Damadam.pk
mayaali33's posts | Damadam

mayaali33's posts:

mayaali33
 

چھوڑنا آسان نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔چاہے کوئی عادت ہو کوئی گناہ یا پھر انسان۔ آپ گرتے ہیں ٹوٹتے ہیں سنبھلتے ہیں پھر ٹوٹتے ہیں اور یہ وقت ایسا وقت ہوتا ہے کہ نہ تو آپ چیخ سکتے ہیں نہ کسی کے گلے لگ کے آنسو بہا سکتے ہیں ماضی آپ کے سامنے ایک ریل کی طرح بھاگتا ہے ہر اسٹیشن پر مختلف لوگ ۔۔۔۔۔۔ ایک وقت آتا ہےآپ جن لوگوں کو اپنے ساتھ سمجھتے ہیں وہ تو ساتھ ہوتے ہی نہیں ہیں کسی ویرانے میں کڑی دھوپ میں آپ بے آسرا اور بنا سائبان کے رہ جاتے ہیں اس وقت آپ کے ساتھ بس وہ ذات ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔ انسان رہ سکتا ہے محبت کے بغیر لوگوں کے رشتوں کے بغیر ہر شے کے بغیر مگر "اللہ" کے بغیر نہیں رہ سکتا.❤

mayaali33
 

حکیم لُقمان سے پُوچھا گیا کہ کِسی اِنسان کی زِندگی میں کبھی موت سے تَلخ بھی کوئی لَمحَہ آ سکتا ہے؟
جواب دیا گیا کہ “ہاں”!
وہ لمحہ موت سے بھی زیادہ تلخ ہوتا ہے۔ جب کوئی صاحبِ ظرف، کِسی کم ظرف کا محتاج ہو جائے"🥀

mayaali33
 

قبولیت صرف یہ نہیں جو مانگا وہ مل جائے🌸
قبولیت یہ بھی ہے کہ آپ پر آئی بلائیں ٹال دی جاتی ہیں🌸
قبولیت یہ بھی ہے کہ آپ کو بہترین سے نواز دیا جاتا ہے🌸
قبولیت یہ بھی ہے کہ آخرت میں اپنی دعا کا اجر دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے🌸
اللّٰه تعالیٰ🌹🌸🌹
ہماری تمام جائز حاجات پوری فرمائے دنیا کی ہر خیر و بھلائی عطا فرمائے اور خاتمہ کامل ایمان کی نصیب فرمائے🌹🌸🌹
🌹🌸🌹 آمين يارب العالمين 🌹🌸🌹

mayaali33
 

کبھی کبھی تنہا بیٹھ کر اپنی گزری زندگی کو دیکھا کریں
تصور کی آنکھ سے
کہاں کہاں آپ گرنے والے تھے
کہاں کہاں آپ کے لیے سب ختم ہو چکا تھا
کس کس وقت آپ کو یوں لگا کہ اب آپ جی نہیں پاٸیں گے
اور پھر اپنے رب کی عنایات کو، رحمتوں کو ڈھونڈا کریں
جو ہمیں دکھاٸی نہیں دیتیں
کہاں کہاں آپ کے رب نے آپ کو تھاما
کیسے کیسے راستے بناۓ آپ کے لیے
کہاں کہاں آپ کے رب نے آپ کو جینا سیکھایا
سوچا کریں تنہا بیٹھ کے
زندگی بہت چھوٹی ہے
جب آخرت میں ہم اپنے رب کو دیکھیں گے نا
پھر خواہش کریں گے دنیا میں اللہ کو پکارتے، باتیں کرتے، اللہ کی حمد کرتے
ابھی تو وقت ہے کر لیں۔ رب سے باتیں کر لیں♡
*ان شاء اللہ*

mayaali33
 

*خوب صورت نبوی دعا*
"ربِّ اجعلْني لك شَكَّارًا لك ذَكَّارًا لك رهَّابًا لك مِطواعًا لك مُخبِتًا إليك أَوَّاهًا مُنيبًا ..."
”میرے رب! مجھے اپنا بے انتہا شکر گزار، بہت زیادہ ذکر کرنے والا، بہت ڈرنے والا، فوراً حکم بجا لانے والا، تیرے سامنے جھک جانے والا، اور تیری ہی طرف لپکنے اور لوٹنے والا بنا دے ...“
📚 *(سنن الترمذي : ٣٥٥١، صححه ابن القيم والألباني)*

mayaali33
 

بسم اللہ الرحمن الرحیم.
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ.
یا ﷲﷻ !
ہمیں اپنی پناہ میں رکھئیے قبر کے عذاب سے دجال کے فتنے سے زندگی وموت کے فتنے سے ۔
اے رب کائنات! ہماری ساری خطائیں معاف فرمائیے، صحت و ایمان والی خوشیوں سے بھری زندگی عطاء فرمائیے، خاتمہ بالایمان اور جنت الفردوس نصیب فرمائیے۔
آمین یارب العالمین.

mayaali33
 

🌸 *صدقہ اور نماز !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ چوری کے مال سے کوئی صدقہ قبول نہیں کرتا، اور نہ ہی بغیر وضو کے کوئی نماز ۔*🔹
📗«سنــن ابــو داؤد-59»
*🌷اسلامک میسج سروس🌷*

mayaali33
 

اے اللہ اہل شام و فلسطین کی مدد فرما ، ادلب و غزہ کے مظلوم و مقہور و مجبور مسلمانوں کی حفاظت فرما ،ان پر امن و سلامتی کی چادر ڈال دے،ان پر فتح و نصرت اور کشائش کے دروازے کھول دے، اے اللہ ان کا آپ کے سوا اور کوئی مددگار نہیں ، یہ تیرے دین حق کی پیروی کی پاداش میں مظالم کا شکار ہیں ،ان پر رحمت کی نگاہ فرما، ان کے دشمنوں کو نیست و نابود فرما ، اے رب یہود و روافض پر اپنا قہر نازل فرما ، اے اللہ ان کے لشکروں کو شکست سے دوچار فرما، ان کی قوت و شوکت کو ذلت و پستی سے بدل دے۔۔۔بیشک تو ہی کمزوروں کی پناہ گاہ اور ان کا سب سے مضبوط سہارا ہے۔۔۔آمین یا رب کریم🤲🏻🤲🏻🤲🏻❤🩹🫀

mayaali33
 

عبد اللّه بن مسعودؓ فرماتے ہیں؛
“یہ محمدﷺ کے صحابہؓ ہی ہیں جو پوری امت میں سب سے افضل ہیں، سب سے زیادہ پاک دل والے ، سب سے زیادہ گہرا علم رکھنے والے ، اللّه نے چن کر انہیں اپنے نبیﷺ کیلئے اور دین کی اقامت کیلئے اختیار کیا۔ بس ان بزرگ ہستیوں کے فضل کو جانو ، ان کے اثر کی اتباع کرو ، اور ان کے بلند پایہ اخلاق و سیرت کو تھام لو، بے شک یہ لوگ ھدایت سے بہرہ ور تھے۔”
[أخرجه ابن عبد البر في بیان العلم و فضله (۹۸/۲) ]

mayaali33
 

اپنی ذاتی کائنات میں آپ نے جتنا حصہ اللہ کا رکھا ہے اتنا ہی اللہ کی کائنات
میں آپکا حصہ ہے۔

mayaali33
 

*دلوں میں انتقام کا بوجھ رکھنا ایسی تھکن ہے کہ جس سے چہرے تک تاریک پڑ جاتے ہیں۔ ضبط ، صبر اور مسکراہٹ سے بہتر انتقام کوئی ہو ہی نہیں سکتا*
*وہ ذلت کے سوا کچھ نہیں پاتے جو اپنا درد رب کے بجائے دنیا کے آگےرکھتے ہیں*
*اور وہ منزلیں پا جاتے ہیں جو اپنے درد کو سینے میں چھپائے بس اسی کے آگے بیان کرتے ہیں*🤍🖤🥀

mayaali33
 

🌹🎋شریک حیات تحفہ ہوتے ہیں...!!!✨
*ایسا قیمتی تحفہ جس کے رد و بدل میں پورے جہان کے ہیرے*🤎🤍🤎جواہرات بھی ترازو میں اس کے ہم *وزن رکھ دئیے جائیں تو اپنا محرم سب جواہرات سے چمکدار لگتا ہے...!!!* محرم سراپا خیر ہے برعکس اسکے غیر محرم شر کے سوا کچھ نہیں ہے ۔۔۔۔🤎🤍🤎اپنی سچے جذبات اپنے محرم کیلئے رکھیے نا کہ غیر محرم پہ اسکو ضائع کردیں۔۔۔،🤍🤎🤍محرم اپکو اپنا نام دیتا ،اپکو اپنی عزت بناتا ہے اسکی قدر کیجیے ، اپنے لیے محرم کی دولت نہیں اسکی موجودگی کو ہی کافی رکھیے ۔۔۔۔❣💫الحمدللہ رب العالمین

mayaali33
 

*قرآنی تعلیم کے مطا بق انسان کی سب سے بڑی ذلت یہ ہے کہ وہ اپنے عیش و آرام یا مال و دولت یا اہل و عیال کی محبت میں مبتلا ہو کر حفاظت حق کی سختیوں سے ڈرنے لگے اور باطل کو طاقتور دیکھ کر اس کی غلامی قبول کرنے کے لیے آمادہ ہو جا ئے- یہ ضعف جو* *درحقیقت جسم و جا ن کا ضعف نہیں بلکہ قلب و ایمان کا ضعف ہے، جب کسی قوم میں پیدا ہو جاتا ہے تو اس کے اندر* *سے عزت و شرافت کے تمام احساسات خود بخود دور ہو جاتے ہیں- اور اعلائے حق کی اعلیٰ خدمت کو انجام دینا تو درکنار وہ خود بھی اپنے آپ* *کو حق کے راستے پر قائم رکھنے میں کامیاب نہیں رہ سکتی-*
( سید ابو الاعلی مودودی رحمہ اللہ،)

mayaali33
 

*بہت سے لہجوں پر دل ٹوٹ بھی جاتا ہے، بہت کوشش کے باوجود بھی ہم کمزور پڑ جاتے ہیں اور آنسوؤں کو روکنے پر بھی وہ بہہ جاتے ہیں۔🍂*
*جب خود کو پوری دنیا میں تنہا تصور کرتے ہیں تبھی دل سے ایک آواز آتی ہے کہ "لوگوں کا کیا ہے، میرا الله تو مجھےجانتا ہے اور وہ میرے ساتھ ہے۔"*

mayaali33
 

تھکاوٹوں میں سب سے بڑی تھکاوٹ "ذہنی تھکاوٹ" ہے جو پورے جسم کو درد میں مبتلا کردیتی ہے۔جسمانی تھکاوٹ سے زیادہ اذیت ذہنی تھکاوٹ میں ہوتی ہے اور اپ ایک نہ نظر آنے والی تکلیف سے خود کو گُزرتا ہوا محسوس کرتے ہیں۔۔۔💔🙃

mayaali33
 

ایک دوسرے کو *دین* کے لئے *موٹیویشن* دیں
اپنی ذات سے جتنا ہو سکے
دوسروں کو فائدہ پہنچائیں
خود بھی نماز پڑھیں
دوسروں کو بھی پیار سے سمجھائیں
کہ نماز نہ چھوڑیں
اگلا بات مانے یا نہ مانے
آپ اپنا کام کردیں
بس اللّٰه کا دین اس تک پہنچادیں
اب وہ مانے یا مانیں
...یہ اس کا اور اللّٰه کا معاملہ!!🤍❤️🖤🥀

mayaali33
 

*Reminder*⏰
آئیے جنت میں اپنے نام کے درخت لگائیں۔۔۔۔
پڑھیں۔۔۔۔
*سُبحَانَ اللهِ وَالحَمدُ لِلہِ وَلَا إِلهَ إِلَّا اللهُ وَاللہُ اَکبَر* 🌳
*سُبحَان اللهِ وَالحَمدُ للہ وَلَا إِلهَ إِلَّا اللهُ وَاللہُ اَکبَر* 🌳
*سُبحَانَ اللہِ وَالحَمدُ للہِ وَلَا إِلهَ إِلَّا اللهُ وَاللہُ اَکبَر* 🌳
*🌷Islamic Msg Service🌷*

mayaali33
 

*ہر لڑکی ایک جیسی نہیں ہوتی!*
کوئی لڑکی باہر نکلتے ہوئے *بال* کھولتی ہے اور کوئی۔ *حجاب* لیتی ہے
کوئی *perfume* لگاتی ہے اور کوئی *Abaya* پہنتی ہیں
کوئی *makeup* کرتی ہے اور کوئی *وضو* کرتی ہے۔۔۔
کوئی *چوڑیاں* پہنتی ہیں اور کوئی *دستانے* پہنتی ہیں✨♥️
*خود کی حفاظت کریں۔۔۔اپ بہت قیمتی ہیں💎*

mayaali33
 

*کوشش کریں کہ آپ پر کوئ سورج ایسا طلوع نہ ہو جس میں آپ نےنماز ،قرآن ،اذکار اور توبہ نہ کی ہو۔۔۔بےشک خوش قسمت ترین ہیں وہ لوگ جو کوئی دن ان کے بغیر نہیں گزارتے۔۔۔۔۔*
*زندگی کی اِســــــــں کتاب کے آخری باب میــــں ... ہم سبـــــــــ نے چلے ہی جانا ہے .........!!!*

mayaali33
 

🌴ﺍﭼﮭﮯ لوگـــــ ﺳﮍﮎ ﮐﮯ ﮐﻨﺎﺭﮮ ﻟﮕﯽ ﺍﻥ ﺭﻭﺷﻨﯿﻮﮞ ﮐـــــﯽ ﻣﺎﻧﻨﺪ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﻓﺎﺻﻠﮯ ﮐﻢ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ﮐـــــﺮﺗﮯ ﻣﮕﺮ ﺳﻔﺮ ﺁﺳﺎﻥ ﺿﺮﻭﺭ ﺑﻨﺎ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﯿﮟ...❤️