مرض محبت اور موت نہ ہوں
تو انسان کہاں قابو آنا تھا
اگر آپ بہت ساری مصیبتوں سے گزر رہے ہو
تو ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ ستارے کبھی اندھیرے کے بنا نہیں چمکتے
رشتہ کوئی بھی ہو بیکار ہے
جب تک عزت اور یقین نہ ہو
جب اپنی اہمیت خود بتانی پڑے تو
سمجھ لو کہ اب تمہاری کوئی اہمیت نہیں رہی
دولت سے کبھی خرید نہ سکا کوئی انسان کی محبت
زبان کے نرم لہجے سے انسان بکا کرتے ہیں
منفاقت کی ہمدردی
دشمن کی تلوار سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے
عقلمند انسان کبھی دوسروں کی برائی نہیں چاہتا
بلکہ اپنے کو حقیر سمجھ کر دوسروں کو افضل سمجھتا ہے
زِندگی کی حقیقت سے بہت سنجیدہ اور بہت رنجیدہ نہ ہوں
ایک بات تو طے ہے کہ آپ اس سے بھاگ نہیں سکتے
خواہشات کا وزن جتنا کم ہو گا
انسان اتنی ہی خوشحال زندگی گزارے گا
انسان اپنی زندگی کے کچھ درد
اپنی آنکھوں میں اور کچھ درد اپنی مسکراہٹ میں چھپا لیتا ہے
مت کر کسی سے اتنی چاہت کہ پھر اسے بھلا نہ پاو
آج کل لوگوں نے خدا کو بھلایا ہے تو پھر انسان کیا چیز ہے؛
بلندی سے کھڑے ہو کر نیچے حقارت سے مت دیکھیں
بلکہ یہ سوچیں کہ کبھی آپ بھی نیچے کھڑے تھے
ہر مانگ کر حاصل ہونے والی چیز احسان کے ماتحت ہوتی ہے
احساس کے نہیں۔ پھر چاہے وہ پیسہ ہو، محبت ہو یا توجہ
جذبات پھر وہ نہیں رہتے جو آغاز میں ہوتے ہیں
قدر کھو دیتے ہیں لوگ چیز کے مل جانے کے بعد
اگر کوئی ماہر احساسات ہوتا ناں
تو بات کبھی ماہر نفسیات تک نہ جاتی
کچھ رشتوں کے ختم ہونے کی وجہ یہ ہوتی ہے
ایک بول نہیں پاتا ،دوسرا سمجھ نہیں پاتا
ہیروں کو پرکھنا ہو تو اندھیرے کا انتظار کریں
دھوپ میں تو کانچ کے ٹکڑے بھی چمکتے ہیں
جس طرح پھول کا تعارف اس کی خوشبو ہوتی ہے
اسی طرح انسان کا تعارف اس کا کردار سے ہوتا ہے
انسان وہ نہیں جو چہرے سے دکھتا ھے
انسان وہ ھے جو سوچ سے دکھتا ھے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain