Damadam.pk
mas_roor's posts | Damadam

mas_roor's posts:

mas_roor
 

سکوں ہے غائب
انا بھی تائب۔۔۔
پھر دل یہ میرا، بھی مثلِ نائب
, _
وقوعِ ہیجاں یا طرب سازی
بیمارِ عشقاں، ملے نہ بائب

mas_roor
 

Both words and feelings are temporary. If the words are not immediately put on the page and the feeling is not expressed, they are suppressed, they go away, once they go away, they do not come back for a while and even if they do come, the order is not the same, their symmetry changes.

mas_roor
 

خود کو قدموں میں دھر چھوڑا
ترس وه تجھ پر کھاتا ہے کیا ؟
, _
بے دردی سے میچ لی آنکھیں
بھل بھل تجھے رُلاتا ہے کیا ؟
, _
چہرہ سُونا، اُجڑے بال
فکر نہیں کر پاتا ہے کیا ؟
, _
جبیں ♥ یہ تیری، غموں نے گھیری
درشن نہیں کرواتا ہے کیا ؟

mas_roor
 

کاندھے پر جو پہرا بیٹھا
تجھ پر بَل بَل جاتا ہے کیا ؟
, _
جب بھی دیکھوں ہستی جاۓ
خیال اس کا گدگداتا ہے کیا ؟
, _
ارے یہ اشک کیوں جذب ہوا ہے
پل پل وه تڑپاتا ہے کیا ؟
, _
ہاتھ تو دیکھو، آبلے کتنے
آس چکّی پِسواتا ہے کیا ؟
, _
پیروں میں یہ زخم ہیں کیسے
کانٹوں پر چلواتا ہے کیا ؟
, _
 بل بل جانا یعنی قربان جانا

mas_roor
 

ہونٹوں پہ مسکان ہے تیرے
اچھے شعر سناتا ہے کیا ؟
, _
گالوں پہ یہ لالی کیسی
انگارے دہکاتا ہے کیا ؟
, _
پازیبوں سے چھنک نہ آتی
پائل نہ دلواتا ہے کیا ؟
, _
انگلی کی انگوٹھی چمکے
ہاتھوں سے پہناتا ہے کیا ؟
, _
کنگن کی کھن کھن ہوں سنتی
ایسے ہی وه آتا ہے کیا ؟

mas_roor
 

آئینے میں کیا دیکھے ہو
آئینہ عکس دکھاتا ہے کیا ؟
, _
كف کو موڑے، ربڑ کو توڑے
بال تیرے سہلاتا ہے کیا ؟
, _
دیکھ نا بال یہ پیارے میرے
گجرا تُو دلواتا ہے کیا ؟
, _
بِن پھولوں کے مہکے جاتی
تجھ پہ پیار لُٹاتا ہے کیا؟
, _
آنکھیں ہر دم روشن رہتی
کُل کی سیر کراتا ہے کیا ؟

mas_roor
 

وه مایوسِ وصل رہے ہیں
میں کہتی ہوں نہیں، نہیں
, _
اضطرابِ سخن میں گھِریا
گر چاہے تو کرے یقیں
, _
سرخ سرخ سے اس مائع میں
سہمی سی مخفی ہے ♥

mas_roor
 

شک کی ان فصیلوں میں
در کے باہر میں مکیں
, _
نینوں پر ہے ضبط کی پٹی
اور دل کی بنجر یہ زمیں
, _
کوئے یاراں کی تاب ناممکن
کھو چکی اب عقل کہیں

mas_roor
 

تم ہو مصروفِ تكلم تمہیں کیا غرض کہ میں
بے ثباتیِٔ گریہ پہ پشیماں کیوں رہوں۔ ۔ ۔
, _
اس قدر درد ہوں سہتی کہ میری روح کو اب
ہے تعجب میں سوالوں پہ پریشاں کیوں رہوں
, _
غمِ دوراں، غمِ ہجراں، غمِ ہستی کی فکر
سوزشِ سانس کی تلخی پہ حیراں کیوں رہوں

mas_roor
 

کتابِ ضبط میں لکھے اصولوں کے مطابق خاموشی مجھ پر فرض ہے اور میں لبوں کو سی لوں گی، مسکراہٹ میں میری بےبسی کی ملاوٹ ہے لیکن یہ مجھ پر واجب ہے اور میں مسکرا دوں گی۔
میرے پاس کرنے کو بہت کام ہیں سوائے اس کے کہ میں آپ کے قدموں میں اپنا سر دھر دوں اور ہمہ وقت آپ ہی کے چہرے کا دیدار کئے جاؤں۔

mas_roor
 

اظہار کے پیچھے چھُپی مشق کو جاننے کی مشقت کوئی نہیں کرتا، میاں۔

mas_roor
 

میری اذیت کا پیش خیمہ
تمہارے مصرعے قرار پائے
, _
وصال، ہجراں، خودی کی قیمت
وجد میں رقصاں مدار پاۓ
, _
کیوں جا چکے ہو؟ کیا پا چکے ہو؟
جو بیتی مجھ پر سہار پاۓ؟

mas_roor
 

کیا حال ہے؟
, _
بیاں سے باہر۔
, _
ایسا بھی کیا ہوا ؟
, _
کچھ نہیں 👣
, _
بے خودی بے سبب نہیں، کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے
, _
آپ کو پردوں کے پیچھے جھانکنے کا شوق ہے؟
, _
ہمیں پردوں کے پیچھے جھانکنے کا نہیں پردوں کو جاننے کا شوق ہے
, _
تو پھر جائیں اور پردوں سے رجوع کریں
, _
رجوع کرنے ہی نہیں دے رہے تو کیسے کریں
, _
اللّه نگہبان
اللہ آپ کو خوش رکھے

mas_roor
 

میں نہ کہتی ہوں کہ چہروں کی جگہ دل نے اور دل کی جگہ چہروں نے لی ہوئی ہے؟

mas_roor
 

دیکھو، ہم سب کے دل مختلف ہیں ناں؟ ایسے ہی ذہانت کے مدارج میں بھی اختلاف پایا جاتا ہے۔ اس سب میں اگر کوئی شے ہمارے اشتراک کا مؤجب بنتی ہے تو وه ہیں ہمارے اغراض و مقاصد۔ ۔ ۔ کائنات کی ہر شے ایک دوسرے سے مختلف ہے اور یہی اسکی خوبصورتی ہے۔ ۔ ہم انسان بھی ایسے ہی ہیں لیکن بس عرفان نہیں رکھتے نا۔ ۔ اس ہی لئے پابند ہیں

mas_roor
 

ہم نظم و ضبط کے مارے لوگ اگر زندگی کو انتشار کے معنوں میں قبول کر لیں تو اس بے ربط سی دنیا میں ہمیشگی کو جی لیں گے۔

mas_roor
 

یعنی اب رات بھی رو دینے کو ہے
زندگی رنج بھی کھو دینے کو ہے؟
میں کہاں جاؤں گی تنہا، مالک؟
تُو مضافات بھی دھو دینے کو ہے؟
, _
آتشِ خُنک، عطش، دیکھ مجھے
آنکھ اب دامن بھگو دینے کو ہے
, _

mas_roor
 

کہر زدہ سی اس اک گھڑی میں
کمال یادیں، ہیں جھلملائیں

mas_roor
 

تین مقام ہیں اور ایک ہستی
وفا کا جھولا عجز کی بستی

mas_roor
 

رات میں نبض ہے رقصاں
کلائی میں تاریکی ہے تحلیل