ہر شخص کا اللہ پاک سے الگ رشتہ ہوتاہے. اللہ سے اپنے رشتے کو محسوس کریں.اس پہ یقین رکھیں.اتنا کامل یقین کہ اس سے اپنی ہر بات منوا سکیں. یقین کریں اللہ کی محبت کے علاوہ کسی محبت میں سکوں نہیں ہے.اسکے علاوہ کوئی اچھا دوست نہیں ہے. اس سے دوستی کر لیں کوئی مشکل آپکو پریشان نہیں کرے گی.اپنی ساری باتیں اسکو سنائیں. اس سے لاڈ پیار سے مانگیں وہ ضرور نوازے گا❤
اللّٰہ سے ہمیشہ اچھے گمان رکھا کریں۔۔آپ انبیاء کرام کی زندگی کا مطالعہ کریں تو جانیں گے جن آزمائشوں سے انھیں گزارا گیا ہماری تکالیف تو ان کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں تو کیا وہ مایوس ہو جاتے تھے؟؟نہیں وہ ہمیشہ اچھا گمان رکھتے تھے اس بات کا یقین رکھتے تھے کہ یہ آزمائش کا وقت بھی گزر جائے گا ہمیں بھی ان کی پیروی کرنی چائیے۔۔💦
🌻🌿🌻🌿🌻 "بعض سوالوں ڪے جواب ڪسی بھی زبان میں نہیں دیے جاسڪتے اور وہ سوال ایسے ہوتے ہیں جو انسان ڪو عمر اور زندگی ڪے اس مرحلے پر آڪر زیرو ڪردیتے ہیں جب انسان خود ڪو صراط مستقیم ڪے دوسرے سرے پر پہنچا ہوا محسوس ڪرتا ہے اور تب پہلی بار یه احساس ہوتا ہے ڪه آپ ساری عمر جس راستے ڪو صراط مستقیم سمجھ ڪر چلتے رہے ہیں نه وہ راسته تھا اور نه سیدھا وہ صرف آپ ڪا نفس تھا یا گماں...!!!"