سورہ الضحی میں اللہ پاک فرماتا ہے، "نہ تو تیرے رب نے تجھے چھوڑا ہے نہ وہ بیزار ہو گیا ہے"
اللہ ہی تمہارا پہلا سہارا تھا اور اللہ ہی تمہارا آخری سہارا ہے....تم کتنے ہی گناہگار کیوں نہ ہو، کتنے ہی نافرمان کیوں نہ ہو،جب بھی تم اسے پکارو گے...وہ تمہیں جواب دے گا...تم پلٹ آنے میں دیر کرتے ہو،مگر وہ دیر نہیں کرتا وہ بس تھام لیتا ہے اور رحم فرما دیتا ہے...وہ وقت دور نہیں ہے جب تمہیں تمہارا رب اتنا دے گا کہ تم راضی ہو جاؤ گے...!!
Assalam o alikum... Subha bakher
"قرآن نے سورج کو "سراج"
اور چاند کو "منیر" کہا:...🖤🥀
جَعَلَ فِیھَا سِراجً و قَمَرً مُنِیرَا.
لیکن اکیلے نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم کو
"سراج منیر" کہا:
( وَدَاعِیَاً اِلی ﷲِ بِاذنِہ وَسِرَاجً مُنِیرَا ) .
تاکہ کائنات کو معلوم ہو جائے کہ
شمس و قمر مل کر بھی
آپ کے انوار کا مقابلہ نہیں کر سکتے...❤💯
قرطاس کے چہرے پہ
اک لفظ لکھا میں نے
اُس لفظ کی خوشبو سے
قرطاس معطر ہے
اُس نام کی کرنوں سے
ہر چیز منور ہے
وہ لفظ مکمل ہے
وہ لفظ محمد ﷺ ہے
کوئی برتر نہیں ہے، کوئی کمتر نہیں ہے لیکن کوئی بھی برابر نہیں ہے۔ لوگ محض انوکھے، لاجواب ہوتے ہیں۔
آپ، آپ ہیں اور میں، میں ہوں۔
Assalam o alikum.
gd after noon..
تری آواز سے دوری کا پہلا دن،
سماعت کا زمیں پر آخری دن تھا
میری سماعت،
جب تری آواز کی چمکیلی حدت سے نمو پاتی
ہنسی کی فصل سینے کی منڈیریں پھاند کر
میرے ہونٹوں پہ آ اگتی تھی
" تری آواز کے سائے "
کڑے کوسوں میں چھتری بن کے ملتے تھے
کسے معلوم تھا۔۔۔
سائے جگہ تبدیل کرتے ہیں !..
. تیری آواز میرا رزق ہوا کرتی تھی ______...
. تُو مجھے بھوک سے مارے گا یہ سوچا نہیں تھا
😔😥
Holy Quran: 7:55
اُدۡعُوۡا رَبَّکُمۡ تَضَرُّعًا وَّ خُفۡیَۃً ؕ اِنَّہٗ لَا یُحِبُّ الۡمُعۡتَدِیۡنَ ﴿ۚ۵۵﴾
تم لوگ اپنے پروردگار سے دعا کیا کرو گڑ گڑا کر بھی اور چپکے چپکے بھی واقعی الله تعالٰی ان لوگوں کو نا پسند کرتا ہے جو حد سے نکل جائیں🌴
﴿سورۃ الاعراف ، ۵۵﴾
جب زمین تمہیں تنگ لگے
تو آسمان کی جانب دیکھنا
نم آنکھوں سے مسکرانا اور کہنا
اچھا تو ایسے راضی۔۔۔
میں بھی راضی🖤
✨ Assalam o alikum...gd after noon...
دیدار تیرا 🥀😍
جینے کے واسطے تیری باتیں خرید لوں
میرا بس چلے تو تیری یادیں خرید لوں
ہر وقت جو کر سكيں دیدار تیرا
سب کچھ لٹا کے وہ آنکھیں خرید لوں 👀
🦋🌸🌎❤️
لفظ "دوپٹہ"
محض عزت کا لباس نہیں..
بلکہ یہ نصیحتیں ہیں..
قرآن کی آیتیں ہیں والدین کی تربیت ہے ..
اسلام سے محبت ہے ..
Assalam o alikum.,.Subha bakher
کیسا میں ہم سفر تمہارا ہوں
ساتھ ہوں منتظر تمہارا ہوں
مجھ سے پوچھا مرا تعارف جو
کہہ دیا مختصر تمہارا ہوں
خود جو ٹوٹا تجھے بنانے میں
میں وہی کوزہ گر تمہارا ہوں
ہو سکے تم نہ میرے پل کے لئے
اور میں عمر بھر تمہارا ہوں
سایہ میرا تو میرے بس میں نہیں
پر ہے وعدہ شجر تمہارا ہوں
ہم کو منظور ہر قیامت ہے
وہ جو کہہ دے اگر تمہارا ہوں
روک رکھا ہے ایک صحرا نے
ضد کرے میں ہی گھر تمہارا ہوں
تم تو دنیا کے ہوگئے ابرک
اور میں بے خبر تمہارا ہوں
اتباف ابرک۔۔۔
مجھے آنکھ بھرکے تو دیکھ لے ،
میرے واسطے ہے تو آئینہ....
میری سادگی میں بھی حسن ہو ،
میرا روپ ایسا نکھار دے....
تیری کشتی پر میں سوار ہوں ،
تیری مرضی اب میرے نا خدا......
تو جدھر سے چاہے گزار دے ،
تو جہاں بھی چاہے اتار دے.....
جسے تو لکھے اسے میں پڑھوں
جسے میں لکھوں اسے تو پڑھے.....
میں تیری غزل کو سنوار دوں
تو میری غزل کو سنوار دے.....
مجھے گلستانوں سے کیا غرض ،
مجھے دشت و صحرا کا خوف کیا.....
اسی راستے پہ میں چل پڑوں
تو جہاں سے مجھ کو پکار دے.....
میں کروں گی دل سے قبول اسے ،
مجھے نذر جو بھی کرے گا تو.....
مجھے
میں خزاں رسیدہ گلاب ہوں
مجھے چاہتوں کی بہار دے.....
میرے ہم نفس میرے پاس آ ،
مجھے چند سانسیں ادھار دے....
میں محبتوں کی کتاب ہوں
مجھے اپنے دل کی نظر سے پڑھ.....
میرا حرف حرف اجال دے ،
میرا لفظ لفظ نکھار دے........
جب دنیا کے بڑے بڑے مفکرین اس بات کو سلجھا نہیں پا رہے تھے کہ آخر یہ عورت کا معمہ کیا ہے تب لطیف نے کہا عورت محبت ہے! جب عورت کو گوشت کا لوتھڑا سمجھا جارہا تھا تب لطیف نے کہا عورت احساس سے بھرا انسان ہے۔ جب عورت کو ایک خوبصورت معشوق سے تشبیہ دی جارہی تھی تب لطیف نے کہا عورت عاشق ہے کیوں کہ عورت ہی عشق کرتی اور نبھاتی بھی ہی۔ عورت کا عشق ایک تسلسل ہے جو عمر بھر اپنے ساتھ لے کر چلتی ہے۔۔۔
آ پیا!! ان نینن میں!! میں پلک ڈھانپ توہے لُوں!!
نہ میں دیکھوں غیر کو، نہ توہے دیکھن دوں!!
شاہ عبداللطیف بھٹائی
Assalam o alikum...Subha bakher
اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے، اور اُس کے دِل میں جو خیالات آتے ہیں، اُن (تک) سے ہم خوب واقف ہیں، اور ہم اُس کی شہہ رگ سے بھی زیادہ اُس کے قریب ہیں،
سورۃ ق آیت نمبر 16
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
الله کے راستے کا غبار اور جہنم کا دھواں کسی آدمی کے پیٹ میں جمع نہیں ہوسکتے؛ اور لالچ اور ایمان کسی آدمی کے پیٹ میں جمع نہیں ہوتے.
نسائی 3114
shab bakher...
مسکرایا کرو کیونکہ...!!
غموں کو اتنا حق نہیں کہ وہ تمہاری
سانسوں کو گروی رکھ لیں...!!
ان کو اتنا حق نہیں کہ وہ تمہاری
آنکھوں کی مسکان چھین لیں.....!!
سو دل سے مسکراؤ....!!
کیونکہ...! تمہارا رب تمہارے ساتھ ہے....❥
تعلق ٹوٹ جائے جب
محبت روٹھ جائے جب
تو پھر رسم دعا کیسی
مِلن کی التجا کیسی
جدائی دینے والے
آشنائی کی قسم تمکو
تمہاری بے وفائی
کج ادائی کی قسم تمکو
ذرا اتنا بتا دینا
وفا کی چاہتوں کی
مشعلیں کیسے بجھاتے ہیں
نشاں ، کیسے مٹاتے ہیں
بھلانا ہو جنہیں، انکو
بھلا کیسے بھلاتے ہیں
💔👈
آج صُراحی (گھڑا) بناؤ،
گرمی ہے،
وہ بھی خُوب بِکے گی،
مگر!
ساتھ ساتھ لوگوں کی پیاس بُجھانے کے کام بھی آئے گی.
کمہار نے کُچھ سوچا،
اور مَٹّی کو نئے رُوپ میں ڈھالنا شروع کیا،
تَو اچانک مَٹّی نے پُوچھا،
یہ کیا کر رہے ہو،
میرا رُوپ بدل دیا،
کیوں؟
کمہار نے جواب دیا،
میری سوچ بدل گئی ہے،
پہلے تُمہارے پَیٹ میں آگ بھر رہا تھا،
اب پانی بھرے گا،
اور مَخلُوقِ خُدا نفع حاصل کرے گی.
مٹی بولی،
تُمہاری تَو صِرف سوچ بدلی ہے،
میری تَو زِندگی بدل گئی ھے،
مَیں تکلیف سے نجات حاصل کر کے آسانی میں ا گئی ھو
کُمہار مَٹّی سے کُچھ بنا رہا تھا،
کہ اُس کی بیوی نے پاس آ کر پُوچھا،
کیا کر رہے ہو؟
کمہار بولا حُقَّہ (چِلَم) بنا رہا ہُوں،
آج کل بہت بِک رہی ہے،
کمائی اچھی ہو جائے گی.
بیوی نے جواب دیا کہ
زِندگی کا مقصد صِرف کمائی کا ذریعہ ہی تَو نہیں،
کُچھ اور بھی ہے،
تُم میری مانو،
آج صُراحی (گھڑا) بناؤ،
گرمی ہے،
وہ بھی خُوب بِکے گی،
مگر!
ساتھ ساتھ لوگوں کی پیاس بُجھانے کے کام بھی آئے گی.
کمہار نے کُچھ سوچا، ... continue
محبت ہار جائے تو مداوا پھر نہیں ہوتا۔۔
فلک سے بارشیں اتریں
گلوں پر تتلیاں ٹھہریں
بہاریں آکے رک جائیں
چمبیلی جس قدر مہکے
بلا کا دلنشیں موسم
کوئی اچھا نہیں لگتا۔۔
ندامت خیز آنکھوں میں
لہو کے اشک لیکر بھی
پلٹ کے آنے والا بھی
کبھی سچا نہیں لگتا
محبت ہار جائے تو مداوا پھر نہیں ہوتا۔۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain