برائی کشتی میں سوراخ کی مانند ہے
جو چھوٹا ہو یا بڑا ایک نہ ایک دن کشتی ڈوبو ہی دیتا ہے
اچھائی اور برائی ہر شخص میں ہے
آپ کی سوچ ہے پہلے کیا دیکھتے ہو
کبھی بھی کامیابی کو دماغ میں اور ناکامی کو دل میں جگہ نہ دینا
کیونکہ کامیابی دماغ میں تکبر اور ناکامی دل میں مایوسی پیدا کر دیتی ہے
دوسروں کو مٹانے والے ربڑ کی طرح ہوتے ہیں
گِھس گِھس کر ایک دن خود ہی ختم ہو جاتے ہیں
کندھے کی ضرورت تو سبھی کو ہوتی ہے
مگر افسوس لوگ انتظار جنازے کا کرتے ہیں
صحن گلزار میں جس کے پھل میٹھے تھے
ہم نے اس پیڑ کی تقدیر میں پتھر دیکھے
عزت کی توقع ہمیشہ عزت دار لوگوں سے ہی رکھو
جن کے پاس خود عزت نہ ہو وہ دوسروں کو کیا عزت دینگے
وقت کبھی ایک سا نہیں رہتا
انھیں بھی رونا پڑتا ہے جو اوروں کو رلاتے ہیں
وقت تو بدلتا ہے
پر انسان نہیں بدلتا
جب انسان بدلتا ہے
تو وقت نہیں بدلتا
سوکھے درخت سے زیادہ بنجر ہے
وہ دل جس میں احساس انسانیت کا درد نہ رہے
کہا جاتا انسان زندگی کے تین مرحل سے گزرتا ہے
وہ سہتا ہے وہ سیکھتا ہے وہ بدل جاتا ہے
زندگی ہمیشہ مسکرا کر جیو
خدا سے بہتر کوئی ہمدرد نہیں ہوتا
ہم کسی کے دل میں جھانک نہیں سکتے یہ جان نہیں سکتے کہ کون ہمارے ساتھ کتنا مخلص ہے لیکن وقت اور رویئے جلد ہی یہ احساس دلا دیتے ہیں
کل کا دن آج سے بہتر ہو گا
بس اسی بھروسے پر زندگی چل رہی ہے
زندگی آزمائشوں کا سمندر ہے کسی سے لے کر آزمایا جاتا ہے تو کسی کو بے تحاشہ دے کر آزمایا جاتا ہے بس کہیں صبر کی اور کہیں شکر کی آزمائش ہے
آپ واقعی تب تک آزاد نہیں ہیں جب تک کہ آپ ہر کسی کو خوش کرنے کی کوشش سے آزاد نہ ہوں
پہنا کر لوگ اعتبار و محبت کا لباس
پھر عرض و منافقت سے داغ دار کرتے ہیں
لوگ تول دیتــے ہیں چند باتوں پر کردار
باری اپنی ہو تو انہیں ترازو نہیں ملتا
وقت نے ایسے رنگ دکھائے ہیں کہ اب میں لوگوں کا احترام تو کر سکتا ہوں مگر اعتبار نہیں
اپنی بہتری کے لیے خود کو اتنا مصروف کر لو کہ آپ کے پاس یہ جاننے کا وقت ہی نا ہو کہ دوسرے لوگوں کی زندگیوں میں کیا ہو رہا ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain