💐 *خریدو فروخت میں برکت !*
🔹 *نبی کریم ﷺ نے فرمایا خریدنے اور بیچنے والے جب تک ایک دوسرے سے الگ الگ نہ ہو جائیں انہیں اختیار باقی رہتا ہے۔ اب اگر دونوں نے سچائی اختیار کی اور ہر بات صاف صاف بیان اور واضح کر دی، تو ان کی خرید و فروخت میں برکت ہوتی ہے۔ لیکن اگر انہوں نے کوئی بات چھپائی یا جھوٹ بولا تو ان کی خرید و فروخت میں سے برکت مٹا دی جاتی ہے۔*🔹
📗«صحیح بخاری-2110»
*🌷اسلامک میسج سروس🌷*
*Reminder*⏰
آئیے جنت میں اپنے نام کے درخت لگائیں۔۔۔۔
پڑھیں۔۔۔۔
*سُبحَانَ اللهِ وَالحَمدُ لِلہِ وَلَا إِلهَ إِلَّا اللهُ وَاللہُ اَکبَر* 🌳
*سُبحَان اللهِ وَالحَمدُ للہ وَلَا إِلهَ إِلَّا اللهُ وَاللہُ اَکبَر* 🌳
*سُبحَانَ اللہِ وَالحَمدُ للہِ وَلَا إِلهَ إِلَّا اللهُ وَاللہُ اَکبَر* 🌳
*🌷Islamic Msg Service🌷*
*یوں لگتا ہے جیسے میرے وجود کے دو حصّے ہوگئے ہیں، ایک حصہ مکّہ میں تو دوسرا شام و فلسطین میں ہے، روح بطحاء میں ہے تو دل ادلب و غزہ میں ، دھیان حرم میں ہے تو فکر قبلہ اول کی طرف ہے، محبت اور تڑپ حرمین کی ہے، تو خوف و قلق اقصیٰ و سیریا کے مظلومین کے لیے ہے، کبھی شوق کی شدّت بڑھکتی ہے تو کبھی غم کا احساس چھلکتا ہے، ایسی حالت میں فقط دعا کا سہارا ہے، ہاتھ اٹھتے ہیں ،لب کانپتے ہیں، آنسو بہتے ہیں ،آہیں دہکتی ہیں، اور نظر آسمان کی طرف جاتی ہے ۔۔۔۔!!*
#مخفیات
#غزہ
#طوفان_الاقصی
#Muslim_sisters
*نصیحت*
عطاء بن یساررحمہ اللہ سے مروی ہے كہ نبی ﷺ نے معاذؓ كو یمن كی طرف بھیجا تو معاذؓ نے كہا: اے اللہ كے رسول ﷺ! مجھےنصیحت كیجئے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اپنی استطاعت کے مطابق تقویٰ كو لازم كر لو، ہر پتھر اور درخت كے پاس اللہ كو یاد كرو، اور جب كوئی برا عمل كر لو تو اس كی جگہ توبہ كرو، پوشیدہ كے ساتھ پوشیدہ اعلانیہ كے ساتھ اعلانیہ ۔
السلسلة الصحيحة: 3661
ہر رشتے کی ایک مدت ہے بس اللہ اور اس کی مخلوق کا رشتہ ہمیشہ رہے گا
اللّه استغفار کرنے والوں کو عذاب نہیں دیتا۔۔
آپ بھی
استغفار کی تسبیح کر لیجیے بہنوں
*أستغفر اللہ وأتوب إلیہ*🍂🍂
لوگوں کے بارے میں ہر سنی سنائی بات پر یقین مت کرو... کیونکہ اگر لوگ بالکل سیدھے بھی ہوں، تب بھی پیش کرنے والا اسے اپنی فطرت کے مطابق ٹیڑھا ہی پیش کرتا ہے💖
| غزہ کے ہسپتالوں کے اندر سے مقبول نعرے: "اے مغربی کنارے کے لوگوں ، خدا کے لیے آؤ۔"💔💔💔
کوئی ایسا قلم بتائیں جس
میں درد فلسطين لکھنے
کی وسعت ہو
میرا قلم کی نوک ٹوٹ جاتی
ہے درد غزه لکھتے ہوئے
💔
قدسی فاصلے طویل سہی
مگر ملت ہم ایک ہیں
ہائے تیرا ہر دکھ میری
روح و آنکھ سے لپٹا ہے
❤🩹🥺
*جانے والوں کے لیے تو فائدہ ہی فائدہ ہے کہ وہ ربّ کی جنّتوں میں مہمان بنے ہوئے ہیں ،ہاں پیچھے رہ جانے والوں کے لیے یہ جنگ ایک بڑی آزمائش ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی جدائی میں زندگی بھر سسکتے رہیں گے۔۔۔!!*
#مخفیات
#غزۃ
💔💦
کیف ستواجه الله وحبيبة
بعد الوضع في غزة ؟
غزہ کے حالات کے بعد تم
خدا اور اسکے حبیب کا
سامنا کیسے کرو گے ؟
💔😣
*آئیے غزہ کے مسلمانوں کے لیے کل روزہ رکھیں*
کل جمعرات ہے اور پیر اور جمعرات کا روزہ مسنون ہے۔آئیے کل کا مسنون روزہ رکھتے ہیں اور بوقت افطار غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے اللہ تعالیٰ سے گڑگڑا کر دعا کریں گے ان شاءاللہ ۔۔ آئیے اپنے بھوکے پیاسے سسکتے بلکتے اور تڑپتے بہن بھائیوں اور معصوم بچوں کا دکھ محسوس کرنے کے لیے صرف چند گھنٹوں کی بھوک پیاس برداشت کرتے ہیں ۔۔کیا آپ تیار ہیں ؟؟؟
جو جو خواتین و حضرات کل کا روزہ رکھنے کے لیے تیار ہیں وہ اس پوسٹ پر گرین ٹِک ✅ کے ساتھ ری ایکٹ کریں۔
سارے مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں..الخ
اور انہوں نے ہمارے دل پر حملہ کردیا..!!
تمام اخوات سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں اپنے مسلمان بہن ، بھائیوں اور معصوم بچوں کو نہیں بھولیں گی۔۔۔
آپ کا دیا ہوا ایک روپیہ بھی امانتا معتمد ساتھیوں کے ذریعے وہاں پہچایا جائے گا۔۔
تمام بہنیں اپنا حصہ ضرور ڈالیں چاہے وہ ایک روپیہ ہی ہو۔۔۔
جزاک الله خیرا کثیرا
*القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة*
شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
(بلکہ) یقینا تم ان لوگوں کو پاؤ گے کہ انہیں زندہ رہنے کی حرص دوسرے تمام انسانوں سے زیادہ ہے، یہاں تک کہ مشرکین سے بھی زیادہ۔ ان میں کا ایک ایک شخص یہ چاہتا ہے کہ ایک ہزار سال عمر پائے، حالانکہ کسی کا بڑی عمر پالینا اسے عذاب سے دور نہیں کرسکتا۔ اور یہ جو عمل بھی کرتے ہیں اللہ اسے اچھی طرح دیکھ رہا ہے۔۞ ؏ (اے پیغمبر) کہہ دو کہ اگر کوئی شخص جبرئیل کا دشمن ہے تو (ہوا کرے) انہوں نے تو یہ کلام اللہ کی اجازت سے تمہارے دل پر اتارا ہے جو اپنے سے پہلے کی کتابوں کی تصدیق کر رہا ہے، اور ایمان والوں کے لیے مجسم ہدایت اور خوشخبری ہے۔ ۞
آیت نمبر 96-97
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
"اللہ تعالی نے میری امت کے دلوں میں پیدا ہونے والے وسوسوں کو معاف کردیا ہے. جب تک وہ انہیں عمل میں یا زبان پر نہ لائیں.. "
صحیح بخاری: 2528
*اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ جَنّٰتٍ وَّنَعِيۡمٍۙ ۞*
_جو پرہیزگار ہیں وہ باغوں اور نعتموں میں ہوں گے_
*”میں جب موت کو یاد کرتا ہوں تو دنیا کا ہر معاملہ مجھے ہلکا لگنے لگتا ہے" 💦*
_(امام احمد ابن حنبل رحمه الله)_
_بے شک گُناہ کرنے سے دل کالا ہو جاتا ہے اور دل کی سیاہی🖤 کی علامت اور پہچان یہ ہے کہ گناہوں سے گھبراہٹ نہیں ہوتی، اطاعت کی سعادت نہیں ملتی اور نصیحت اَثر نہیں کرتی۔ جب تک الفـــــــــــاظ تحریـــــــــروں سے نکل کر عمـــــــــل میں شامل نہیں ہوں گے، نہ دل بدلے گا اور نہ د ل کی دنیـــــــــا۔_
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain