Leave people clueless. Not everyone deserves to know the real you. Let them criticize who they think you are.😉 لوگوں کو بے خبر چھوڑ دو۔ ہر کوئی آپ کو حقیقی جاننے کا مستحق نہیں ہے۔ انہیں تنقید کرنے دیں کہ وہ آپ کو کون سمجھتے ہیں۔😉 Take it as a friendly advice for all.. Amal kr laina, fayida hoga. Na b keya tou kisi k baap ka kia jata hai.. Smjhdaar log ye sochain k ye baat tou mjhy pehlay sy pata hai. Idr to sb smjhdaar sbhi smjhdaaron ki smajhdaariyon se WAQIF hain.
وہ شخص جیسے کہ جادو گر ہو ۔ ۔ ۔ پُھوار لہجے سے دشتِ دل پہ وہ جب بھی برسے ۔ ۔ ۔ تو خُشک مٹی میں جان ڈالے ۔ ۔ بے جان پیڑوں میں اُڑان ڈالے ۔ ۔ وہ جب بھی ماتھے پہ ہاتھ رکھے ۔ مریض خود کو ہی بھول جائے ۔ ۔ بھلا کے رنج و الم سارے ۔ خوشی سے جیسے کہ پھول جائے ۔ ۔ وہ شخص جیسے کہ جادو گر ہو ۔ ۔ ۔ وہ مُسکرائے تو لعل وگُل ۔ قُبائیں اپنی ہی نوچ ڈالے ۔ ۔ ۔ کلی چٹخنا ہی بھول جائے ۔ کہ بھنورا لہجے میں لوچ ڈالے ۔ ۔ ۔ وہ سبک رو ایسا دلنشیں ہے ۔ ۔ کہ اُس کے جیسا کہیں نہیں ہے ۔ ۔ یہ لفظ کیسے بیاں کریں گے ۔ ہزار رنگوں کا وہ مجسم ۔ ۔ وہ نرم خُوہی وہ دلنوازی ۔ وہ چپ کے لہجے میں اک تکلم ۔ ۔ ۔ وہ شخص جیسے کہ جادو گر ہو ۔ ۔ ۔
میں دوستی کے عجب موسموں میں رہتا ہوں کبھی دعاؤں، کبھی سازشوں میں رہتا ہوں جو تم ذرا سا بھی بدلے، تو جان لے لو گے میں کچھ دنوں سے عجب واہموں میں رہتا ہوں میں جس طرح سے کبھی دُشمنوں میں رہتا تھا اُسی طرح سے ابھی دوستوں میں رہتا ہوں قدم قدم پہ ہیں بکھرے ہوئے نقوش مرے میں تیرے شہر کے سب راستوں میں رہتا ہوں کیا ہے فیصلہ جب سے چراغ بننے کا میں اعتماد سے اب آندھیوں میں رہتا ہوں تمہارے بعد یہ دن تو گذر ہی جاتا ہے میں شب کو دیر تلک آنسوؤں میں رہتا ہوں
تجلی نار تھی یا نور ، یہ تم سمجھے ، نہ ہم سمجھے جلا کیوں کر یہ کوہِ طور ، یہ تم سمجھے ،نہ ہم سمجھے وہ شہ رگ سے بھی ھے نزدیک ، یہ قُرآن کہتا ھے ھے شہ رگ ہم سے کتنی دور ، یہ تم سمجھے ،نہ ہم سمجھے