🥀سنہرے الفاظ🥀
دیواریں اور پُل ایک ہی میٹریل سے بنتے ہیں
لیکن پُل لوگوں کو ملاتا ہے اور دیواریں
اُن لوگوں کو تقسیم کرتی ہیں،
بالکل اسی طرح لوگوں کے درمیان دیواریں
کھڑی کرنے والا مت بنیں بلکہ
اُن کو ملانے والے بنیں
بنت حوا
💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
🇵🇰 *آج کا کیلینڈر* 🌤
🔖 *07 ذوالقعدہ 1444ھ* 💎
🔖 *28 مئی 2023ء* 💎
🔖 *15 جیٹھ 2080ب* 💎
🌄 *بروز اتوار Sunday* 🌅
🌺 *صلہ رحمی کا اجر !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو چاہتا ہو کہ اس کے رزق میں فراخی ہو اور اس کی عمردراز ہو تو وہ صلہ رحمی کیا کرے۔*🔹
📗«صحیح بخاری -5986»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜
*🏮 ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کے طریقے کی پیروی کرنا•••*
🍁 عرباض بن ساریہ رضی اللّٰه عنه سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ایک دن رسول الله ﷺ ہم لوگوں میں کھڑے ہوئے اور ایک متاثر کن وعظ فرمایا، جس سے دل( الله کی ناراضی اور عذاب سے) خوف زدہ ہوگئے اور آنکھیں اشک بار ہوگئیں۔ عرض کیا گیا: اے الله کے رسول! آپ نے ہمیں ایسے نصیحت فرمائی ہے ،آپ ہم سے کوئی عہدو پیمان لے لیجئے۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا:
*« الله کا تقویٰ اختیار کرو اور حکم سن کر تعمیل کرو اگرچہ( تمہارا حاکم) کوئی حبشی غلام ہو۔ اور تم میرے بعد سخت اختلاف دیکھو گے، تو میری سنت کو اور ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کے طریقے کو اختیار کرنا، اسے ڈاڑھوں سے سے پکڑ کر رکھنا، (اس پر مضبوطی سے قائم رہنا) اور نئے نئے کاموں سے پرہیز کرنا، کیوں کہ ہر بدعت گمراہی ہے ».*
📙- |[ سنن ابن ماجه : ٤٢ ]|
💞 *جمعہ کی فضیلت !*
🔹 *نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور خوب اچھی طرح سے پاکی حاصل کرے اور تیل استعمال کرے یا گھر میں جو خوشبو میسر ہو استعمال کرے پھر نماز جمعہ کے لیے نکلے اور مسجد میں پہنچ کر دو آدمیوں کے درمیان نہ گھسے، پھر جتنی ہو سکے نفل نماز پڑھے اور جب امام خطبہ شروع کرے تو خاموش سنتا رہے تو اس کے اس جمعہ سے لے کر دوسرے جمعہ تک سارے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔*🔹
📗«صحیح بخاری-883»
*🌷اسلامک میسج سروس 🌷*
گانا سننا حرام ہے جب ہم گانا سنتے ہیں تو اس کا گناہ صرف ہمیں ہوتا ہے💔
لیکن جب یہ گانا ہمارے اسٹیٹس پر چلتا ہے تو جو لوگ بھی ہمارے اسٹیٹس سے وہ یہ گانا سنتے ہیں تو ان کو ان کے اس گناہ کے علاوہ ہمیں بھی گناہ ملتا ہے گویا ہمارے گناہوں میں اضافے کے لیے ایک اور اکاؤنٹ اوپن ہو جاتا ہے 💔
اور کل جب روز قیامت ایک ایک نیکی قیمتی ہو گی اور اگر ہم اس حالت زار میں بھی دوسروں کے گناہوں کے بوجھ بھی اٹھاۓ ہوۓ ہوں گے تو یہ تو بہت ہی خسارے کا سودا ہو گا😢
کل کو اس خسارے سے بچنے کے لیے آج خود کو روک لیں۔اپنے نفس کو قابو میں کر لیں💯
کہیں ہم اپنی جنت ہی نہ کھو دیں اور اپنے رب کی رحمت اور رضا نہ کھو دیں۔
خود بھی اس گناہ سے بچیں اور دوسروں کو بھی تلقین کریں جزاک اللہ خیرا 🌹
🕋🕋🕋🕋 *﷽* 🕋🕋🕋🕋
📌 ~Reminder~
_اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجٌِید_
_اللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد_
🌷 *اسلامک میسج سروس* 🌷
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
*"ابنِ آدم کہتا ہے میرا مال میرا مال…حالاں کہ اس کا مال تین قسم کا ہے… جو کھا لیا،ختم کر دیا…جو لباس پہن کر بوسیدہ کر دیا…اور جو اللّٰــــہ کی راہ میں خرچ کیا،(آخرت کے لیے)ذخیرہ ہو گیا…اس کے علاوہ جو بھی ہے وہ لوگوں کے لیے چھوڑ جانے والا ہے…!!!*
*صحیح مسلم*
اَللّٰھُمَّ اجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِیْعَ قَلْبِیْ وَ نُوْرَ صَدْرِیْ وَ جَلَاءَ حُزْنِیْ وَ ذَھَابَ ھَمِّیْ°
اے الله ! قرآن کو میرے دل کی بہار اور سینے کا نور اور میرے غم کو دور کرنے والا اور میری فکر کو لے جانے والا بنا دے...
اللھم آمین یا رب العالمین
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain