Damadam.pk
mayamalik66's posts | Damadam

mayamalik66's posts:

Islamic Quotes image
m  : *آپ اپنی نیتوں کو خالص کیجیے جب آپ اپنا پختہ عزم کر لیں گی کہ ان شاءاللہ میں - 
Islamic Quotes image
m  : میں نے محبت کا چہرہ نہیں دیکھا میں نے تمہیں دیکھا ہے❤ اور اگر محبت کی کوئی - 
اللہ کو اپنی مخلوق میں سب سے پسند وہ شخص ہے جو اللہ سے سب سے زیادہ مانگتا ہے  اور دعاء میں الحاح (منتوں پر اتر آنے) والے اسے بےحد پسند ہیں. الحاح کرنے والے کو وہ اپنا محبوب و مقرب ٹھہراتا اور اسکی دعاء زیادہ قبول فرماتا ہے.
(ابن قیمؒ، حادی الأرواح ص 91)
m  : اللہ کو اپنی مخلوق میں سب سے پسند وہ شخص ہے جو اللہ سے سب سے زیادہ مانگتا ہے - 
کچھ لوگ ہمارا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتے چاہے ہم ان سے بات کریں یا نہ کریں انھیں ہمیشہ ہماری فکر رہتی ہے اور وہی لوگ سب سے خاص ہوتے ہیں.
m  : کچھ لوگ ہمارا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتے چاہے ہم ان سے بات کریں یا نہ کریں انھیں - 
mayamalik66
 

سب راستے بند ہو سکتے ہیں مگر
میرے رب کی رحمت کا راستہ کبھی بند نہیں ہو سکتا
💯🥀🌸❤

mayamalik66
 

اپنے رب کی خاطر صبر کرنا شروع کردے ۰۰!!❤
کیونکہ جو اپنے رب کے لئے صبر کرتا ہے اللّہ تعالٰی اسکے دل میں غم کی جگہ سکون بھر دیتا ہے ❤

mayamalik66
 

✨🌹: ہمارے استاد کہتے بیٹا ایک سجدہ ایسا اپنے رب کو دیں کے آپ ساری زندگی اسے یاد رکھے
✨🌹: ایسا روئے کے معافیاں بھی ملے اور رب بھی راضی ہوجائے اور ہماری ہر دعا قبول ہو اور اللہ سے اپنی بات منوا کے اٹھے

mayamalik66
 

*پس جو قوم خدا کی کتاب رکھتی ہو اور پھر ذلیل و خوار ہو اور محکوم و مغلوب ہو تو سمجھ لیجیے* *کہ وہ ضرور کتابِ الہی پر ظلم کر رہی ہے اور اس پر یہ سارا وبال اسی* *ظلم کا ہے۔*
*خدا کے اس غضب سے نجات پانے کی اِس کے سوا کوئی صورت نہیں کہ اُس کا حق ادا کرنے کی کوشش کی جائے۔ اگر آپ اس گناہِ عظیم* *سے باز نہیں آئیں گے تو آپ کی حالت ہر گز نہ بدلے گی، خواہ آپ گاؤں گاؤں کالج کھول دیں اور* *آپ کا بچہ بچہ گریجوایٹ ہو جائے اور آپ یہودیوں کی طرح سود خوری کر کے کروڑ پتی ہی کیوں نہ بن* *جائیں* ۔
( سید ابواعلیٰ مودودیؒ، خطبات:صفحہ 33 )
❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂

mayamalik66
 

*عورت میں صبر اور قربانی کی بہت اعلیٰ صلاحیت ہوتی ہے، اس کا احساس آپ کو اس وقت ہوتا ہے جب آپ ایک ایسی بیوی سے ملتے ہیں جو کئی سالوں سے ایک نشے کے عادی شخص کے ساتھ رہتی آرہی ہے، اور وہ اس کے سخت تعامل اور جہنم کی کی مانند زندگی پر صبر کرتی ہے۔*

mayamalik66
 

قرآن کو خوش الحانی کے ساتھ پڑھنا
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا أَذِنَ اللَّهُ لِشَيْءٍ مَا أَذِنَ لِنَبِيٍّ حَسِنِ الصَّوْتِ بِالْقُرْآنِ يَجْهَرُ بِهِ»
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ اللہ نے اتنی توجہ سے کسی چیز کو نہیں سنا جتنا اس نے اپنے نبی کو خوش الحانی کے ساتھ با آواز بلند قرآن پڑھتے ہوئے سنا۔‘‘
متفق علیہ، مشکوة المصابیح 2193

mayamalik66
 

آیات کبھی بھی اتفاق سے آپ کے سامنے نہیں آتیں. یہ وحی کی طرح اوپر سے آتیں ہیں اور ایک نعمت کی طرح عطا ہوتی ہیں. اکثر ہم جس مسئلے میں الجھے ہوتے ہیں تو قرآن کلاس یا فیسبک یا واٹس ایپ سٹیٹس میں اسی کے متعلق آیت آجاتی ہے. اس وقت اسکو اپنے لیے ایک پرائیوٹ میسج سمجھا کریں اور کچھ دیر رک کر غور کیا کریں کہ مجھے اللہ تعالیٰ کیا کہنا چاہ رہے ہی کیونکہ آیات کا
وقت،
مقام،
انکو لیتے وقت دل کی کیفیت،
آپکے اس وقت کے حالات،
سب کا فیصلہ آسمانوں پر کیا جا چکا ہوتا ہے۔
اور یہ ہی قرآن کا معجزہ ہے.🌹🌹

mayamalik66
 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جس نے رمضان کے روزے رکھے ۔ پھر اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے تو یہ (پوراسال)مسلسل روزے رکھنے کی طرح ہے ۔
(صحیح مسلم،۲۷۵۸)

mayamalik66
 

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:
"قبر میں مردہ کی حالت ایسی ہوتی ہے جیسا کہ کوئ ڈوب رہا ہو اور مدد کے لئے کسی کو پکار رہا ہو کہ میرا ہاتھ پکڑ کر باہر نکال دے" چنانچہ وہ مردہ ہر وقت اس بات کا منتظر رہتا ہے کہ اس کے باپ کی طرف سے، اس کی ماں کی طرف سے یا اس کے دوست کی طرف سے اس کو دعا پہنچے - پس جب اسے کسی کی طرف سے دعا پہنچتی ہے تو یہ دعا پہنچنا اس کے لئے دنیا اور دنیا کی تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہوتا ہے اور اللہ تعالی قبر والوں کو دنیا والوں کی طرف سے دعا کا ثواب پہاڑ کی مانند یعنی بہت زیادہ پہنچاتا ہے اور زندوں کی طرف سے مردوں کے لئے بہترین ہدیہ استغفار ہے" -

mayamalik66
 

یا اللہ جی کبھی مجھ کو یوں لے اپنی حصار رحمت میں🥹کے میں خود پر رشک کروں اور رو پڑوں😣🥺
ہاۓ کتنا خوبصورت اور حسین تعلق ہوتا ہے اللہ جی سے❤🩹💦
ہاۓ بغیر کسی خوف کے ڈر کے بلا جھجک اللہ کے آگے بیٹھ کے رو دیتے ہیں ۔۔۔اور اللہ قدردان ہمارے آنکھوں سے بہنے والے پانی کی قدر کرتے ہیں۔🌷🌹 دنیا کی تکلیفوں سے دل ٹوٹ جاتا ہے سب کچھ جھوٹ جاتا ہے سب چھوڑ دیتے ہیں لیکن اللہ جی آپ ہر وقت ہمیں سنبھال کے رکھتے ہیں گرتوں کو تھام لیتے ہیں🫶🏻ہاۓ آپ سے بغیر کسی خوف کے دن بھر کی داستان غم ,خوشی , تکلیف کے قصہ سناتے ہیں💦
حالانکہ اللہ جی سب جانتے ہیں🌷ہم پھر بھی ننھے پچوں کی طرح لفظوں کی ترتیب 🥹دیۓ بغیر بس روتے اور اور نم آنکھوں سے اپنی غلطی بتاتے اور باتیں کرتے💙🌹
اللہ سے باتیں کر کے جو سکون اور✨نور دل میں اترتا ہے قلبی سکون ملتا ہے اور روح بھی تروتازہ ہو

mayamalik66
 

*📝الوجوه مرايا القلوب ... تضيئ بضيائها ... وتظلم بظلامها ...⭕*
چہرہ دل کا آئینہ ہوتا ہے ، اگر دل روشن ہو تو چہرہ بھی جگمگا اٹھتا ہے ، اور اگر دل بجھا ہوا ہو تو چہرہ بھی مرجھا جاتا ہے ۔۔!!🩵
#Muslim_sisters

mayamalik66
 

امام ابن وھب رحمہ اللہ (١٩٧ھ) فرماتے ہیں : ”اگر میں چاہوں تو روزانہ اپنی تختیاں ان مسائل سے بھر کر لے جایا کروں جن کے جواب میں ہمارے استاد امام مالک رحمہ اللہ (١٧٩ھ) لا أدري (میں نہیں جانتا) کہا کرتے ہیں۔“
ابن وھب کے شاگرد احمد ابن سرح رحمہ اللہ (٢٥٠ھ) اس پر تبصرہ کرتے
ہوئے کہتے ہیں : ”لیکن ہمارے دور میں لا أدري کہنا عیب سمجھا جاتا ہے۔“
(الكامل لابن عدي : ١/١٧٩)
#Muslim_sisters

mayamalik66
 

اور پتہ ہے کیا؟
مرد پابندیاں تب لگاتا ہے جب وہ معاشرے کی گندی نگاہوں سے ڈر جاتا ہے وہ چاہتا ہے کہ اسکا قیمتی ترین نگینہ محفوظ رہے پابندی لگانے کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ مرد کو آپ پر شک ہے اس وجہ سے وہ ایسا کرتا ہےاس کا مطلب تو یہ ہوتا ہے کہ شاید وہ معاشرےکو بہت اچھی طرح جان گیا ہے اور وہ آپ کو اس سے محفوظ رکھنا چاہتا ہے،
ایک بات اور بتاؤں!
عورت یہ بات بھول جاتی ہےکہ مرد معاشرے کو اندر تک جانتا ہے اس نے معاشرے میں سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا ہوتا ہے جبکہ عورت صرف سن کر یقین کرتی ہے۔لہٰذا تصویر کہ اس رخ کو بھی دیکھیں۔
منقول:
#Muslim_sisters

mayamalik66
 

*مُردہ جسموں کے درمیان قبرستان میـں ہم دیکھ بھال کر قدم اُٹھاتے ہیں کہ کسی قبر پہ پاؤں نہ آ جائے جبکہ زندگی میـں تیز چلنے کی دُھـن میں نجانے کتنے زندہ انسانوں اور اُن کے جذبوں کو پاؤں تلے روندتے چلے جاتے ہیں اور احساس بھی نہیں ہوتا*
🧡🤍💚🧡🤍💚🧡🤍💚

mayamalik66
 

جہاں بھی جاؤ جیسی بھی حالت میں ہو، کتنے ہی گنہگار کیوں نہ ہو اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرتے ہیں۔
اس یقین کو ہمیشہ سلامت رکھو۔
یہ یقین پہاڑوں کو ٹال دے گا۔

mayamalik66
 

جہاں بھی جاؤ جیسی بھی حالت میں ہو، کتنے ہی گنہگار کیوں نہ ہو اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرتے ہیں۔
اس یقین کو ہمیشہ سلامت رکھو۔
یہ یقین پہاڑوں کو ٹال دے گا۔