*قوموں کے زوال کی بنیادی وجہ* *بنی اسرائیل کی بنیادی غلطیوں میں سے ایک یہ تھی کہ انہوں نے اپنے انحطاط کے زمانہ میں امانتیں یعنی* *ذمہ داری کے مناصب اور مذہبی پیشوائی اور قومی سرداری کے* مرتبے( position of Trust) *ایسے لوگوں کو دینے شروع کر* *دئیے جو نااہل، کم ظرف،* *بداخلاق، بددیانت اور بدکار تھے* *نتیجہ یہ ہوا کہ برے لوگوں کی* *قیادت میں ساری قوم خراب ہوتی چلی گئی* *مسلمانوں کو ہدایت کی جا رہی* *ہے کہ تم ایسا نہ کرنا بلکہ* *امانتیں (قیادت) ان لوگوں* *کے سپرد کرنا جو انکے اہل ہوں یعنی جن میں بار امانت* *اٹھانے کی صلاحیت تقوی و اہلیت دونوں ہوں* (سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ، حاشیہ تفہیم القرآن) ❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂
*تم خود کو مضبوط رکھنے کی کتنی کوششیں کرتی ہو، تمھارے دل میں کتنے شگاف ہیں، تم کہاں کہاں سے زخمی ہو، تمھارا کون کون سا خواب اور خواہش انتظار کی سولی پہ لٹک رہے ہیں، وہ سب جانتا ہے کیونکہ وہ سب جاننے والا ہے، ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے، بہت بڑا رحمن و رحیم ہے...!!*🤲🏻
شرعی پردہ اور لوگوں کی باتیں دل ٹوٹ جاتا ہے نا 💔 اللہ ہم سب کو استقامت دے کے ہم کبھی کسی کی باتوں میں آ کے اپنا پردہ نہ اتارے۔ اللّٰہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لیں۔ غم نہ کریں اللّٰہ سب دیکھ رہا ہے کون اللّٰہ کی خاطر کیا کیا سن رہا ہے۔ کتنا صبر کر رہا ہے اللّٰہ کبھی آپ کے اجر کو ضائع نہیں کرے گا 💝ان شاءاللّٰہ ✨✨✨✨✨✨✨✨ وہ تو دلوں کے حال سے واقف ہے❤🩹
قرآن کو خوش الحانی کے ساتھ پڑھنا عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا أَذِنَ اللَّهُ لِشَيْءٍ مَا أَذِنَ لِنَبِيٍّ حَسِنِ الصَّوْتِ بِالْقُرْآنِ يَجْهَرُ بِهِ» حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ اللہ نے اتنی توجہ سے کسی چیز کو نہیں سنا جتنا اس نے اپنے نبی کو خوش الحانی کے ساتھ با آواز بلند قرآن پڑھتے ہوئے سنا۔‘‘ متفق علیہ، مشکوة المصابیح 2193
*غیبت کا مطلب اپنے کیے گٸے اعمال پہ ریزر پھیرنا ھے اپنی بہت محبوب نیکیاں جنکی ہمیں روز قیامت شدت سے ضرورت ھونی ھے انکو سنمبھال کے رکھیے مفت میں دوسروں کے پلڑے میں نہ ٹرانسفر کریں ...آٸیے اپنی نیکیوں کی حفاظت کریں*
درد کا سجدہ ہو اور اللہ نہ ملے ؟ سسکیوں کی پکار ہو اور وہ نہ سنے ؟ آنسووں سے بات کرو اور وہ آنسووں کی زبان کو نہ سمجھے ؟ ایسا کبھی ہو نہیں سکتا وہ رب بہت رحیم ہے تھام لے گا پکار کر تو دیکھو ❤️❤️❤️
پتہ ہے ہم کیوں مایوس ہوجاتے ہیں ہمیں لگتا ہے کہ ہم مانگے گے تو اللہ فوراً سے ہمیں دے دے گا اور جب مانگنے پر نہیں ملتا تو ہم مایوس و ناامید ہوجاتے ہیں کبھی دیکھا ہے ماں سبزی کاٹ رہی ہو اور بچہ چھری مانگے تو کیا ماں دے دیتی ہے بچہ روتا ہے فریاد کرتا ہے مگر ماں نہیں دیتی حتی کہ وہ اپنے بچے سے بے انتہا محبت کرتی ہے مگر پھر بھی اس کے آنسو دیکھ کر بھی نہیں دیتی کیونکہ وہ جانتی ہے کہ میرا بچہ کٹ لگا لے گا زخمی ہوجائے گا کچھ ایسا ہی معاملہ ہمارے ساتھ ہوتا ہے جو مانگ رہے ہوتے ہیں وہ ہمیں زخمی کرنے والا ہوتا ہے اور اللہ ہمیں ناں دے کر بچا لیتا ہے مایوس نہ ہوا کرو اس رب سے زیادہ آپ کا بھلا کوئی اور نہیں سوچ سکتا❤️❤️

وما قدر اللہ حق قدرہ۔(القرآن۔۔ اور انہوں نے ویسے اللہ کی قدر نہ کی جیسے اللہ کی قدر کرنے کا حق تھا) انسان پر یہ بات نہ جچتی تھی کہ وہ رب کے سامنے اتنا منہ زور ہوتا۔ ہم اپنے رب سے شرمندہ ہیں۔🙃💔
📝📝📝 ⭕⭕⭕ آدمی اپنے گھر سے تہامہ پہاڑوں کی طرح گناہوں کے ساتھ نکلتا ہے،توجب علم سنُتا ہے،تو ڈرجاتا ہے؛ اور رجوع کرتا ہے،اور توبہ کرتا ہے، پس وہ اپنےگھر کی طرف لوٹ جاتا ہے،اور اُس پر کوئی گناہ نہیں ہوتا، لہٰذا علماء کی مجلسوں کو نہ چھوڑو! امام ابن القيم رحمه الله (مفتاح دار السعادة : 77/1) #Muslim_sisters