*جو انسان اس بات سے ڈرتا ہے کہ لوگ میری مخالف ہو جائیں گے وہ انسان کبھی بھی حق بات نہیں کر سکتا☞◆🌸♥️🌹*
ایک بات ذہن میں رکھیں کہ
*شیطان کے پاس ایک سو ایک طریقے ہیں آپ کو نیکی سے دور کر کے خواہشات کا غلام بنانے کے لیے*
*ذرا سوچیے*
*کیا آپ کے پاس وہ ایمان کی قوت موجود ہے جو آپ کو اس فتنے کے دور میں ہدایت پر قائم رکھ سکے*
اس لیے زرا سی نیکی بھی نہ چھوڑیں۔۔ہر ممکن طور پر لازمی قرآن سے جڑیں،اللّٰہ کا ذکر کریں گناہ سے بچنے کی دعا اور کوشش کریں آپ کے اندر ایمانی طاقت آۓ جو آپ کو باطل سے مقابلہ کرنا سکھائے آپ کو استقامت کے ساتھ راہ حق پر جمنا سکھائے
رب سے تعلق مضبوط کرنے کے لیے اپنی مصروفیات کے ختم ہونے کا انتظار مت کریں۔
یاد رکھیں۔۔۔۔۔۔
یہ مصروفیات آخری سانس تک آپ کا پیچھا نہیں چھوڑیں گی۔
ابھی اپنے رب کی طرف پلٹیے۔۔۔۔۔۔
❤️🌸❤️
*جب کبھی مایوسیاں محسوس ہونے لگیں تو اللّٰه تعالیٰ کی مہربانیاں اور* *احسانات ،نعمتیں، رحمتیں یاد کر لیا کریں خود بخود پُرسکون ہو جائیں گے اللہ رب العزت ہم سب کو پُرسکون زندگی اور آخرت نصیب فرمائے آمین*
*جس نے سکھ میں شکر ادا کیا*
*اس نے دکھ میں ربّ کو قریب پایا* ♥️💬
*سب سے اچھی بات کتاب اللہ اور سب سے اچھا طریقہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے*
*اور سب سے بری نئی بات ( بدعت ) پیدا کرنا ہے ( دین میں )*
*اور بلاشبہ جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ آ کر رہے گی اور تم پروردگار سے بچ کر کہیں نہیں جا سکتے۔*
(Sahih Bukhari: Hadith No. 7277)
*نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
*جب کوئی مسلمان یا کوئی آدمی یا کوئی بندہ ( یہ راوی کا شک ہے کہ کون سا کلمہ ارشاد فرمایا ) صبح و شام یہ کہتا ہے
*«رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا»*
*ہم اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے سے راضی و خوش ہیں)*
*تو اللہ تعالیٰ پر اس کا یہ حق بن گیا کہ وہ قیامت کے دن اسے خوش کرے ۔*
«سنــن ابــن ماجہ -3870»
*محبت کیا ہے*
وہ جو مچلتے دل کو اللہ کی طرف موڑ دے۔۔۔
دل سرکش کو نا محرم کی محبت سے اللہ کی طرف موڑ دینے کی کوشش کرے۔۔
بے بسی و احساس ندامت کو اللہ کے سامنے بیان کر دے۔۔
کمزور لمحوں کی گرفت کو تلافی کے آنسوٶں سے دھو دے۔۔۔
دل نادم کو اللہ کی بارگاہ میں جھکا دے اور کہہ دے۔۔۔
میں اپنی بے بسی اور غم صرف اللہ کی سامنے بیان کرتی ہوں۔۔۔
~🚫Love Of Na Mehram~
*_جب دل بہت تھک جائے اور جو آپ محسوس کر رہے ہیں وہ چاہ کر بھی دوسروں کو سمجھانے سے عاجز ہو جائیں تو خاموش ہو جایا کریں اور اللّٰه کے سامنے سجدہ ریز ہو کر بتایا کریں کہ یا اللّٰه بہت تھک گئی ہوں_*
*_کثر خاموشی بہتر ہوتی ہے اس سوچ کے ساتھ کہ اللّٰه کے سوا کوئی نہیں سمجھتا اس کیفیت کو جو بیان نہیں کی جاسکتی!!!!_*
🍁 *روزہ شرم وحیا کا ذریعہ!*
🔹 *آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر کوئی صاحب طاقت ہو تو اسے نکاح کر لینا چاہئے کیونکہ نظر کو نیچی رکھنے اور شرمگاہ کو بدفعلی سے محفوظ رکھنے کا یہ ذریعہ ہے اور کسی میں نکاح کرنے کی طاقت نہ ہو تو اسے روزے رکھنے چاہئیں کیونکہ وہ اس کی شہوت کو ختم کر دیتا ہے۔*🔹
📗«صحیح بخاری-1905»
*🌷 Islamic Msg Service 🌷*
*اللّٰہ آپ سے بہت پیار کرتا ہے اللّٰہ کی طرف لوٹ جائیں*
*اللّٰہ کو اپنا دوست بنا لیں*♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️♥️
ہم کوئی عام لڑکیاں نہیں
ہم وہ ہیں جس کے سر پر چادر سجتی ہے
ہم وہ ہیں جو گھروں سے نکلیں تو ہر نظر جھک جائے
ہم وہ ہیں جو والدین کے لیے فخر کا سبب بنے
ہم پر نہیں سجتی یہ کسی نا محرم کی محبتیں
یہ ہمارا معیار نہیں کہ ہم اپنے معیار کو روندھے
انجان لوگوں سے انجان محبتوں سے بہت دور
ہم اسلام کی شہزادیاں♥️ #
*SIRAT E MUSTAQEEM ❤️🌴*
*جس طرح آپ کے موباٸل کو چارجنگ کی ضرورت ہے اس طرح آپ کی روح کو بھی چارجنگ کی ضرورت ہے*
*اللّٰه کو یاد کیجیے اور روح کو چارج کیجیے🎀🥀*
_Have a Good Day 🫰🏻_
باغوں کی تتلیاں بھی
افسردہ ہیں
کہ انکے ساتھ کھیلنے والے
اب شہید ہورہے ہیں
فلسطین ❤🩹
ایک مہینہ بعد دلہن بننے والی فلسطینی خاتون کی کہانی۔۔۔ دو مہیونوں سے میری شادی کی باتیں ہو رہی تھی لیکن میرے والد صاحب کی بیماری کی وجہ سے شادی اگلے مہینے کے شروع تک موخر کردی گئ۔ شادی کا فلیٹ باکل تیار تھا میں اور میرے ہونے والے شوہر نے اس کی تیاری میں تین سال سے زائد کا عرصہ لگایا۔۔۔جب شروع میں بمباری شروع ہوئ تو میں اس پر روتی تھی کہ کہیں ہمارے فلیٹ کو نقصان نہ پہنچے جس میں ہماری شادی ہونی تھی اور جس شادی کا میں نے شدت سے انتظار کیا تھا۔۔۔۔۔میرا شوہر مجھے ہنس کے کہتا کہ جب تک ہم ایک ساتھ ہیں اس طرح کے ہزاروں گھر آپ پر قربان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب میں آپ لوگوں کو یہ خبر دینا چاہتی ہوں کہ میرا شوہر اسرئیلی بمباری میں شہید ہوگیا ہے۔۔۔جبکہ ہمارا فلیٹ اسی طرح تیار پڑا رہ گیا ہے۔۔۔۔۔ایک شادی تھی جو نہ ہ
فرض کیجئے آپ چائے کا کپ ہاتھ میں لئے کھڑے ہیں اور کوئی آپ کو دھکا دے دیتا ہے، تو کیا ہوتا ہے۔ آپ کے کپ سے چائے چھلک جاتی ہے۔ اگر آپ سے پوچھا جائے کہ آپ کے کپ سے چائے کیوں چھلکی تو آپ کا جواب ہوگا کیونکہ فلاں نے مجھے دھکا دیا۔
غلط جواب
درست جواب یہ ہے کہ آپ کے کپ میں چائے تھی اسی لئے چھلکی۔ آپ کے کپ سے وہی چھلکے گا جو اس میں ہے۔
اسی طرح جب زندگی میں ہمیں دھکے لگتے ہیں، لوگوں کے رویوں سے تو اس وقت ہماری اصلیت ہی چھلکتی ہے۔ آپ کا اصل اس وقت تک سامنے نہیں آتا جب تک آپ کو دھکا نہ لگے۔
تو دیکھنا یہ ہے کہ جب آپ کو دھکا لگا تو کیا چھلکا؛
صبر، خاموشی، شکرگزاری، رواداری، سکون، انسانیت۔
یا
غصہ، کڑواہٹ، جنون، حسد، نفرت، حقارت۔
چن لیجئے کہ ہمیں اپنے کردار کو کس چیز سے بھرنا ہے، فیصلہ ہمارے اختیار میں ہے۔
*اگر ہر چیز میں خرابی دیکھو گے نہ تو کچھ نہ کچھ تو غلط نظر آ ہی جائے گا یہاں سب نظریے کا کھیل ہے کچھ لوگ اچھی چیزوں میں بھی برائی دیکھ لیتے ہیں اور کچھ لوگ برائیوں میں بھی اچھائیاں دیکھ لیتے ہیں☞◆💯🌸💐*
*بے شک گُناہ کرنے سے دل کالا ہو جاتا ہے اور دل کی سیاہی کی علامت اور پہچان یہ ہےکہ گناہوں سے گھبراہٹ نہیں ہوتی اطاعت کی سعادت نہیں ملتی اور نصیحت اَثر نہیں کرتی..!!*
جب تک الفاظ تحریروں سے نکل کر عمل میں شامل نہیں ہوں گے نہ دل بدلے گا اور نہ دل کی دنیا..!!🌹♥️🌹🤍🤍
*🍃موت کی آرزو نہ کریں!🍃*
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
*”کوئی شخص تم میں سے موت کی آرزو نہ کرے، اگر وہ نیک ہے تو ممکن ہے نیکی میں اور زیادہ ہو اور اگر برا ہے تو ممکن ہے اس سے توبہ کر لے۔“*
*صحیح بخاری 7235*❤️👍🏻
دنیا بظاہر بہت خوبصورت ہے مگر یہ مکڑی کے جالے کی مانند ہے جو بھی اس کی رنگینیوں میں الجھ جاتا ہے،
وہ اس کے حقیقی مقصد کو بھول کر عارضی خوشیوں کو دائمی سمجھ کر اللہ کی ناراضگی مول لے لیتا ہے...✨♥️
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain