اے میرے اللہ پاک یا رب العالمین 🌸✨ ہمیں ہر وہ غم، ہر وہ تکلیف، ہر وہ نعمت عطا کیجیے جس سے ہم آپ کے قریب رہیں.... ہمارے دن ہماری راتیں، ہماری صبح، ہماری شامیں آپ کے ذکر سے معمور رہیں، ہمارا دل آپکی یاد، آپکی محبت سے بھرا رہے.... ہماری دوڑیں ، ہماری مشقتیں آپ کی رضا، آپ کے قرب کی خاطر ہوں، ہماری آنکھیں ہمارے لب، آپ کی خاطر مسکراتے رہیں.... 🌸🥺
یحیی بن معاذ رحمہ اللہ نے کسی کو یہ آیت پڑھتے ہوئے سنا: فقولا له قولا لينا " تم دونوں فرعون سے نرم بات کرنا " تو رو پڑے اور بولے: الٰہی یہ تیرا معاملہ اس شخص کے ساتھ جو کہتا ہے: میں الٰہ ہوں؟ تو پھر اس کے ساتھ کیا معاملہ جو کہتا ہے: تو ہی الٰہ ہے! یہ تیری نرمی اس شخص کے ساتھ جو کہتا ہے: أنا ربکم الاعلىٰ تو پھر اس شخص کے ساتھ کیا جو کہتا ہے: سبحان ربی الاعلیٰ..۔ [ تفسیر البغوی: 274/1 ]
✨🌹: ہمارے استاد کہتے بیٹا ایک سجدہ ایسا اپنے رب کو دیں کے آپ ساری زندگی اسے یاد رکھے ✨🌹: ایسا روئے کے معافیاں بھی ملے اور رب بھی راضی ہوجائے اور ہماری ہر دعا قبول ہو اور اللہ سے اپنی بات منوا کے اٹھے
*پس جو قوم خدا کی کتاب رکھتی ہو اور پھر ذلیل و خوار ہو اور محکوم و مغلوب ہو تو سمجھ لیجیے* *کہ وہ ضرور کتابِ الہی پر ظلم کر رہی ہے اور اس پر یہ سارا وبال اسی* *ظلم کا ہے۔* *خدا کے اس غضب سے نجات پانے کی اِس کے سوا کوئی صورت نہیں کہ اُس کا حق ادا کرنے کی کوشش کی جائے۔ اگر آپ اس گناہِ عظیم* *سے باز نہیں آئیں گے تو آپ کی حالت ہر گز نہ بدلے گی، خواہ آپ گاؤں گاؤں کالج کھول دیں اور* *آپ کا بچہ بچہ گریجوایٹ ہو جائے اور آپ یہودیوں کی طرح سود خوری کر کے کروڑ پتی ہی کیوں نہ بن* *جائیں* ۔ ( سید ابواعلیٰ مودودیؒ، خطبات:صفحہ 33 ) ❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂
*عورت میں صبر اور قربانی کی بہت اعلیٰ صلاحیت ہوتی ہے، اس کا احساس آپ کو اس وقت ہوتا ہے جب آپ ایک ایسی بیوی سے ملتے ہیں جو کئی سالوں سے ایک نشے کے عادی شخص کے ساتھ رہتی آرہی ہے، اور وہ اس کے سخت تعامل اور جہنم کی کی مانند زندگی پر صبر کرتی ہے۔*
قرآن کو خوش الحانی کے ساتھ پڑھنا عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا أَذِنَ اللَّهُ لِشَيْءٍ مَا أَذِنَ لِنَبِيٍّ حَسِنِ الصَّوْتِ بِالْقُرْآنِ يَجْهَرُ بِهِ» حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ اللہ نے اتنی توجہ سے کسی چیز کو نہیں سنا جتنا اس نے اپنے نبی کو خوش الحانی کے ساتھ با آواز بلند قرآن پڑھتے ہوئے سنا۔‘‘ متفق علیہ، مشکوة المصابیح 2193
آیات کبھی بھی اتفاق سے آپ کے سامنے نہیں آتیں. یہ وحی کی طرح اوپر سے آتیں ہیں اور ایک نعمت کی طرح عطا ہوتی ہیں. اکثر ہم جس مسئلے میں الجھے ہوتے ہیں تو قرآن کلاس یا فیسبک یا واٹس ایپ سٹیٹس میں اسی کے متعلق آیت آجاتی ہے. اس وقت اسکو اپنے لیے ایک پرائیوٹ میسج سمجھا کریں اور کچھ دیر رک کر غور کیا کریں کہ مجھے اللہ تعالیٰ کیا کہنا چاہ رہے ہی کیونکہ آیات کا وقت، مقام، انکو لیتے وقت دل کی کیفیت، آپکے اس وقت کے حالات، سب کا فیصلہ آسمانوں پر کیا جا چکا ہوتا ہے۔ اور یہ ہی قرآن کا معجزہ ہے.🌹🌹
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain