سورة البقرة, آیات: ( ۱۴۷) *ٱلْحَقُّ مِن رَّبِّكَ ۖ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمُمْتَرِينَ* *(اے پیغمبر، یہ نیا قبلہ) تمہارے پروردگار کی طرف سے حق ہے تو تم ہرگز شک کرنے والوں میں نہ ہونا*
سورة البقرة, آیات: ( ۱۴۶) *ٱلَّذِينَ ءَاتَيْنَٰهُمُ ٱلْكِتَٰبَ يَعْرِفُونَهُۥ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَآءَهُمْ ۖ وَإِنَّ فَرِيقًا مِّنْهُمْ لَيَكْتُمُونَ ٱلْحَقَّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ* *جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے، وہ ان (پیغمبر آخرالزماں) کو اس طرح پہچانتے ہیں، جس طرح اپنے بیٹوں کو پہچانا کرتے ہیں، مگر ایک فریق ان میں سے سچی بات کو جان بوجھ کر چھپا رہا ہے*
رسول الله ﷺ نے فرمایا ! «” اللہ تعالیٰ تمہاری صورتوں اور تمہارے اموال کی طرف نہیں دیکھتا ، لیکن وہ تمہارے دلوں اور اعمال کی طرف دیکھتا ہے “»۔ ( صحيح مسلم : 6543 )
امام ابنِ القيم رحمه اللہ فرماتے ہیں: "خوشخبری ہے؛ اس شخص کیلئے، جِس کو اُس کے اپنے عیبوں نے لوگوں کے عیوب سے غافل کر رکھا ہے، اور تباہی ہے؛ اُس شخص کیلئے، جو اپنے عیبوں کو بھول کر لوگوں کے عیوب ٹٹولتا پھرتا ہے!" [ مفتاح دار السعادة : 298/1 ]
سيدنا عبد الله بن شخير رضى الله عنه فرماتے ہیں : "میں نبی کریم صلی الله عليه وسلم کے پاس آیا، آپ نماز میں مشغول تھے۔ آپ کے رونے کی آواز یوں آ رہی تھی گویا ہنڈیا جوش مار رہی ہو۔" (سنن ابي داؤد : ٩٠٤ ، سنن النسائي : ١٢١٤ ، صحيح)
اے میرے اللہ پاک یا رب العالمین 🌸✨ ہمیں ہر وہ غم، ہر وہ تکلیف، ہر وہ نعمت عطا کیجیے جس سے ہم آپ کے قریب رہیں.... ہمارے دن ہماری راتیں، ہماری صبح، ہماری شامیں آپ کے ذکر سے معمور رہیں، ہمارا دل آپکی یاد، آپکی محبت سے بھرا رہے.... ہماری دوڑیں ، ہماری مشقتیں آپ کی رضا، آپ کے قرب کی خاطر ہوں، ہماری آنکھیں ہمارے لب، آپ کی خاطر مسکراتے رہیں.... 🌸🥺
یحیی بن معاذ رحمہ اللہ نے کسی کو یہ آیت پڑھتے ہوئے سنا: فقولا له قولا لينا " تم دونوں فرعون سے نرم بات کرنا " تو رو پڑے اور بولے: الٰہی یہ تیرا معاملہ اس شخص کے ساتھ جو کہتا ہے: میں الٰہ ہوں؟ تو پھر اس کے ساتھ کیا معاملہ جو کہتا ہے: تو ہی الٰہ ہے! یہ تیری نرمی اس شخص کے ساتھ جو کہتا ہے: أنا ربکم الاعلىٰ تو پھر اس شخص کے ساتھ کیا جو کہتا ہے: سبحان ربی الاعلیٰ..۔ [ تفسیر البغوی: 274/1 ]
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain