں کو پہنچاننے میں ہوئیں ان کا خمیازہ سب سے زیادہ بھگتنا پڑتا ہے
اپنی بہتری کے لیے خود کو اتنا مصروف کر لو کہ آپ کے پاس یہ جاننے کا وقت ہی نا ہو کہ دوسرے لوگوں کی زندگیوں میں کیا ہو رہا ہے
دنیا صرف ان کی خیریت پوچھتی ہے
جن کے حالات ٹھیک ہوں
اور جو تکلیف میں ہوں ان کے تو
موبائل نمبر بھی گم ہوجاتے ہیں
سنی سنائی بات پر یقین نہ کیا کریں ممکن ہے جس انسان کی بات ہو رہی ہو وہ سیدھا ہو جبکہ بات بیان کرنے والا ٹیڑھا ہو
نیند زندگی کا ایک ایسا آئینہ ہے
جس میں موت کا عکس دکھائی دیتا ہے
آپ واقعی تب تک آزاد نہیں ہیں جب تک کہ آپ ہر کسی کو خوش کرنے کی کوشش سے آزاد نہ ہوں
زندگی کے لمحے کی قدر
اس وقت آئے گی آپ کو
جب آپ یہ سمجھ جاؤ گے کہ
یہ لمحہ دوبارہ زندگی میں نہیں آنے والا
مشکل وقت میں کندھے پر رکھا ہاتھ کامیابی پر تالیاں بجاتے ہاتھ سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے
میرا درد کسی کے ہنسنے کی وجہ ہو سکتا ہے لیکن میری ہنسی کبھی کسی کے درد کی وجہ نہیں ہونی چاہیے
اچھی تربیت اچھے گھرانوں سے ملتی ہے
اونچے سکول صرف تعلیم دیتے ہیں
ہمیں ڈھانپ کے وہی رکھنا چاہتا ہے
جن کے لیے ہم قیمتی ہوتے ہیں
چاہے وہ ہمارا رب ہو
یا پھر کوئی انسان
کسی کا ظرف دیکھنا ہو تو
اسے عزت دو
دل کی نرمی میں چھپی ہے توبہ کی روشنی
گناہ چھوڑنا ہی اصل عشقِ الٰہی ہے
توبہ کرنا آسان ہے
گناہ چھوڑنا مشکل ہے
رب سے مانگ کر دیکھو تو سہی
ایک وہی تو ہے جو حقیقت میں آپ کا منتظر ہے
تجربے میں آیا ہے کہ
جتنے مخلص آپ ہونگے اتنے ہی گھٹیا لوگوں سے آپ کا واسطہ پڑے گا
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain