ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﻣﺎﻧﻨﺎ
ﺍﻥ ﮐﻮ ﺍﮨمیت ﺩﯾﻨﺎ
ﺍﻥ ﮐﻮ ﺳﺮﺍﮨﻨﺎ اور ﺍﻥ ﮐﻮ تسلیم ﮐﺮﻧﺎ ﻣﺤﺒﺖ ﮨﮯ
ﯾﮧ ﻭﮦ ﻣﺤﺒﺖ نہیں ﺟﻮ ﺍﮐﺜﺮ ﮨﻢ ﻣﺮﺩ ﻭ ﻋﻮﺭﺕ تک ﻣﺤﺪﻭﺩ ﺭکھتے ﮨﯿﮟ
ﺑﻠﮑﮧ ﯾﮧ ﻭﮦ ﻣﺤﺒﺖ ﮨﮯ
جسے ﺍﻧﺴﺎنیت ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ
جب تم کسی انسان کی طبیعت کو پرکھنا چاہو
تو اس سے مشورہ لو
یقینا تم اس کے مشورے سے اس کا انصاف ظلم نیکی
اور بدی سب جان جاؤ گے
کسی کی آنکھیں تمہاری وجہ سے نم نہ ہوں
کیونکہ تمہیں اس کے ہر آنسو کا حساب چکانا ہے
کبھی بھی ان لوگوں کو اپنی ترجیحات میں شامل نہ کریں
جن کے لیے آپ صرف ایک متبادل کے سوا کچھ بھی نہیں
پھیلے ہُوئے تھے جاگتی نیندوں کے سِلسلے
آنکھیں کھلیں تو رات کے منظر بدل گئے
مجھے یاروں کی لمبی قطاروں سے مطلب نہیں ہے
اگر تم دل سے مخلص ہو تو بس اک تم ہی کافی ہو
چہرے اجنبی ہو جائیں تو کوئی بات نہیں
لہجے اجنبی ہوں تو بڑی تکلیف دیتے ہیں
درد کی شام ہو یا سکھ کا سویرا ہو
سب کچھ قبول ہے اگر ساتھ اک تیرا ہو
زندگی بغیر ڈگریوں کے چل سکتی ہے ،
زندگی ایک ہی کپڑے کو سو دفعہ پہن کے گزاری جا سکتی ہے
زندگی دو روٹیوں کی بجاۓ ایک روٹی کھا کر بھی چل سکتی ہے
لیکن زندگی بغیر عزت کے نہیں گزر سکتی
ہمیشہ اس شخص کو اپنے قریب رکھو اور چنو جو آپ کو عزت دے سکے اور آپ پر لازم ہے کہ وہی عزت وہی احترام بمعہ منافع اسے وآپس لوٹاؤ
زندگی کے دور میں تجربہ کچا ہی رہ گیا
ہم سیکھ نا پائے فریب اور دل بچہ ہی رہ گیا
عدل وانصاف فقط حشر پہ موقوف نہیں
زندگی خود بھی گناہوں کی سزا دیتی ہے
جو لوگ جتنے میٹھے ہوتے ہیں
زندگی ان کا اتنا ہی کڑوا امتحان لیتی ہے
زندگی آسان کسی کی بھی نہیں ہوتی پس اپنی اپنی اداکاری ہوتی ہے کوئی جھیل لیتا ہے اور کسی میں برداشت کی طاقت ختم ہو جاتی ہے
کسی کی زندگی میں اس کے لیے آسانیاں پیدا کرنا
اس کی قبر پر فاتحہ پڑنے سے ہزار درجے بہتر ہے
زندگی کی اداس راہوں میں ایک نئے عزم کی ضرورت ہے
حوصلہ ہو اگر انساں میں تو غم کا ہر موڑ خوبصورت ہے
غلطی زندگی کا ایک ورق ہے لیکن رشتہ پوری کتاب ہے کبھی بھی ایک ورق کے لیے کبھی بھی پوری کتاب کو ضائع نہ کرنا
معصوم بچپن گمراہ جوانی محتاج بڑھاپا
بے رحم موت بس یہی زندگی ہے پیارے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain