Damadam.pk
mayaali33's posts | Damadam

mayaali33's posts:

*باپ نہ ہو تو مائیں باپ کا کردار بھی نبھالیتی ہیں، ماں نہ ہوتو باپ اس کی کمی کبھی پوری نہیں کرپاتا یہ بھی عورت کی عظمت کا ایک پہلو ہے☞◆❤️🌸*
m  : *باپ نہ ہو تو مائیں باپ کا کردار بھی نبھالیتی ہیں، ماں نہ ہوتو باپ اس کی کمی - 
Social media post
m  : *جو انسان اس بات سے ڈرتا ہے کہ لوگ میری مخالف ہو جائیں گے وہ انسان کبھی  - 
mayaali33
 

*بے شک گُناہ کرنے سے دل کالا ہو جاتا ہے اور دل کی سیاہی کی علامت اور پہچان یہ ہےکہ گناہوں سے گھبراہٹ نہیں ہوتی اطاعت کی سعادت نہیں ملتی اور نصیحت اَثر نہیں کرتی..!!*
جب تک الفاظ تحریروں سے نکل کر عمل میں شامل نہیں ہوں گے نہ دل بدلے گا اور نہ دل کی دنیا..!!🌹♥️🌹🤍🤍

mayaali33
 

*🍃موت کی آرزو نہ کریں!🍃*
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:*
*”کوئی شخص تم میں سے موت کی آرزو نہ کرے، اگر وہ نیک ہے تو ممکن ہے نیکی میں اور زیادہ ہو اور اگر برا ہے تو ممکن ہے اس سے توبہ کر لے۔“*
*صحیح بخاری 7235*❤️👍🏻

mayaali33
 

دنیا بظاہر بہت خوبصورت ہے مگر یہ مکڑی کے جالے کی مانند ہے جو بھی اس کی رنگینیوں میں الجھ جاتا ہے،
وہ اس کے حقیقی مقصد کو بھول کر عارضی خوشیوں کو دائمی سمجھ کر اللہ کی ناراضگی مول لے لیتا ہے...✨♥️

mayaali33
 

✨جب کسی ضرورت مند کی ضرورت پوری کرو تو فخر نہیں شکر کرو کہ
رب نے اس قابل بنایا کہ اس کی عطاؤں کو اسی کی مخلوق میں تقسیم کررہے ہو🎀

mayaali33
 

*دل کس لیے بناۓ گئے ہیں؟*
ابن تيمية فرماتے ہیں :
"دل اس لیے بنایا گیا ہے تاکہ
وہ اللہ تعالی سے محبت کرے. "
لوگوں کی محبت کو تم
اپنا غم نہ بناؤ، پس لوگوں
کے دل تو الٹتے پلٹتے رہتے ہیں۔
🔐||•

mayaali33
 

🌸🌸🌸
🍀🍀🍀
سلف صالحین فرماتے تھے:
"اللہ نے ساری طب آدھی آیت میں جمع کر دی ہے!"
اللہ فرماتا ہے:
"اور خوب کھاؤ اور پیو، اور حَد سے مت نکلو!"
(سورہ الاعراف : 31
(تفسير ابن كثير : 210/2

mayaali33
 

*🥀اصل چیز جو طبیعت کو خوش کرتی ہے اور دل کو سکون دیتی ہے وہ ہیں آدمی کے اچھے اخلاق و کردار ، باقی رہا ظاہری حُسن اور مال و منصب کا اثر، تو وہ برے اخلاق کی گرد اور دھول کے پیچھے ہمیشہ دب جاتے ہیں ، سو اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ خلیق و شفیق کا ساتھی کا سوال کریں، یہی صفت زندگی اور اس میں موجود رشتوں کو خوبصورت بناتی ہے ۔۔!!✨*
#مخفیات

mayaali33
 

*جانے والوں کے لیے تو فائدہ ہی فائدہ ہے کہ وہ ربّ کی جنّتوں میں مہمان بنے ہوئے ہیں ،ہاں پیچھے رہ جانے والوں کے لیے یہ جنگ ایک بڑی آزمائش ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی جدائی میں زندگی بھر سسکتے رہیں گے۔۔۔!!*
#مخفیات
#غزۃ
💔💦

mayaali33
 

💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
        ⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
             🇵🇰   *آج کا کیلینڈر*  🌤
🔖 *03 ربیع الثانی 1445ھ* 💎
🔖 *19 اکتوبر   2023ء* 💎
🔖 *03 کاتک 2080ب* 💎
🌄 *بروز جمعرات Thursday* 🌄
💐 *خریدو فروخت میں برکت !*
🔹 *نبی کریم ﷺ نے فرمایا خریدنے اور بیچنے والے جب تک ایک دوسرے سے الگ الگ نہ ہو جائیں انہیں اختیار باقی رہتا ہے۔ اب اگر دونوں نے سچائی اختیار کی اور ہر بات صاف صاف بیان اور واضح کر دی، تو ان کی خرید و فروخت میں برکت ہوتی ہے۔ لیکن اگر انہوں نے کوئی بات چھپائی یا جھوٹ بولا تو ان کی خرید و فروخت میں سے برکت مٹا دی جاتی ہے۔*🔹
📗«صحیح بخاری-2110»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙

mayaali33
 

بیت المقدس کے ہاں حالات بہت خراب ہیں بہت تباہی ہوئی ہے مظلوم مسلمان ایک بار انتہائی پریشان کن حالت میں ہیں

mayaali33
 

بســــــــــــــم اللـــــہ الرحـــــمن الرحیــــم
اَلْحَمْدُ لِله رَبِّ الْعَالَمِيْن، وَالصَّلاۃ وَالسَّلام عَلَی النَّبِیِّ الْکَرِيم وَعَلیٰ آله وَاَصْحَابه اَجْمَعِيْن ۔۔۔۔۔۔ اَمَّابَعد !
{علامات قیامت اور فتنوں کا بیان}
{کل 48 قسطیں ہیں ! قسط نمبر 1}
⭐️آپ کی خدمت میں ان شاء اللہ روزانہ سلسلہ وار قیامت کی نشانیاں پیش کی جائے گی تاکہ ہمارا ایمان مضبوط ہو اور باآسانی آخرت کی تیاری کرسکیں،
⭐️علامات قیامت اور فتنوں کا بیان کا مقصد :/ قرآن و حدیث کی روشنی میں ہر قســم کے فتنوں اور قیامت کی چھوٹی بڑی تمام نشانیاں کا تذکرہ کیا جائے گا اس سلسلے کو خود بھی پڑھیں عبرت حاصل کریں اور صدقہ جاریہ کی غرض سے دوسروں تک بھی پہچائیں،
⭐️قرآن و حدیث میں مذکور غیبی امور پر ایمان لانے کو اللہ تعالیٰ نے مومنین کی صفات قرار دیا،
⭐️جیسا

mayaali33
 

" اک یونانی کہاوت ہے کہ ایک بیٹی اور ایک درخت دونوں کا گھر میں ہونا لازمی ہے کِیونکہ درخت ہمیشہ دُھوپ میں سایہ دیتا ہے اور بیٹی ہمیشہ درد میں ساتھ دیتی ہے "

mayaali33
 

مجھے آج بھی گھروں میں رہنے والی یہ سادہ سادہ سی لڑکیاں بہت اچھی لگتی ہیں ۔ گھر کے کاموں میں سارا دن الجھے رہنے والی لڑکیاں مجھے بہت بھاتی ہیں
نہ لمبی چوڑی فرمائشیں نہ ہی دکھاوے کی زندگی صرف کتابوں کا شوقِ جنوں رکھتی ہیں چھوٹی چھوٹی خوشیوں پر نہال ہوتی ہیں چھوٹے چھوٹے دکھوں پر رو رو برا حال کر لیتی ہیں
دن بھر میک اپ کا کوئی خیال نہ ہی اپنا خیال رکھتی ہیں مہندی ہاتھوں پہ سجا کہ سارا گھر مہکا دیتی ہیں
اپنے ساتھ جُڑے ہر رشتے کا خود سے بڑھ کر خیال کرتی ہیں ۔ دھوکہ، رشتوں میں بےایمانی گناہ سمجھتی ہیں اپنی محبتیں کمال نبھاتی ہیں
مجھے آج بھی اپنے جیسی یہ لڑکیاں بہت اچھی لگتی ہیں... ❤️🥀

mayaali33
 

اُس شخص کو ڪوئی بدل بھی نہیں سڪتا
جِسے اپنے اندر کوئی غَلطی نظر نہ آتی ہو...!!
🎲||

mayaali33
 

•°________✨🥀🌺
ضمیر زندہ ہو تو کسی کے آنسو پونچھنے سے بھی سکون ملتا ہے اور اگر مردہ ہو تو عبادتیں بھی سکون نہیں دیتی 🌺💯

mayaali33
 

✨وَفا داری ایکــــــــ برینڈ ہے...جِسے ہر کوئی افورڈ...نہیــــــں کر سکتا......!!💐

mayaali33
 

فرض کیجئے آپ چائے کا کپ ہاتھ میں لئے کھڑے ہیں اور کوئی آپ کو دھکا دے دیتا ہے، تو کیا ہوتا ہے۔ آپ کے کپ سے چائے چھلک جاتی ہے۔ اگر آپ سے پوچھا جائے کہ آپ کے کپ سے چائے کیوں چھلکی تو آپ کا جواب ہوگا کیونکہ فلاں نے مجھے دھکا دیا۔
غلط جواب
درست جواب یہ ہے کہ آپ کے کپ میں چائے تھی اسی لئے چھلکی۔ آپ کے کپ سے وہی چھلکے گا جو اس میں ہے۔
اسی طرح جب زندگی میں ہمیں دھکے لگتے ہیں، لوگوں کے رویوں سے تو اس وقت ہماری اصلیت ہی چھلکتی ہے۔ آپ کا اصل اس وقت تک سامنے نہیں آتا جب تک آپ کو دھکا نہ لگے۔
تو دیکھنا یہ ہے کہ جب آپ کو دھکا لگا تو کیا چھلکا؛
صبر، خاموشی، شکرگزاری، رواداری، سکون، انسانیت۔
یا
غصہ، کڑواہٹ، جنون، حسد، نفرت، حقارت۔
چن لیجئے کہ ہمیں اپنے کردار کو کس چیز سے بھرنا ہے، فیصلہ ہمارے اختیار میں ہے۔

mayaali33
 

🕋🕋🕋🕋 *﷽* 🕋🕋🕋🕋
📌 ~Reminder~
_اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجٌِید_
_اللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد_
🌷 *اسلامک میسج سروس* 🌷