Damadam.pk
mas_roor's posts | Damadam

mas_roor's posts:

mas_roor
 

کہ برداری نہیں ممکن
یہ میرے ناز ہیں لیکن
میرے دستِ دعا کو بھی
یہ استعجاب لگتا ہے

mas_roor
 

کرو احسان مت مجھ پر
مجھے یہ پاپ لگتا ہے

mas_roor
 

کسی بیتاب کی آنکھوں
میں بینائی بھی کم سی ہو
یہی بس خواب لگتا ہے

mas_roor
 

کوئی مہتاب لگتا ہے۔
کوئی کمخاب لگتا ہے
کوئی زردآب لگتا ہے
کسی بیتاب کی آنکھوں

mas_roor
 

وه بادل بھی تو دیکھو اب
یہ کیا تضاد لگتا ہے
چلو نا بانٹ دیں روئی کے گالوں کو

mas_roor
 

وه کونپل بھی تو دیکھو تم
یہ کتنی خاص لگتی ہے
کہ نرمی سے مجھے تو یہ
ضیاحساس لگتی ہے

mas_roor
 

ستارے کی چمک دیکھی
وه زردی سے مکمل ہے
کہ شوخیِٔ تبسم سے
یہ کیا الماس گرتے ہیں
چلو بادل بناتے ہیں

mas_roor
 

کیا تم نے چاند دیکھا ہے؟
وه کتنا ٹھنڈہ دکھتا ہے
چلو نا دل جلاتے ہیں

mas_roor
 

میرِ دل 💜
مجمرِ من لبریز ہو چکا ہے، عاجزی کے گھروندے ٹوٹ رہیں ہیں، قرطاس پر سیاہی میں سرخی کی ملاوٹ ہونے لگی ہے، آ جائیے۔ ۔ اس سے پہلے کہ بدن راکھ ہو جاۓ، ہمارا حجرہ زمین بوس ہو جاۓ، قرطاس کے خطوط اپنی شناخت کھو دیں، ہماری ہستی رحم کی طالب ہے۔ ۔ ۔ ایسے میں اگر ہم پر قہر برسایا گیا تو ہم بحرِ اسود میں ڈوب جائیں گے، پھر کون آپ کی مسکراہٹ کی خاطر اپنے لہو سے آپ کی نشست رنگے گا، کون روز خود کو جلا کر آپ کے لئے مشعل کا کام کرے گا؟
آئیے کہ طفل مسکرانا بھول چکے ہیں، کوئل کی آواز سے ہماری سماعت محروم ہے اور بلبل اب نغمہ سرائی نہیں کرتی، آئیے کہ گلِ لالہ اب مہکارنا چھوڑ چکے ہیں، آئیے کہ ہم آپ کی سخت گوئی سننے کو ترس گئے ہیں، آئیے کہ آپکے ان غرور شکن نقوش سے ہمارا مان بڑھتا ہے۔

mas_roor
 

What is the purpose of life?

mas_roor
 

مدارِ ذات ہے پوچھے
بخل کاہے کرے گی وه
, _
کہ جو سوئے ادب میں بھی
بہت ملہار رہتی ہے
, _
مسٔلہ یہ بھی ہے باقی
کہ یلغارِ سخن میں بھی
, _
شناسائے گزند ہو کے
غمخوار رہتی ہے♥

mas_roor
 

بہت ہی عام خواہش ہے
کہ خاموشی میسّر ہو
, _
مگر ياں رات میں بھی
سینے میں جهنكار رہتی ہے
, _
طفل اب خوش ہوا جائے
کمر پر ہاتھ پھیرا ہے۔ ۔ ۔
, _
مگر وه مانگتی تھپکی۔ ۔ ۔
جو خود خم دار رہتی ہے

mas_roor
 

خمارِ دل فروشاں سے
وه خود بیزار رہتی ہے
, _
کہ طائر بھی برا مانیں
وه یوں گفتار رہتی ہے
, _
ہو جب بھی دل ٹہلنے کا
تو وه تیار رہتی ہے۔ ۔ ۔ ۔
, _
اور اظہارِ زبانی سے
اسی کو عار رہتی ہے
, _
مقدس آدمی ہے وه
اسے یہ مان ہے لیکن
, _
اب اسکی خودپسندی سے
وه دل آزار رہتی ہے۔ ۔ ۔

mas_roor
 

کہتی ہیں، دیکھو چاند کتنا پیارا ہے، آسمان صاف ہے اور ستارے مسکرا رہے ہیں۔ ۔ ۔
اور میں سیاہ شال اوڑھے، مسکراتے ہوۓ یہ سوچ رہی تھی کہ اماوس کی رات سی اس زندگی کو ان میں سے کوئی تارہ روشن بھی کر پاۓ گا یا نہیں؟

mas_roor
 

Aray nhi 😃 mujhy khushi hui.. 😆😆
Hahahah bhala kis bat ki khushi? Apse aik bat pouchun?
Pooch len (:
_____________________
_____________________
_____________________
Yunhi
Ary beroh don't take tntn girl here nd trust. Me i'm. Not like other girls
Okay (:
Ahmm beroh itny sary lamby txt ka itna sa ans... Its called ignoring beroh
Oh lrki pyari! Me kya bray replies dun? I can listen you nd im doing so
Oohhh okay pyari lerki... ❤️😂You r cute (:
Hahaha hainaa naaa😉❤️

mas_roor
 

Isy poetry nhi kehty 🐝
Ahan kia khty?
Lafzo'n Ka "her pher" (:
Ary aryyy... Will u be my close frnd? Like bestest frnds?
I'm not good at making friends (: بن بھی جائیں تو بن نہیں پاتی
Why any solid reason? Mn bna ln gi itna hunr mn rakhti hun
There are several reasons... Kher dosti ka naam diye bgher bhi.. We both are here.. Msla he koi nhi
Okay beroh as u wish... But if u frndshp wth me than we make good nd lit frndshp.. Btw what is the meaning of _______♥
_______ ki بگڑی haalat _______♥
Hahahah ary aryyy... 😂❤️❤️Don't ignore beroh... Mery jaisy log kabhi kbhi milty hyn ap yad krein gi mjhy jis se bhi milein gi

mas_roor
 

انسان کا اپنا قصور کہاں ہوتا ہے؟ یہ تو وه باتیں اور جملے ہوتے ہیں جو ہمارے لاشعور میں گردش کرتے ہیں، ہم اپنے آپ سے ہی ناواقف رہتے ہیں۔ آہستہ آہستہ ان کی بازگشت ہونے لگتی ہے اور پھر یہی نکتے ہمارے شعور کا حصہ بن جاتے ہیں۔

mas_roor
 

نگاہِ بسمل، تپش وہ توبہ
مولا بچانا، ہائے نوائب !
, _
توقیرِ بیضاء، وقوفِ صنعاء
یہ کیونکر لئے معائب ♥

mas_roor
 

جمود سوچیں، تهما تصوّر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
میں خود سے بےخود، نہیں عجائب
, _
خلق کے اندر، فلک کی تہہ ہے
بُروزِ اطلس، بدن غرائب۔ ۔ ۔ ۔ ۔
تشکر 💚

mas_roor
 

کہ شوخیِٔ فصلِ گل تو دیکھو
یہ موجِ نگہت کئے ہے غائب !
, _
لو غم کے ماروں، ذرا سی پی لو
اس میں راحت، حلِ مصائب