Damadam.pk
mayamalik66's posts | Damadam

mayamalik66's posts:

mayamalik66
 

*دعا ہے کے اللہ پاک ہر بے چین دل کو سکون عطا فرمائیں اپنی رحمت کے ساتھ آسانی پیدا فرمائیں اور سب کی دعاوں پہ آج کن فرما دیں سب کی ہر عبادت روزہ قیام دعاوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں آمین یاربی*

mayamalik66
 

اور وہ سجدہ نماز سے ہٹ کے کرنا جس میں دعائیں کرنی کیونکہ سجدے میں اللہ سبحانہ وتعالی زیادہ قریب ہوتے اپنے بندے کےکچھ لوگ لمبا سجدہ نہیں کر پاتے وہ ہاتھ اٹھا کے دعا مانگ لیں لیکن اگنور مت کرنا کیونکہ رحمت بہت سستی برکتوں والا مہینہ جاریا لاسٹ ہے بس😢

mayamalik66
 

اور وہ سجدہ نماز سے ہٹ کے کرنا جس میں دعائیں کرنی کیونکہ سجدے میں اللہ سبحانہ وتعالی زیادہ قریب ہوتے اپنے بندے کےکچھ لوگ لمبا سجدہ نہیں کر پاتے وہ ہاتھ اٹھا کے دعا مانگ لیں لیکن اگنور مت کرنا کیونکہ رحمت بہت سستی برکتوں والا مہینہ جاریا لاسٹ ہے بس😢

mayamalik66
 

وہ دعا ہی تھی کہ یعقوب کو یوسف مل گئے
وہ دعا ہی تھی کہ موسی کیلئے دریا دو حصوں میں تقسیم ہوگیا
وہ دعا ہی تھی ابراہیم پر آگ ٹھندی ہوگئی
سنو یقین بھری دعا کر کے تو دیکھو
وہ معجزوں کی حد نہ کر دے تو کہنا
یارب ہمارے لیے بھی معجزوں کےدروازے کھول دے آمین ثم آمین🤲🏻🥺

mayamalik66
 

ابن رجب حنبلی رحمه اللہ فرماتے ہیں:
رمضان کی جدائی مومن کو رلاتی کیوں نہیں حالانکہ وہ یہ بھی نہیں جانتا کہ دوبارہ ملاقات بھی ہو گی کہ نہیں ۔
[ لطائف المعارف :217 ]

mayamalik66
 

رمضان المبارک کے الوداعی لمحات میں دل سے دعا ہے
کہ
ربِّ کریم آئنده برس بھی ہمیں رمضان کی رحمتوں اور برکتوں سے فیض یاب ہونے اور زیادہ سے زیادہ
نیکیاں سمیٹنے کی سعادت نصیب فرماۓ۔
اللہ پاک آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو صحت و سلامتی امن و سکون عطا فرمائے.
آمیــــــــــــن۔
*دعاؤں میں یاد رکھیئے گا*

mayamalik66
 

*اے اللہ ہمارے والدین دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں ہمیں پالا اے ہمارے رب ہمیں ہمارے والدین کو اہنے پسندیدہ صالح بندوں میں شامل فرما اے اللہ ہمیں بخش دے ہمارے والدین کو اور ایمان والوں کو جس دن حساب قائم ہو اے اللہ ہمیں توفیق دے کہ ہم تیری اس نعمت کا شکر ادا کریں جو تو نے ہمیں اور ہمارے والدین کو عطا کی ہیں اے اللہ ہمیں ایسے نیک عمل کریں کہ ہم تجھے پسند آجائیں آمین یارب العالمین*🤲🏻

mayamalik66
 

”فضیلت والے دنوں اور راتوں میں غفلت مناسب نہیں
اگر تاجر نفع والے سیزن میں غافل ہو جائے تو منافع کب کمائے گا...“
(امام ابن جوزی رحمه الله ! منھاج القاصدین:343/1)
#رمضان_المبارک_1444ھ

mayamalik66
 

اے اللہ ہماری گردنوں کو جہنم کی آگ سے آزاد کردیجیے۔۔۔۔۔🤲💦

mayamalik66
 

مشکوٰۃ المصابیح
کتاب: فضائل قرآن کا بیان
باب: فضائل قرآن کا بیان
حدیث نمبر: 2120
ترجمہ:
ابوامامہ ؓ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا،’’ قرآن پڑھا کرو، کیونکہ وہ روز قیامت اپنے پڑھنے والوں کے لیے سفارشی بن کر آئے گا، سورۂ بقرہ اور سورۂ آل عمران دو چمکتی ہوئی روشن سورتوں کو پڑھو، کیونکہ وہ قیامت کے دن اس حال میں آئیں گی گویا کہ وہ دو بادل ہیں یا دو سائبان ہیں یا پرندوں کے غول ہیں جو صفیں باندھے ہوئے اپنے پڑھنے والوں کے حق میں بحث و مباحثہ کریں گے، سورۂ بقرہ پڑھا کرو، کیونکہ اسے حاصل کر لینا باعث برکت اور اسے ترک کر دینا باعث حسرت ہے، اور جادوگر اسے حاصل نہیں کر سکتے۔‘‘ رواہ مسلم۔

mayamalik66
 

مشکوٰۃ المصابیح
باب: فضائل قرآن کا بیان
حدیث نمبر: 2118
ترجمہ:
ابوسعید بن معلی ؓ بیان کرتے ہیں، میں مسجد میں نماز پڑھ رہا تھا تو نبی ﷺ نے مجھے بلایا، میں نے آپ کی آواز پر لبیک کہی، پھر میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نماز پڑھ رہا تھا، آپ ﷺ نے فرمایا:’’ کیا اللہ نے نہیں فرمایا! جب اللہ اور اس کا رسول تمہیں بلائیں تو تم ان کی اطاعت کرو۔‘‘ پھر آپ ﷺ نے فرمایا:’’ کیا میں، اس سے پہلے کہ تم مسجد سے باہر نکلو، تمہیں قرآن کی عظیم سورت نہ سکھاؤں؟‘‘ آپ نے مجھے ہاتھ سے پکڑ لیا، جب ہم نے مسجد سے باہر نکلنے کا ارادہ کیا تو میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا تھا کہ میں تمہیں قرآن کی عظیم تر سورت سکھاؤں گا، آپ ﷺ نے فرمایا:’’ (الحمد للہ رب العالمین) ’’ سورۂ فاتحہ ‘‘ وہ سبع

mayamalik66
 

مشکوٰۃ المصابیح
کتاب: فضائل قرآن کا بیان
باب: فضائل قرآن کا بیان
حدیث نمبر: 2117
ترجمہ:
براء بن عازب ؓ بیان کرتے ہیں ایک آدمی سورۂ کہف پڑھ رہا تھا، اور اس کے ایک جانب ایک گھوڑا دو مضبوط رسیوں سے بندھا ہوا تھا، پس بادل کے ٹکڑے نے اس (آدمی) کو ڈھانپ لیا اور وہ اس کے قریب سے قریب تر ہونے لگا، جبکہ اس کا گھوڑا بدکنے لگا، جب صبح ہوئی تو وہ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے اس کا تذکرہ کیا، آپ ﷺ نے فرمایا:’’ وہ سکینت تھی جو قرآن کی وجہ سے نازل ہوئی تھی۔‘‘ متفق علیہ۔

mayamalik66
 

جہالت اور لاعلمی سے بچنے کی دعا
ہود 47
رَبِّ اِنِّیْۤ اَعُوْذُ بِكَ اَنْ اَسْئَلَكَ مَا لَیْسَ لِیْ بِهٖ عِلْمٌ١ؕ وَ اِلَّا تَغْفِرْ لِیْ وَ تَرْحَمْنِیْۤ اَكُنْ مِّنَ الْخٰسِرِیْنَ
اے میرے رب، میں تیری پناہ مانگتا ہوں اِس سے کہ وہ چیز تجھ سے مانگوں جس کا مجھے علم نہیں اگر تو نے مجھ معاف نہ کیا اور رحم نہ فرمایا تو میں برباد ہو جاؤں گا

mayamalik66
 

فتنہ بننے سے بچنے کی دعا
یونس 85-86
رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَۙ وَ نَجِّنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ
اے ہمارے رب، ہمیں ظالم لوگوں کے لیے فتنہ نہ بنا۔ اور اپنی رحمت سے ہم کو کافروں سے نجات دے۔

mayamalik66
 

اللہ پر توکل کی دعا
التوبۃ 129
حَسْبِیَ اللّٰهُ١ۖۗ٘ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ؕ عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَ هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۠
میرے لیے اللہ بس کرتا ہے، کوئی معبود نہیں مگر وہ، اُسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ مالک ہے عرش عظیم کا

mayamalik66
 

دنیا اور آخرت میں بھلائی کی دعا
الاعراف 155-156
اَنْتَ وَلِیُّنَا فَاغْفِرْ لَنَا وَ ارْحَمْنَا وَ اَنْتَ خَیْرُ الْغٰفِرِیْنَ وَ اكْتُبْ لَنَا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ اِنَّا هُدْنَاۤ اِلَیْكَ
ہمارے سر پرست تو آپ ہی ہیں پس ہمیں معاف کر دیجیے اور ہم پر رحم فرمائیے، آپ سب سے بڑھ کر معاف فرمانے والے ہیں۔ اور ہمارے لیے اس دنیا کی بھلائی بھی لکھ دیجیے اور آخرت کی بھی، ہم نے آپ کی طرف رجوع کر لیا۔

mayamalik66
 

معافی اور رحمت کی دعا
الاعراف 151
رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَ لِاَخِیْ وَ اَدْخِلْنَا فِیْ رَحْمَتِكَ١ۖ٘ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ۠
اے رب، مجھے اور میرے بھائی کو معاف کر اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل فرما، تو سب سے بڑھ کر رحیم ہے

mayamalik66
 

ظالموں کی معیت سے بچنے کی دعا
الاعراف 47
رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ۠
اے رب! ہمیں اِن ظالم لوگوں میں شامل نہ کیجیو

mayamalik66
 

اے الله! میں تیری رحمت کا امیدوار ہوں، پس پلک جھپکنے (ایک لمحے) کے لیے بھی مجھے میرے نفس کے حوالے نہ کر اور میرے سب حالات سنوار دے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ۔
[ سنن أبی داؤد : 5090 ]

mayamalik66
 

پیارے اللّٰه⁦❤️
ہم سے راضی ہوجا⁦❤️⁩ اور ہمیں اپنی محبت میں شدید کردے کہ ہماری زبانیں ہر وقت آپ کے ذکر میں مشغول رہیں اور دل ہر وقت آپ کی خوشنودی حاصل کرنے والے کاموں کی طرف راغب رہے ⁦❤️⁩✨
آمین ثم آمین یاربّ العالمین🤲