اگر کوئی آپ کی فکر کرتا ہے تو اس کی قدر کرو
کیونکہ دنیا میں تماشائی زیادہ اور فکر کرنے والے بہت کم ہوتے ہیں
جب انسان صبر کرنا سیکھ لیتا ہے
تب اسے زندگی بہت خوبصورت لگنے لگتی ہے
اگر کسی اچھے انسان سے غلطی ہو جائے تو در گزر کرنا چاہیے کیونکہ موتی اگر مٹی میں بھی گر جائے تو قیمتی رہتا ہے
صرف رب کی ذات ایسی ہے جو معافی مانگنے پے
یہ نہیں پوچھتا کہ غلطی کیوں کی تھی
جو مل رہا ہے وہی تمہارے لیے بہتر ہے
تم نہیں جانتے لیکن دینے والا خوب جانتا ہے
وقت کے سمجھانے کا طریقہ سخت اور تلخ ہوتا ہے مگر
اس کی سمجھائی بات ساری عمر کیلئے سمجھ میں آجاتی ہے
ایک وقت تھا جب ہم سوچتے تھے کہ ہمارا بھی وقت آئے گا
اور یہ ایک وقت ہے کہ ہم سوچتے ہیں وہ بھی کیا وقت تھا
دل کے اچھے ہونے سے پہلے آپ کو زبان کا اچھا ہونا ضروری ہے کیونکہ لوگوں کا پہلے آپ کی زبان سے واسطہ پڑتا ہے ، دل تک تو کچھ خاص لوگ ہی پہنچتے ہیں
جب ہر چیز کو چھوڑ ہی جانا ہے تو پھر
حاصل کیا ہے، محرومی کیا ہے، جیت کیا ہے، ہار کیا ہے؟
رشتے موتیوں کی طرح ہوتے ہیں
کوئی گر بھی جاے تو جھک کے اٹھا لینا چاہیے
ضد سے حاصل کی جانے والی کوئی بھی خواہش کبھی خوشی نہیں دیتی
چھوٹا بن کے رہو تو بڑی رحمتیں ملیں گی
کیوں کہ بڑا ہونے پر تو ماں بھی گود سے اتار دیتی ہے
انسان غلطیوں سے سیکھتا ہے،
مگر جو غلطی پر غلطی کرنے کو عادت بنالے
وہ سیکھا ہوا بھی بھول جاتا ہے
کٹ تو جاتی ہے مگر رات کی فطرت ہے عجیب
اس کو چپ چاپ جو کاٹو تو صدی بن جاتی ہے
جب دولت آنے سے کسی کا اخلاق تباہ ہو جائے
تو سمجھ لو اس کے زوال کا وقت شروع ہو گیا
ٹوٹ جاتا ہے غریبی میں وہ رشتہ جو خاص ہوتا ہے
ہزاروں یار بنتے ہیں جب پیسہ پاس ہوتا ہے
خدا کی ذات پہ ہم کو یقین ہے ورنہ
دئیے جلا کے ہواؤں میں کون رکھتا ہے🍂
-" جو لوگ آپ سے محبت کرتے ہوں ان کی محبت کا جواب محبت سے دیا کریں ورنہ وہ لوگ ہمیشہ کیلئے کھو جاتے ہیں محبت کی تذلیل کی جائے تو زندگی میں دوبارہ کبھی محبت نصیب ہی نہیں ہوتی •" ♥🌈
مایوسی ایک دلدل ہے آپ اس میں پہلا قدم رکھتے ہیں
دوسرا قدم آپ کو نہیں رکھنا پڑتا
کیونکہ دلدل کو ہمیشہ پہلے قدم کا ہی انتظار ہوتا ہے
نفرتوں کا کوئی گواہ نہیں
محبت کے لوگ ثبوت مانگتے ہیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain