Damadam.pk
mayamalik66's posts | Damadam

mayamalik66's posts:

mayamalik66
 

ابْنُ نُمَيْرٍ فِي رِوَايَتِهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ
ترجمہ:
ابوبکر بن ابی شیبہ، محمد بن عبداللہ بن نمیر، محمد بن مثنی، محمد بن فضیل، ابوسنان، ضراربن مرہ، محارب بن دثار، ابن بریدہ، حضرت بریدہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میں ن@ے تمہیں زیارت قبور منع کیا تھا ان کی زیارت کرو اور میں نے تمہیں قربانیوں کا گوشت تین دنوں سے زیادہ روکنے سے منع فرمایا تھا پس جب تک چاہو رکھ سکتے ہو میں نے تم کو مشکیزہ کے علاوہ دوسرے برتنوں میں نبیذ پینے سے منع کیا تھا مگر اب تمام برتنوں سے پیو ہاں نشہ لانے والی چیزیں نہ پیا کرو۔
(مسند احمد،حدیث نمبر-22958)
📚سنن ابوداؤد
کتاب: جنازوں کا بیان
باب: قبروں کی زیارت کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 3235
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا مُعَرِّفُ بْنُ وَاصِلٍ، عَنْ مُحَا

mayamalik66
 

زیارت کی اجازت مانگنے کے بیان میں،
حدیث نمبر: 2260
انٹرنیشنل حدیث نمبر-977
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَاللَّفْظُ لِأَبِي بَکْرٍ وَابْنِ نُمَيْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ أَبِي سِنَانٍ وَهُوَ ضِرَارُ بْنُ مُرَّةَ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَيْتُکُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوهَا وَنَهَيْتُکُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ فَوْقَ ثَلَاثٍ فَأَمْسِکُوا مَا بَدَا لَکُمْ وَنَهَيْتُکُمْ عَنْ النَّبِيذِ إِلَّا فِي سِقَائٍ فَاشْرَبُوا فِي الْأَسْقِيَةِ کُلِّهَا وَلَا تَشْرَبُوا مُسْکِرًا قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ فِي رِوَايَتِ

mayamalik66
 

سلسلہ سوال و جواب نمبر-85"
سوال_کیا عورتیں قبرستان جا سکتی ہیں؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل جواب دیں؟
Published Date:19-8-2018
جواب:
الحمدللہ:
*مسلمانوں کے ہاں عورتوں کے قبرستان جانے پر بڑی بحث ہوتی ہے کچھ لوگ تو اس کو حرام کہتے ہیں اور کچھ مکروہ، جب کے اگر ہم صاحب شریعت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین کی طرف دیکھیں تو پتا چلتا ہے کہ عورتوں کے لیے قبرستان جانا جائز ہے ,البتہ بکثرت جانا منع ہے*
*پہلے پہل رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے مردوں اور عورتوں سب کو قبرستان جانے سے منع فرما دیا تھا لیکن بعد میں اجازت دے دی،*
دلائل ملاحظہ فرمائیں:
📚 صحیح مسلم
کتاب: جنازوں کا بیان
باب: نبی کریم ﷺ کا اپنے رب عزوجل سے اپنی والدہ کی قبر کی زیارت کی اجازت مانگنے کے بیان میں،

mayamalik66
 

3): کیا کسی طوائف یا ناچنے گانے والیوں کا میک اپ کرنا جائز ہے؟
جواب: اللہ تعالی کا فرمان ہے: وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ(المائدہ:2) ترجمہ: ظلم اور گناہ کے کام پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو۔
اللہ کے اس فرمان کی روشنی میں معلوم ہوتا ہے کہ کسی مسلم عورت کے لئے جائز نہیں کہ وہ کسی طوائف ، زانیہ، ناچنے گانے والی اور اجنبی مردوں کے سامنے اپنی زینت کا اظہار کرنے والی عورتوں کا میک اپ کرے کیونکہ ایسا کرنا گناہ کے کام پر تعاون ہوگا اور اللہ نے گناہ کے کام پر کسی کی مدد کرنے سے منع کیا ہے ۔https://chat.whatsapp.com/CNdQO8GgJGW3sC9FmQX7VY
*╭─── ◈☆◈

mayamalik66
 

اس حدیث میں جس طرح نبی ﷺ نے مردوں کو مخاطب ہوکر اذان واقامت اور جماعت کا حکم دیا ہے اس طرح کسی مرفوع حدیث سے عورتوں کے حق میں اذان واقامت کا ثبوت نہیں ملتا ہےالبتہ یہ اثر " ليس على النِّساءِ أذانٌ ولا إقامةٌ" کہ عورتوں پر اذان واقامت نہیں ہے ثابت نہیں ہے ۔
اس مسئلے میں بعض علماء نے عورتوں کے حق میں اذان واقامت دونوں اور بعض نے صرف اقامت کو مباح کہا ہے اور استدلال کے طور پر نبی ﷺ کا ایک یہ فرمان پیش کیا جاتا ہے :
إنَّما النِّساءُ شقائقُ الرِّجالِ(صحيح أبي داود:236)
ترجمہ: ہاں ! عورتیں ( بھی ) بلاشبہ مردوں ہی کی مانند ہیں ۔
خلاصہ کلام یہ ہوا کہ عورتوں کے حق میں اذان واقامت مشروع نہیں ہے ۔h

mayamalik66
 

ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ جب ہم نے واپس ( وطن) جانے کا ارادہ کیا تو آپ ﷺ نے ہم سے فرمایا: جب نماز کا وقت ہو جائے تو تم لوگ اذان اور اقامت کہنا اور تمہارا امام وہ بنے جو تم دونوں میں سے زیادہ بڑا ہے۔

mayamalik66
 

ترجمہ: رسول اللہ ﷺ ان کے گھر میں ملنے کے لیے آیا کرتے تھے اور انکے لیے ایک مؤذن مقرر کیا تھا جو ان کے لیے اذان دیتا تھا اور آپ نے انہیں ( ام ورقہ کو ) حکم دیا تھا کہ اپنے گھر والوں کی امامت کریں ۔
اس حدیث سے پتہ چلتا ہے کہ اگر عورتوں کا اذان دینا مشروع ہوتا تو آپ ﷺ ام ورقہ اور ان کے گھر کی عورتوں کے لئے مرد مؤذن کا انتخاب نہیں کرتے بلکہ انہیں میں سے کسی ایک عورت کو یا ام ورقہ کو اذان دینے پر مامور کرتے مگر آپ ﷺ نے ایسا نہیں کیا۔
اسی طرح سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا:
أتيتُ النَّبيَّ صلَّى اللَّهُ عليهِ وسلَّمَ أنا وصاحِبٌ لي فلمَّا أردنا الانصرافَ قالَ لنا إذا حضرَتِ الصَّلاةُ فأذِّنا وأقيما وليؤمَّكما أَكبرُكُما(صحيح ابن ماجه:806)
ترجمہ: میں اور میرا ایک ساتھی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ جب ہم نے واپس

mayamalik66
 

ہمیں اس سلسلے میں اپنے من سے کچھ نہیں کہنا ہے اور نہ ہی لوگوں کے اقوال یا ضعیف وموضوع احادیث سے استدلال کیا جائے گا۔ جب ہم عورتوں کی نماز اور ان کی جماعت کے سلسلے میں صحیح احادیث تلاش کرتے ہیں تو یہ ثبوت ضرور ملتا ہے کہ ایک عورت دوسری عورتوں کی جماعت کراسکتی ہے خواہ فرض نماز ہو یا نفل نماز لیکن عورتوں کے حق میں اذان واقامت کی کوئی صحیح مرفوع حدیث نہیں ملتی ہے تاہم صحیح دلائل سے اس بات کا اشارہ ضرور ملتا ہے کہ عورتوں کے حق میں اذان واقامت نہیں ہے ۔ سیدہ ام ورقہ بنت عبداللہ بن حارث سے روایت ہے:
كانَ رسولُ اللَّهِ صلَّى اللَّهُ علَيهِ وسلَّمَ يَزورُها في بَيتِها ، وجعلَ لَها مؤذِّنًا يؤذِّنُ لَها ، وأمرَها أن تؤمَّ أهلَ دارِها(صحيح أبي داود:592)
ترجمہ: رسول اللہ ﷺ ان کے گھر میں ملنے کے لیے آیا کرتے تھے اور انکے لیے ایک مؤذن مقرر کیا تھا جو ا

mayamalik66
 

ہے اور اقامت بھی نماز کی جماعت کھڑی ہونے کی اطلاع دینے کے لئے ہے ۔ یہاں یہ مسئلہ بھی واضح رہے کہ مردوں کے حق میں بھی اذان واقامت فقط مشروع ہے یعنی اگر کسی نے بغیر اذان کے نماز ادا کرلیا یا کسی نے بغیر اقامت کے نماز پڑھ لیا تو نماز اپنی جگہ درست ہے اسے دہرانے کی ضرورت نہیں ہے تاہم قصدا  اذان یا اقامت چھوڑ کے نماز نہیں ادا کرنا ہے۔
ہاں ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ اگر کئی عورتیں مل کر جماعت سےفرض نماز ادا کریں اس صورت میں ان کے حق میں اذان واقامت کا کیا حکم ہے ؟ مثلا نسواں ادارہ ہے وہاں پنج وقتہ عورتوں کی جماعت ہوتی ہے اس جگہ عورتوں کو ہر نماز کے لئےاذان دینا چاہئے اور جماعت کھڑی ہونے سے پہلے اقامت کہنا چاہئے کہ نہیں ؟
نماز کا معاملہ توقیفی ہے ہمیں اس سلسلے میں اپنے من سے کچھ نہیں کہنا ہے اور نہ ہی لوگوں کے اقوال یا ضعیف وموضوع احادیث سے استدلال

mayamalik66
 

عورتوں کے لئے اذان واقامت کا حکم
مقبول احمد سلفی
اسلامک دعوۃ سنتڑ، شمالی طائف (مسرہ)
نماز میں اذان واقامت صرف مردوں کے حق میں مشروع ہے کیونکہ مردوں پر جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا واجب ہے جبکہ عورتوں کی نماز اپنے گھر میں ادا کرنا بہتر ہے ۔ یہ الگ مسئلہ ہے کہ عورت اگر مردوں کے ساتھ جماعت سے نماز پڑھنا چاہے تو پڑھ سکتی ہے شریعت نے اجازت دی ہے ۔
جب عورت کو اکیلے گھر میں نماز پڑھنا ہے تو اذان کی ضرورت ہی نہیں اور نہ ہی اقامت کی ، جیسے ہی کسی نماز کا وقت ہوجائے بغیر اذان کا انتظار کئے اپنی نماز انفرادی طور پرپڑھ سکتی ہے بخلاف مردوں کے کہ ان کے لئے اذان مشروع ہے پہلے اذان دے پھر اقامت کہہ کر جماعت سے نماز ادا کرے ،آگے اس بات کی دلیل بھی ذکر کی جائے گی۔ اذان دوسروں کو نماز کی اطلاع دینے اور مسجد میں حاضر ہونے کے لئے دی جاتی ہے اور اقامت بھی نماز

mayamalik66
 

*یہ👆👆👆دعائیں سجدے میں کرے۔۔چلتے پھرتے پڑھے نماز کے بعد پڑھے ازکار کے ساتھ پڑھے تہجد کے وقت پڑھیے نماز اور اذان کے درمیانی وقت میں پڑھیے نمازوں کے سجدے میں پڑھیے*
*ایک تو زیادہ سے زیادہ استغفار کیا کرے اس سے اللہ سے خود کہا ہے کہ میں اولاد سے نوازوں گا۔۔۔جتنی بھی استغفار کی دعائیں ہیں جو مرضی پڑھتی رہا کرے۔۔اگر جادو جنات کا مسئلہ ہے تو پھرساتھ میں رات کو کمرے میں جانے سے پہلے میاں بیوی نے سورة الفلق اور سورة الناس سو* *سو بار پڑھنی ہے ہر دفعہ ساتھ اعوذباللہ اور بسم اللہ لازمی پڑھنی ہے۔۔نماز کی پابندی لازمی ساتھ صبح شام کے ازکار پڑھئیے۔۔۔ کوشش کریں تہجد شروع کردیں چاہے دو رکعت ہی پڑھیں*
*سورة البقرہ اکتالیس دن پڑھے ساتھ تھوڑا بہت صدقہ ضرور دیا کرے۔۔آگے بھی شیٸر کرے جزاک اللہ خیرا* روحانی معالج فضیلتہ الشیخ اقبال سلفی حفظہ اللہ

mayamalik66
 

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
*💥Eimaan Reminder 💥*
🌕 *Evening Azkar* 🌕
🌇 *شام کے اذکار پڑھ لیجئیے*
🌷 صبح و شام کے اذکار مسلمان کے لیے ایک ڈھال ہیں۔
یہ اذکار آپ کی حفاظت کرتے ہیں اور شیاطین کے شر سے محفوظ رکھتے
ہیں۔ اگر آپ اذکار پڑھنا بھول جائیں تو شیاطین کے شر آپکو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
*فَسُبْحَانَ اللَّهِ حِينَ تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ*
پس اللہ تعالٰی کی تسبیح پڑھا کرو شام کے وقت اور صبح کے وقت۔
⏱ *شام کے اذکار کا وقت عصر سے لیکر سورج غروب ہونے تک ہے۔*
*🔘 شام کے اذکار کا اہتمام کریں!*
*💥Eimaan Reminder💥*
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

mayamalik66
 

چاہے لوگ ہمیں کوئی بھی القاب دیں
ہم قرآن سنت سے چمٹے رہیں گے کیونکہ ہم تو محض اپنے رب کو راضی کرنا چاہتے ہیں مخلوق کو نہیں۔۔۔%
ہمیں دنیا کی شہرت نہیں آخرت کو پرسکون بنانا ہے❤️

mayamalik66
 

خوبصورت لہجے میں بات کریں ورنہ خاموش رہ کر اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھیں..🥰❣️

mayamalik66
 

چلو مسکراتے ہیں اُن حادثوں پر جنہیں
خود پر حاوی دیکھ کر لگا تھا کہ
زندگی اب ختم ہونے والی ہے🍂

mayamalik66
 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
تم میں سے جب کوئی نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو شیطان آ کر اس کی نماز میں شبہ پیدا کر دیتا ہے پھر اسے یہ بھی یاد نہیں رہتا کہ کتنی رکعتیں پڑھیں۔ تم میں سے جب کسی کو ایسا اتفاق ہو تو بیٹھے بیٹھے دو سجدے کر لے۔
(صحیح البخاری: ¹²³²)

mayamalik66
 

جب کبھی تمہیں محسوس ہو کہ تمہیں لوگوں نے اکیلا کردیا ہے. تمہاری جانب سے خیر خواہی کے بعد بھی تمہیں ہی اُن سے اذیت پہنچے اور جب ان کو ضرورت ہو تو تُم پہنچ جاؤ لیکن جب تُمہیں ضرورت ہو تو کوئی نہ آئے توسُنو گبھرانا مت،کُچھ لوگ پیدا ہی اِس لیے کیے جاتے ہیں کہ وہ گِرنے والوں کو تھامنے کا وسِیلہ بن جائیں اُن کا وجود دنیا کے لیے رحمت بن جائے اور جب وہ خود گِرنے لگیں تو اُنہیں تھامنے اُن کا ربّ خود آئے. وہ ایسوں کو کسی انسان کی اُنگلی نہیں پکڑاتا بلکہ آگے بڑھ کر خُود تھامتا ہے،خود گلے لگاتا ہے

mayamalik66
 

جب کبھی تمہیں محسوس ہو کہ تمہیں لوگوں نے اکیلا کردیا ہے. تمہاری جانب سے خیر خواہی کے بعد بھی تمہیں ہی اُن سے اذیت پہنچے اور جب ان کو ضرورت ہو تو تُم پہنچ جاؤ لیکن جب تُمہیں ضرورت ہو تو کوئی نہ آئے توسُنو گبھرانا مت،کُچھ لوگ پیدا ہی اِس لیے کیے جاتے ہیں کہ وہ گِرنے والوں کو تھامنے کا وسِیلہ بن جائیں اُن کا وجود دنیا کے لیے رحمت بن جائے اور جب وہ خود گِرنے لگیں تو اُنہیں تھامنے اُن کا ربّ خود آئے. وہ ایسوں کو کسی انسان کی اُنگلی نہیں پکڑاتا بلکہ آگے بڑھ کر خُود تھامتا ہے،خود گلے لگاتا ہے

mayamalik66
 

یا الله رمضان کی آمد ہے
ہم سب کو صحت و تندرستی کے ساتھ روزے رکھنے کی توفیق عطا فرما ..
آمین یا ارحم الراحمین

mayamalik66
 

اے پروردگار جتنے مسلمان بیمار ہیں ان کو رمضان المبارک سے پہلے پہلے تندرستی عطاء فرمائیں تا کہ وہ بھی روزے رکھ سکھیں