Damadam.pk
mayamalik66's posts | Damadam

mayamalik66's posts:

mayamalik66
 

سلف کا حال یہ تھا کہ وہ رمضان داخل ہونے سے پہلے اللّٰه تعالٰی سے دعا فرمایا کرتے تھے کہ انہیں رمضان تک پہنچا دے اس خیرِ عظیم اور عام نفع کو جانتے ہوئے کہ جو اس میں پنہاں ہیں!✨🌼🤲🏻
پھر جب رمضان داخل ہوجاتا تو اللّٰه تعالٰی سے دعا فرماتےکہ وہ انہیں اس میں عمل صالح کرنے میں مدد فرمائے!🌸🤲🏻
اور جب رمضان ختم ہوجاتا تو دعا فرماتے کہ ان کے یہ اعمال بارگاہِ الٰہی میں شرف قبولیت پاجائیں!🙏🏻❣️🤲🏻
اللّٰه سبحان و تعالٰی ہمیں بھی نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے!✨🤲🏻💖
اللّٰھم بلغنا رمضان بصیحۃ و عافیہ!🤲🏻🌸
آمین ثم آمین یا رب العالمین یا ارحم الراحمین بجاہِ النبی الامین خاتم النبیین ﷺ!✨💚

mayamalik66
 

*ہماری دنیا کے مسائل اتنے زیادہ نہیں ہیں جتنے طنز سوال ،دل دکھانے والے تبصرے ہیں اگر صرف زبان روک لی جائے تو لوگوں کے دلوں کی تکالیف کم ہو جائیں گی اور بہت سے دلوں کو سکون مل جائے گا☞

mayamalik66
 

*⚖️اعمال کی جزا و سزا ‼️*
*جن لوگوں نے ایمان قبول کیا اور نیک اعمال بھی کیے ان کے لئے ہمیشگی والی جنتیں ہیں ، مہمانداری ہے ان کے اعمال کے بدلے جو وہ کرتے تھے ۔لیکن جن لوگوں نے حکم عدولی کی ان کا ٹھکانا دوزخ ہے ،جب کبھی اس سے باہر نکلنا چاہیں گے اسی میں لوٹا دیئے جائیں گے اور کہہ دیا جائیگا کہ اپنے جھٹلانے کے بدلے آگ کا عذاب چکھو ۔*
📗«سورۃ السجدہ-19،20»
*🌷 Islamic Msg Service 🌷*

mayamalik66
 

ناصرہ سکول کورنگی کراچی میں بھارتی ترنگا اور اسرائیلی پرچم لہرا دیا گیا
ایک منظم پلاننگ کے تحت مسلم ممالک میں اسرائیل کے حق میں مہم چلائی جا رہی ہے
جب قوم کی غیرت مر جائے اور امت کا تصور ختم ہو جائے
تو پھر کسی قوم کے ساتھ یہی ہوتا ہے

mayamalik66
 

اکثر ایسے ہوتا ہے ہم سوچتے ہیں اللہ کا ہم کتنا فضل ہے.. کتنی خوبصورت زندگی ہے ہماری.........
کچھ لمحوں میں وہ مسکراہٹ چھن جاتی ہے ۔کوئی تکلیف آزمائش آگھیرتی ہے...
کبھی سوچا ایسا کیوں ہوتا......ہے ؟
جو اللہ کے پیارے ہوتے ہیں نہ اللہ انکو زندگی کی خوبصورتی سے محظوظ ہونے کا زیادہ موقع نہیں دیتے.........
تاکہ عباد الرحمان عاجز رہیں۔دنیا کی رنگینیوں میں کھو کر رب حقیقی کو بھول نہ جائیں ۔
ہمیں لگتا ہے کہ ہماری زندگی کتنی عجیب ہے.. لیکن یہ تو نعمت عظمی ہے.. رب سے جڑے رہنے کی وجہ باقی رہتی ہے۔

mayamalik66
 

اللہ سے رجوع کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہ کرو، اس کے پاس تو گزرے ہوئے کل کی معافی بھی ہے اور آنے والے کل کا انعام بھی💓🫶🏻
آنسو بہہ جانا اگر اتنی آسان بات ہوتی تو آپ ڪے رب ڪو آنسو اتنے محبوب نه ہوتے ، بڑی اذیت سے نڪلتے ہیں یه آنسو...
باہر بہتے ہیں تو اندر اتر جاتے ہیں تب ہی تو عرش ہلادیتے ہیں ، رب سے ملادیتے ہیں ، دل بدل دیتے ہیں...
اپنے رب ڪے آگے خوب رو لیا ڪریں ، سب دڪھ ڪہه دیا ڪریں وہاں آنسوؤں ڪے بدلے صرف دل ڪا سڪون نہیں بڑے بڑے مقام ملتے ہیں.

mayamalik66
 

آج سے 100 سال بعد، مثال کے طور پر2123میں ہم سب اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ زیر زمین ہوں گے۔
ہمارے گھروں میں اجنبی رہیں گے۔ ہماری جائیداد اجنبیوں کی ملکیت ہوگی۔
وہ ہمیں یاد بھی نہیں کریں گے۔ ہم میں سے کتنے اپنے دادا کے والد کے بارے میں سوچتے ہیں؟ ہم اپنی نسلوں کی یاد میں تاریخ کا حصہ بن جائیں گے، لوگ ہمارے نام اور شکلیں بھول جائیں گے۔
اس وقت ہمیں احساس ہوگا کہ سب کچھ حاصل کرنے کا خواب کتنا جہالت اور ناقص تھا۔ ہم ایک اور زندگی مانگیں گے کہ اسے صرف نیک اعمال میں گزاریں، لیکن بہت دیر ہو چکی ہوگی۔
ہمارے پاس اب بھی وقت ہے۔ نیک اعمال کریں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔
اللہ ہم سب کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔ آمین

mayamalik66
 

کتاب و سنت کے مطابق نماز میں چھ باتیں نفاق کی علامت ہیں :
١)❁ نماز کیلیے اٹھنے میں سستی کرنا۔
٢)❁ نماز دکھاوے کیلیٔے پڑھنا۔
٣)❁ نماز تاخیر سے پڑھنا۔
٤)❁ نماز میں کوّے کی مانند ٹھونگیں مارنا (جلدی پڑھنا)۔
٥)❁ نماز میں کم سے کم اذکار/دعائیں پڑھنا۔
٦)❁ باجماعت نماز سے پیچھے رہنا۔
📙 (كتاب الصلاة لابن القيم : ٢٨٣)
سوچیے! جو شخص نماز کی پابندی کرنے والا ہے اسے قدم قدم پر نف اق کا خطرہ ہے، تو جو نماز میں سستی کرنے والا یا سرے سے نہ پڑھنے والا ہو، اس کا کیا معاملہ ہو گا! والله المستعان!!!!
┄┄┅✵✰✿🍂

mayamalik66
 

Kuch Na Kehna
Chup Chup Rehna
Ye b Ek Udasi Hy.
Hans k Saray Sadmay Sehna
Ye b Ek Udasi Hy.
Bethay Bethay Kho Sa Jana
Yun Hi Dur Khyalon Main.
Chalte Chalte Hanste Rehna
Ye b Ek Udasi Hy.
Maar k Kankar Lehrain Gin'na
Beth k Jheel Kinaray Pr.
Kuch Logon Ka Hy Ye Kehna
Ye b Ek Udasi Hy…

mayamalik66
 

رمضان تو کیا پتہ اگلے سال نصیب ہو یا نہ ہو۔۔۔مگر ابھی اللّٰہﷻ نے موقع دیا ہمیں اگر۔ تو دیکھیں سال میں ایک گولڈن چانس ملے اور ہم نامحرم سے بات بھی کریں روزہ بھی رکھیں۔۔کیا خیال ہے اس حدیث کے مطابق اعضاء کا زنا اور روزہ ایک ساتھ ہو سکتےہیں؟ کبھی بھی نہیں ہم روزہ اور اس میں کی گئ ہر عبادت ضائع کر دیتے ہیں نامحرم سے بات کرنے کے لیئے۔۔۔اور ابھی سے نہ چھوڑا ایسا سب تو عادت پڑی ہو پھر شیطان قید بھی ہو ہم خود شیطان بن جاتے ہیں💔

mayamalik66
 

آج کل بہت لڑکیاں حرام ریلیشن میں ہیں اور وہ یہ سمجھتی ہیں کہ میرے والا ایسا نہیں ہے💔
اندھا اعتبار کرتی ہیں اور یہ بھول جاتی ہیں
کہ اپنے والدین کو دھوکہ دے کر انکی آنکھوں میں دھول جھونک کر کیا وہ کبھی خوش رہ سکتی ہیں
اپنوں کا اعتبار توڑ کر تم غیروں سے کیسے وفا کی امید کرسکتی ہو ؟ یہ دنیا تو مکافات عمل ہے نہ جو بیج بویا ہوگا اسی کو کاٹنا بھی پڑے گا ابھی بھی وقت ہے سنبھل جاؤ

mayamalik66
 

🪷 *بسم الله الرحمن الرحيم* 🪷
             🇵🇰   *آج کا کیلینڈر* 
🔖 *11 شعبان 1444ھ* 💎
🔖 *04 مارچ 2023ء* 💎
🔖 *20 پھاگن 2079ب* 💎
🌄 *بروز ہفتہ Saturday*
🍂 *کامیاب ہوگیا وہ شخص!*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کامیاب ہو گیا وہ شخص جس کو اسلام کی ہدایت نصیب ہوئی، اور ضرورت کے مطابق روزی ملی،اور اس نے اس پر قناعت کی۔*🔹
📗«سنــن ابــن ماجہ-4138»
*🌷 Islamic Msg Service 🌷*

mayamalik66
 

*جن جانوروں کو مارنا منع ہے*
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے لٹورا (ایک چھوٹا سا پرندہ) ، مینڈک، چیونٹی اور ہُد ہُد کو قتل کرنے سے منع فرمایا ہے۔
سنن ابن ماجہ: 3223

mayamalik66
 

*ذرا سوچئے*
خدا نے تمہارے پاس *📕کتاب* بھیجی تاکہ تم اس کتاب کو پڑھ کر اپنے مالک کو پہچانو اور اسکی فرمانبرداری کا طریقہ معلوم کرو
کیا تم نے کبھی یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ اس کتاب میں کیا لکھا ہے؟؟
(سید ابوالاعلی مودودی رحمہ اللہ،خطبات )
❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂
*🌼join🌼*
https://chat.whatsapp.com/GE3T4NvAMRwGjF6LRGEosy ❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂

mayamalik66
 

*سوال : کیا مذہب اور سیاست جدا جدا ہیں؟*
جواب : *ہم اس غلط فہمی کو بڑی حد تک دور کر چکے ہیں کہ مذہب اور سیاست الگ الگ ہیں، لیکن جو چیز مدتوں سے ذہنوں میں جمی* *ہوئی ہے، وہ تدریج* *کے ساتھ ہی صاف ہوگی۔*
*ہمارے نزدیک وہ سیاست لعنت ہے جو مذہب سے آزاد ہو اور وہ مذہب غیر مطلوب* *ہے جو انسانی زندگی پر سب سے زیادہ اثرانداز ہونے والی سیاست کی اصلاح کیے بغیر چھوڑ* *دیتا ہے* ۔
*اسلام اِس دوئی کو ختم کرنا چاہتا ہے اور اسلامی نظام اس وقت تک قائم نہیں ہو سکتا جب تک اس غلط تقسیم کو ختم نہ کیا* *جائے* ۔
(سید ابوالاعلی مـودودیؒ، تصریحات)
❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂
*🌼join🌼*
https://chat.whatsapp.com/GE3T4NvAMRwGjF6LRGEosy ❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂

mayamalik66
 

*دل کی نرمی تین چیزوں سے ملتی ہے۔ بیمار کی عیادت سے۔ قبرستان یا* *کسی فوتگی میں جانے سے۔اور...قرآن کی تلاوت سے۔* *قرآن سننا‘ قرآن پڑھنا‘ قرآن یاد کرنا‘ قرآن* *کو ہر روز اپنی روٹین میں شامل کرنا۔یہ سب دوائیں* *ہیں۔دل کا ورک آؤٹ‘ دل کی واک‘ دل کی ڈائیٹنگ قرآن* *کو اپنی روٹین میں شامل کرنے سے ہے۔ جن اصولوں پہ جسم کام کرتا* *ہے‘ انہی اصولوں پہ دل کام کرتا ہے۔ اس لیے احتیاط* *کریں۔ اپنی نظروں کی حفاظت کریں کیونکہ* *جو اندر اتارا جا رہا ہے‘ وہ اپنا کام لازمی کرے* *گا* *بھلے آپ کی نیت کتنی ہی صاف کیوں نہ ہو۔*
❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂

mayamalik66
 

َ *شریعت نے چوری لوٹ مار رشوت، خیانت، سود خوری اور جعل سازی کو حرام کیا* *ہے کیونکہ ان ذرائع سے انسان جو کچھ* *بھی فائدہ اٹھاتا ہے وہ* *دراصل دوسروں کے. نقصان سے حاصل ہوتا ہے*
(سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ ،دینیات)
❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂

mayamalik66
 

لوگوں کے خوف سے حق بات کہنے سے نہ رُکو،😏 کیونکہ نہ تو کوئی موت کو قریب کر سکتا ہے اور نہ ہی کوئی رزق کو دور کر سکتا ہے!💯😌💝

mayamalik66
 

*آسیہ عمران*
کسی نے پوچھا ۔
ہمیں کیسے معلوم ہوگا۔
اللہ رب العزت ہمارے لئے خیر کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
جواب تھا۔
اگر آپ دین کو سمجھنے کی چاہت رکھتے ہیں۔
اس کے حصول کی کوشش کر رہے ہیں۔
دین کی سمجھ بوجھ میں دلچسپی ہونے لگی ہے
تو جان لیں
*رب کریم نے آپ کے لئے خیر کا ارادہ فرمایا ہے۔
*
حدیث مبارکہ میں ہے۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس کے ساتھ اللہ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا کر دیتا ہے‘‘۔

mayamalik66
 

میں نے اپنی زندگی سے یہ سیکھا ہے کہ انسان کو کبھی بھی حساس نہیں ہونا چاہیئے ایک حساس انسان سب سے زیادہ مشکلات اپنی ذات کے لیے پیدا کرتا ہے ایسی ایسی باتوں پر گھنٹوں سوچتا اور روتا ہے جو شاید کسی نارمل انسان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتیں...!!!