Damadam.pk
mayamalik66's posts | Damadam

mayamalik66's posts:

mayamalik66
 

اَشک آنکھوں میں تَیر جاتے ہیں
جب سُنوں تذکرہ مدینے کا
🤍
#مخفیات

Islamic Quotes image
m  : تمہاری روتی آنکھیں دیکھ کر اللَّه کوئی نہ کوئی راستہ ضرور نکال دے گا جو دعا - 
🌸 *غریب اور محتاج مومن❗*
 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومنوں میں سے محتاج اور غریب لوگ مالداروں سے آدھے دن پہلے جنت میں داخل ہوں گے، آخرت کا آدھا دن ( دنیا کے) پانچ سو سال کے برابر ہے ۔*
📗«سنــن ابــن ماجہ-4122»
*🌷 Islamic Msg Service 🌷*
m  : 🌸 *غریب اور محتاج مومن❗* *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومنوں - 
اے بنتِ حوا! اگر خدا سے کچھ مانگنا ہے تو نیک ہمسفر مانگ. وہ ہمسفر مانگ جو تجھے اس دنیا سے چھپا کے رکھے کسی کی پرچھائی بھی تجھ پے نا پڑنے دے جو تیرا محافظ ہو اور جو تجھے ملکہ بنا کے رکھے. اللہ سب مسلمان بہن بھائیوں کے نصیب اچھے کرے. آم..اپنی خاص دعائوں میں یاد رکھیے گا.
m  : اے بنتِ حوا! اگر خدا سے کچھ مانگنا ہے تو نیک ہمسفر مانگ. وہ ہمسفر مانگ جو - 
رزق صرف وہ ہی نہیں جو آپ کو پیسے کی شکل میں عطا کر دیا جاتا ہے۔ آپ کی بینائی بھی آپ کا رزق ہے۔ آپ کی سننے کی صلاحیت، چلنے پھرنے کی صلاحیت بھی آپ کا رزق ہے۔ آپ کی صحت، خوبصورتی، والدین، اچھا دوست، اچھا ہم سفر، دانائی، علم سب آپ کو عطا کیا گیا رزق ہے۔ 
اللہ کی تقسیم بڑی عجیب ہے۔ سب کو سب ہی کچھ نہیں دے دیا جاتا۔ کسی کو وہ پیسے کی شکل میں رزق دے دیتا ہے۔ کسی کو ماں باپ، بہن بھائی جیسے بیش قیمت رشتے، کسی کو اچھا ہم سفر، کسی کو صحت، کسی کو نیک اولاد، کسی کو جمال، کسی کو علم و دانائی۔ ۔ ۔ 
سب کو سب ہی کچھ نہیں دیا جاتا۔ 
آپ کے پاس جو کچھ ہے اس پر شکر کرنا واجب ہے۔
m  : رزق صرف وہ ہی نہیں جو آپ کو پیسے کی شکل میں عطا کر دیا جاتا ہے۔ آپ کی بینائی - 
اَشک آنکھوں میں تَیر جاتے ہیں
جب سُنوں تذکرہ مدینے کا
🤍
#مخفیات
m  : اَشک آنکھوں میں تَیر جاتے ہیں جب سُنوں تذکرہ مدینے کا 🤍 #مخفیات - 
mayamalik66
 

*اور ساتھ ہی اپنے دلوں کی بھی صفائ کرلیں♥️ قطع تعلقی کو ختم کریں اپنے رشتہ داروں سے گھر والوں سے سب سے صلہ رحمی والا معاملہ رکھیں تاکہ عبادت میں مزید دل لگے عبادت کرنے میں بھی مزہ آے اللّٰہ کی رضا و خوشنودی بھی حاصل ہو ان شاءاللہ* ♥️♥️

mayamalik66
 

ظاہر و باطن اللہ کو دکھانے کی دعا
ابراہیم 38
رَبَّنَاۤ اِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِیْ وَ مَا نُعْلِنُ١ؕ وَ مَا یَخْفٰى عَلَى اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ
پروردگار، تو جانتا ہے جو کچھ ہم چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں" اور واقعی اللہ سے کچھ بھی چھپا ہوا نہیں ہے، نہ زمین میں نہ آسمانوں میں

mayamalik66
 

جہالت اور لاعلمی سے بچنے کی دعا
ہود 47
رَبِّ اِنِّیْۤ اَعُوْذُ بِكَ اَنْ اَسْئَلَكَ مَا لَیْسَ لِیْ بِهٖ عِلْمٌ١ؕ وَ اِلَّا تَغْفِرْ لِیْ وَ تَرْحَمْنِیْۤ اَكُنْ مِّنَ الْخٰسِرِیْنَ
اے میرے رب، میں تیری پناہ مانگتا ہوں اِس سے کہ وہ چیز تجھ سے مانگوں جس کا مجھے علم نہیں اگر تو نے مجھ معاف نہ کیا اور رحم نہ فرمایا تو میں برباد ہو جاؤں گا

mayamalik66
 

فتنہ بننے سے بچنے کی دعا
یونس 85-86
رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَۙ وَ نَجِّنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكٰفِرِیْنَ
اے ہمارے رب، ہمیں ظالم لوگوں کے لیے فتنہ نہ بنا۔ اور اپنی رحمت سے ہم کو کافروں سے نجات دے۔

mayamalik66
 

دنیا اور آخرت میں بھلائی کی دعا
الاعراف 155-156
اَنْتَ وَلِیُّنَا فَاغْفِرْ لَنَا وَ ارْحَمْنَا وَ اَنْتَ خَیْرُ الْغٰفِرِیْنَ وَ اكْتُبْ لَنَا فِیْ هٰذِهِ الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِی الْاٰخِرَةِ اِنَّا هُدْنَاۤ اِلَیْكَ
ہمارے سر پرست تو آپ ہی ہیں پس ہمیں معاف کر دیجیے اور ہم پر رحم فرمائیے، آپ سب سے بڑھ کر معاف فرمانے والے ہیں۔ اور ہمارے لیے اس دنیا کی بھلائی بھی لکھ دیجیے اور آخرت کی بھی، ہم نے آپ کی طرف رجوع کر لیا۔

mayamalik66
 

معافی اور رحمت کی دعا
الاعراف 151
رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَ لِاَخِیْ وَ اَدْخِلْنَا فِیْ رَحْمَتِكَ١ۖ٘ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ۠
اے رب، مجھے اور میرے بھائی کو معاف کر اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل فرما، تو سب سے بڑھ کر رحیم ہے

mayamalik66
 

صبر اور حسنِ خاتمہ کی دعا
الاعراف 126
رَبَّنَاۤ اَفْرِغْ عَلَیْنَا صَبْرًا وَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِیْنَ۠
اے رب، ہم پر صبر کا فیضان کر اور ہمیں دنیا سے اٹھا تو اِس حال میں کہ ہم تیرے فرماں بردار ہوں

mayamalik66
 

حق کے فیصلے کی دعا
الاعراف 89
رَبَّنَا افْتَحْ بَیْنَنَا وَ بَیْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَ اَنْتَ خَیْرُ الْفٰتِحِیْنَ
اے رب، ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کر دے اور تو بہترین فیصلہ کرنے والا ہے

mayamalik66
 

تمام مسلمانوں کے لئے مغفرت کی دعا
نوح 28
رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِمَنْ دَخَلَ بَیْتِیَ مُؤْمِنًا وَّ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ١ؕ وَ لَا تَزِدِ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا تَبَارًا۠
میرے رب، مجھے اور میرے والدین کو اور ہر اس شخص کو جو میرے گھر میں مومن کی حیثیت سے داخل ہوا ہے، اور سب مومن مردوں اور عورتوں کو معاف فرما دے، اور ظالموں کے لیے ہلاکت کے سوا کسی چیز میں اضافہ نہ کر

mayamalik66
 

نور کی تکمیل کی دعا
التحریم 8
رَبَّنَاۤ اَتْمِمْ لَنَا نُوْرَنَا وَ اغْفِرْ لَنَا١ۚ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
اے ہمارے رب، ہمارا نور ہمارے لیے مکمل کر دے اور ہم سے درگزر فرما، تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

mayamalik66
 

ّعذاب سے حفاظت کی دعا
الدخان 12
رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ اِنَّا مُؤْمِنُوْنَ
پروردگار، ہم پر سے یہ عذاب ٹال دے، ہم ایمان لاتے ہیں

mayamalik66
 

برائیوں سے حفاظت کی دعا
غافر 9
وَ قِهِمُ السَّیِّاٰتِ١ؕ وَ مَنْ تَقِ السَّیِّاٰتِ یَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمْتَهٗ١ؕ وَ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ۠
اور بچا دے اُن کو برائیوں سے جس کو تو نے قیامت کے دن برائیوں سے بچا دیا اُس پر تو نے بڑا رحم کیا، یہی بڑی کامیابی ہے

mayamalik66
 

غافر 7-8
رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَیْءٍ رَّحْمَةً وَّ عِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِیْنَ تَابُوْا وَ اتَّبَعُوْا سَبِیْلَكَ وَ قِهِمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ رَبَّنَا وَ اَدْخِلْهُمْ جَنّٰتِ عَدْنِ اِ۟لَّتِیْ وَعَدْتَّهُمْ وَ مَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَآئِهِمْ وَ اَزْوَاجِهِمْ وَ ذُرِّیّٰتِهِمْ١ؕ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُۙ
اے ہمارے رب، تو اپنی رحمت اور اپنے علم کے ساتھ ہر چیز پر چھایا ہوا ہے، پس معاف کر دے اور عذاب دوزخ سے بچا لے اُن لوگوں کو جنہوں نے توبہ کی ہے اور تیرا راستہ اختیار کر لیا ہے۔
اے ہمارے رب، اور داخل کر اُن کو ہمیشہ رہنے والی اُن جنتوں میں جن کا تو نے اُن سے وعدہ کیا ہے، اور اُن کے والدین اور بیویوں اور اولاد میں سے جو صالح ہوں (اُن کو بھی وہاں اُن کے ساتھ پہنچا دے) تو بلا شبہ قادر مطلق اور حکیم ہے

mayamalik66
 

رسولوں پر سلامتی کی دعا
الصافات 180-182
سُبْحٰنَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُوْنَۚ وَ سَلٰمٌ عَلَى الْمُرْسَلِیْنَۚ وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠
پاک ہے تیرا رب، عزت کا مالک، اُن تمام باتوں سے جو یہ لوگ بنا رہے ہیں۔ اور سلام ہے مرسلین پر۔ اور ساری تعریف اللہ ربّ العالمین ہی کے لیے ہے۔