اگر کوئی آپ کی فکر کرتا ہے تو اس کی قدر کرو
کیونکہ دنیا میں تماشائی زیادہ اور فکر کرنے والے بہت کم ہوتے ہیں
عبادت اور محبت میں اگر ملاوٹ کردی جائے
تو یہ قبولیت کے مقام تک نہیں پہنچ پاتے
تاش کا جوکر اور اپنوں کی ٹھوکر
ہمیشہ بازی پلٹ دیتے ہیں
اپنے بارے میں نہ کسی پیر سے پوچھو نہ کسی فقیر سے پوچھو بس تھوڑی دیر آنکھیں بند کرو اور اپنے ضیمر سے پوچھو
ذرا سوچ کر دل توڑنا
ہر گناہ کی بخشش نہیں ہوتی
دعا ہے کہ اللہ آپ کو وہی کچھ عطا کرے جس کے لیئے آپ برسوں سے انتظار کر رہے ہو اور اللہ آپ کو اپنے حفظ و آمان میں رکھے
آمین
خوش رہو اور خوشیاں بانٹتے رہو
صبر انسان کی بنیاد ہے
نظر میں کامیابی کی کنجی ہے
سچائی حق کی زبان ہے
سخاوت انسان کی زینت ہے
اور موت ایک بے خبر ساتھی ہے
زمین کے اوپر عاجزی کے ساتھ رہنا سیکھو زمین کے نیچے آرام سے رہو گے
مجھ سے لوگ تو کیا
میری نیندیں بھی ناراض ہیں
دولت ایک ایسی تتلی ہے
جسے پکڑتے پکڑتے
آدمی اپنوں سے دور نکل جاتا ہے
اک خواب کا خیال ہے دنیا کہیں جسے
ہے اس میں اک طلسم تمنا کہیں جسے
جب حاصل ہو جائے تو خاک برابر
رزق بھی، عشق بھی، نصیب بھی، رقیب بھی
وقت بدلتے ہیں تو حالات بدل جاتے ہیں
انسان تو کیا دروازے دیوار بدل جاتے ہیں
بے وفا بدلے یا نہ بدلے اے میرے دوست
وقت آنے پے وفا دار بدل جاتے ہیں
کبھی بھی ان لوگوں کو اپنی ترجیحات میں شامل نہ کریں
جن کے لیے آپ صرف ایک متبادل کے سوا کچھ بھی نہیں
مشکل تو یہ ہے کہ ہمیں پیٹھ پیچھے بولنے والا
با اخلاق اور منہ پر بولنے والا بد تمیز لگتا ہے
سیکھنے اور حاصل کرنے کے لیے
خاموش رہنا، تنہا رہنا ضروری ہے
کسی انسان کو اس کے انتہائی کمزور پہلو سے مت توڑیں
آپ صلاحیت کے چاہے جس درجے پہ بھی ہوں مکافات عمل اٹل ہے
جو انسان آپ کے ساتھ اپنی ہر بات شیئر کرنے لگتا ہے نہ سمجھ لینا کہ وہ انسان آپ کے اوپر خود سے بھی زیادہ بھروسہ کرتا ہے
برائی کی تلاش میں ہو تو اپنے اندر جھانکو
اور نیکی کی تمنا ہو تو دوسروں میں ڈھونڈو
جب تک منزل نہ ملے
تب تک ہمت مت ہارو اور نہ ہی ٹھہرو
کیونکہ پہاڑ سے نکلنے والی نہروں نے
آج تک راستے میں كسی سے نہیں پوچھا سمندر کتنی دور ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain