شیخ ابو عبیدہ: "ہم تاکید کے ساتھ اپنی قوم کو، تمام جیلوں میں موجود قیدیوں اور ان کے گھر والوں سے کہتے ہیں کہ ہم ہر گھر میں خوشی داخل کریں گے" جو وعدہ کیا تھا نبھا کر دکھایا۔۔۔ اللہ اکبر و للہ الحمد۔۔۔ سلام یا شیخ♥️
*ایک نوجوان نے اپنے داداجان سے پوچھا داداجان آپ لوگ پہلے کیسے رہتے تھے…*؟ نہ لائیٹ, نہ جہاز, نہ انٹرنیٹ, نہ کمپیوٹر, نہ فلم, نہ ٹی وی, نہ اے سی, نہ گاڑی, نہ فون, وغیرہ وغیرہ… دادا جان نے جواب دیا… جیسے تم لوگ ابھی رہ رہے ہو…… 💠 *نہ قرآن, نہ دین, نہ اسلام, نہ نماز, نہ روزہ, نہ شفقت, نہ احترام, نہ ادب, نہ اخلاق, نہ شرم, نہ حیا,* *بس فرق صرف اتنا ہے کہ ہم دنیا سے بے خبر تھے, اور تم دین سے بے خبر ہو*🥀
*مجھے میرا رب کبھی تنہا محسوس ہونے دیتاہی نہیں وہ مجھے ہمیشہ اپنی قربت کے احساس سے سکون بخشتا ہے جو لوگ کہتے ہیں نا کہ ہم تنہا ہیں کسی کا ساتھ نہیں ہے مجھے ترس آتا ہے کہ اللہ کے ہوتے ہوئے کوئی کیسے تنہا ہو سکتا ہے بھلا...؟؟ کیا کوئی پاس بیٹھا انسان تمہیں اتنی توجہ سے سنتا ہے جتنا کہ تمہارا اللہ؟* 🌹اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے🌹
"نیکی کا کام کرنے کے بعد اِس گھمنڈ میں نہ آجانا، کہ تمہارے نفس نے تمہیں نیکی پر اُبھارا ہے؛ بلکہ تم وہ بندے ہو، جِس سے اللہ محبت کرتا ہے، پس اِس محبت میں سسُتی اور کوتاہی نہ کرنا؛ کہ وہ تمہیں بُھول جائے!" امام ابن القيم رحمه الله تعالیٰ (عدة الصابرين : 304)
بےتیغ لڑ رہا ہے جواں میرا عدو سے آ دیکھ عزم انکا دیکھ انکا تو یقین حق کا علم اُٹھائے ڈٹے ہیں وہ نوجواں باطل کے آگے انکی بھلا کب جُھکی جبین بےبال و پر ہیں پھر بھی اُڑاں دیکھ تو انکی طُوفانی ہواؤں سے لڑ رہے ہیں جو شاہین دنیا کو سُنا انکی داستاں اے حجازی کہ جنکی داستانِ عزیمت ہے دلنشین 🤗👑
*تاریخ کا حیرت انگیز واقعہ* یہ انسانی تاریخ کا ایک حیرت انگیز واقعہ بلکہ معجزہ ہے کہ آٹھ برس کی مختصر سی مدت میں ایک قصبے کی چھوٹی سی ریاست، جو چند مربع میل اور چند ہزار انسانوں پر مشتمل تھی، پورے عرب پر چھا گئی۔ *صرف آٹھ برس کے اندر۱۰، ۱۲ لاکھ مربع میل کا پورا ملک مسخر ہوگیا* ، اور مسخر بھی اس طرح ہواکہ لوگ محض ایک سیاسی نظام ہی کے تابع نہیں ہوگئےبلکہ ان کے نظریات تبدیل ہوگئے، ان کی قدریں بدل گئیں، ان کے اخلاق بدل گئے، ان کے معاشرتی طورطریقوں میں عظیم الشان اصولی تغیر رُونما ہوگیا۔ ان کی تہذیب اور ان کے تمدن کی روح اور شکل دونوں میں ایک ایسی انقلابی تبدیلی واقع ہوئی، جس نے عرب ہی کی نہیں بلکہ دُنیا کی تاریخ کا رُخ بدل ڈالا۔ ان کے افرادنے فرداً فرداً اور ان کی قوم نے بحیثیت مجموعی سوچنے کا ایک نیا انداز، برتائو کا ایک نیا طریقہ اور زندگ
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain