Damadam.pk
mayamalik66's posts | Damadam

mayamalik66's posts:

mayamalik66
 

لوگ کہتے ہیں کہ دعاؤں میں کیسے روتے ہیں، کیسے رونا آتا ہے اس کا بس ایک ہی راز ہے، جتنی گہری تکلیف، اتنا دردِ دل اور اتنا ہی دعاؤں کا خشوع و خضوع زندگی مجھے اس موڑ پر لائی کہ میرے پاس اللہ کے سامنے رونے کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا۔ تب ہی جانا میں نے کہ ہر ٹوٹنا برا نہیں ہوتا۔ ٹوٹنے کے بعد رب سے جڑنا ہو تو پھر وہ غم بھی مزہ دیتا ہے آنسو بھی تکلیف نہیں دیتے۔ اور دل بھی سکون سے بھر جاتا ہے۔ اپنے زخموں کو کریدنا اور اپنی قسمت کو کوسنا چھوڑ دیں۔ یہی درد آپ کو اللہ تک لے جائیں گے...!!❤
تم رب سے ما نگتے ہوے کبھی ہچکچا نا مت یاد رکھنا تم جس سے مانگ رہے ہو اگر وہ چاہے تو دنیا تمہارے قد موں میں رکھ سکتا ہے
بس يقين سے مانگ لینا
یقین سے مانگنے والوں کو وہ کبھی خالی ہاتھ لوٹایا نہیں کر تا ❤💕

mayamalik66
 

کتاب و سنت کے مطابق نماز میں چھ باتیں نفاق کی علامت ہیں :
١)❁ نماز کیلیے اٹھنے میں سستی کرنا۔
٢)❁ نماز دکھاوے کیلیٔے پڑھنا۔
٣)❁ نماز تاخیر سے پڑھنا۔
٤)❁ نماز میں کوّے کی مانند ٹھونگیں مارنا (جلدی پڑھنا)۔
٥)❁ نماز میں کم سے کم اذکار/دعائیں پڑھنا۔
٦)❁ باجماعت نماز سے پیچھے رہنا۔
📙 (كتاب الصلاة لابن القيم : ٢٨٣)
سوچیے! جو شخص نماز کی پابندی کرنے والا ہے اسے قدم قدم پر نف اق کا خطرہ ہے، تو جو نماز میں سستی کرنے والا یا سرے سے نہ پڑھنے والا ہو، اس کا کیا معاملہ ہو گا! والله المستعان!!!!
┄┄┅✵✰✿🍂

mayamalik66
 

اَلّٰلهُمَّ انِّى أَسْأَلُكَ جَنَّةَ الْفِرْدَوْسِ
اے اللہ میں تجھ سے جنت الفردوس کا سوال کرتی ہوں

mayamalik66
 

مجھ سے بہت سے لوگوں نے اپنا غم بانٹا اور اپنا درد سے بھرا دل ہلکا کیا، مگر خوشی بانٹنے کے لیے انہیں ہمیشہ مجھ سے بہتر لوگ مل گئے!!

mayamalik66
 

*✨ﺍﺱ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺟﺘﻨﺎ ﺍﮨﻢ ہماﺭﺍ ﻋﻤﻞ ﮨﮯ*
*ﺍﺱ ﺳﮯﮐﮩﯿﮟ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺍﮨﻢ ہماﺭﮮ ﺳﻮﭼﻨﮯ ﮐﺎ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﮨﮯ*
*ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﺎ ﮨﺮ ﺍﻃﻤﯿﻨﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺧﻮﺷﯽ ﻣﺜﺒﺖ ﺍﻧﺪﺍﺯ ﻓﮑﺮ ﻣﯿﮟ ﭘﻮﺷﯿﺪﮦ ﮨﮯ*
*ﺟﺲ 《انسان》 ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﻣﺜﺒﺖ ﺳﻮﭺ ﮐﺎ ﺳﺮﻣﺎﯾﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﻋﻤﻞ ﺍﺳﮯ ﺧﻮﺷﯽ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﻣﯿﺎﺑﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﮮ ﺳﮑﺘﺎ🥀♥️*
_Shumaila Laghari_//❤🩹

mayamalik66
 

✨سنو!!
بات ساری طلب کی ہے،
جب طلب بڑھتی ہے نا تو تڑپ بھی بڑھ جاتی ہے،،، اور جب تڑپ بڑھتی ہے تو درد بھی بڑھ جاتا ہے،، اور جب درد تمام حدوں کو توڑتا ہوا آنکھوں سے آنسوؤں کے رستے بہتا ہے نا تب انسان خودبخود سجدے میں گر جاتا ہے پھر درد کا سجدہ ہو اور رب نا ملے؟ ممکن ہی نہیں❤️🥀

mayamalik66
 

َ
*آج کی حدیث مبارکہ*
*ہمسائے کے حقوق!*
Rights of Neighbours
"سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے میں نے نبی کریمﷺ سے سنا: کہ وہ شخص مومن نہیں ہے جو خود تو پیٹ بھر کر کھائے اور اس کا ہمسایہ بھوکا ہو۔"
رواہ البخاری،فی الادب المفرد:112
🌹🍃 *ذرا سوچئے اور دل میں جھانکئے*
ہم یہ تبصرے کرتے تھکتے نہیں ہیں کہ لوگ ایسے ہیں،معاشرہ بے حس ہے، مہنگائی ہے۔
*لیکن کیا ہمیں اپنے ہمسائے میں کسی ضرورتمند کا احساس ہے؟* اگر ہم خود سے ہی شروع کریں اور اچھا ہمسائے بن جائیں جو لوگوں کو تکلیف نہ دے بلکہ تکلیف میں انکے کام آئے تو معاشرہ کتنا بدل جائے گا۔‼️
🌷🍃🍃🌷
❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂
*🌼join🌼*
🇵🇰 افکارِ مودودیؒ گروپ جوائن کرنے کیلئے اس نمبر03182632632 پر افکار مودودی لکھ کر واٹس ایپ میسج کریں
❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂

mayamalik66
 

*سوال : کیا مذہب اور سیاست جدا جدا ہیں؟*
جواب : *ہم اس غلط فہمی کو بڑی حد تک دور کر چکے ہیں کہ مذہب اور سیاست الگ الگ ہیں، لیکن جو چیز مدتوں سے ذہنوں میں جمی* *ہوئی ہے، وہ تدریج* *کے ساتھ ہی صاف ہوگی۔*
*ہمارے نزدیک وہ سیاست لعنت ہے جو مذہب سے آزاد ہو اور وہ مذہب غیر مطلوب* *ہے جو انسانی زندگی پر سب سے زیادہ اثرانداز ہونے والی سیاست کی اصلاح کیے بغیر چھوڑ* *دیتا ہے* ۔
*اسلام اِس دوئی کو ختم کرنا چاہتا ہے اور اسلامی نظام اس وقت تک قائم نہیں ہو سکتا جب تک اس غلط تقسیم کو ختم نہ کیا* *جائے* ۔
(سید ابوالاعلی مـودودیؒ، تصریحات)
❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂
*🌼join🌼*
https://chat.whatsapp.com/GE3T4NvAMRwGjF6LRGEosy ❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂

mayamalik66
 

*ذرا سوچئے*
خدا نے تمہارے پاس *📕کتاب* بھیجی تاکہ تم اس کتاب کو پڑھ کر اپنے مالک کو پہچانو اور اسکی فرمانبرداری کا طریقہ معلوم کرو
کیا تم نے کبھی یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ اس کتاب میں کیا لکھا ہے؟؟
(سید ابوالاعلی مودودی رحمہ اللہ،خطبات )
❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂
*🌼join🌼*
https://chat.whatsapp.com/GE3T4NvAMRwGjF6LRGEosy ❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂

mayamalik66
 

َ
*آجکی حدیث مبارکہ*
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:*
💠 *اپنے بھائی کے سامنے تمہارا مسکرانا تمہارے لیے صدقہ* *ہے*
💠 *تمہارا بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا صدقہ ہے*
💠 *بھٹک جانے والی جگہ میں کسی آدمی کو تمہارا راستہ دکھانا تمہارے لیے* *صدقہ ہے*
💠 *نابینا اور کم دیکھنے والے آدمی کو راستہ دکھانا تمہارے لیے صدقہ ہے*
💠 *پتھر، کانٹا اور ہڈی کو راستے سے ہٹانا تمہارے لیے* *صدقہ ہے*
💠 *اپنے ڈول سے اپنے بھائی کے ڈول میں تمہارا پانی ڈالنا تمہارے لیے صدقہ* *ہے* ۔
(جامع ترمذی 1956)
❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂
*🌼join🌼*
🇵🇰 افکارِ مودودیؒ گروپ جوائن کرنے کیلئے اس نمبر03182632632 پر افکار مودودی لکھ کر واٹس ایپ میسج کریں
❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂

mayamalik66
 

*ذکر واستغفار*
ابن کثیر فرماتے ہیں
اذکار کا غلاف پہن لو یہ تمھاری
انسانوں اور جنات کے
شر سے حفاظت کر سکے گا
اور اپنی روحوں کو
استغفار سے ڈھانپ لو تاکہ یہ
تمھارے روز و شب کے گناہ مٹا دے...!!
🤍🤍

mayamalik66
 

*♥️اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ و عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ♥️*
*♥️اَللَّهُمَّ بَارِكَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إبرَاهِيمَ وَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيْمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ♥️*

mayamalik66
 

*♥️اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ و عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ♥️*
*♥️اَللَّهُمَّ بَارِكَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إبرَاهِيمَ وَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيْمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ♥️*

mayamalik66
 

🌙 *رمضان آنے والا ہے*🌸
🔎 *اپنا جایزہ لیجیے*
اللہ سے محبت ہو تو زندگی قربان کرنے کا جذبہ آ ہی جاتا ہے ۔ ہم تو محبت کا دعویٰ کرتے ہیں ۔ نہ نیند قربان کرتے ہیں کہ اس رب کے آگے جھک جائیں ۔۔ نہ وقت نکالتے ہیں کہ قرآن سمجھ لیں ۔۔۔۔ نہ اخلاق اچھے کرتے ہیں کہ رب راضی ہو جائے ۔۔۔ ہماری کیسی محبت ہے ؟؟؟؟ ہاں محبت کرنی ہے تو ابراہیم علیہ السلام اور اسماعیل علیہ السلام کی طرف دیکھیں ۔۔۔۔ سب قربان کرنے کے لئے تیار تھے ۔۔۔۔ کبھی اہل و عیال ، کبھی گھر ، کبھی محبتیں ۔۔۔ سب اللہ کی خاطر قربان ۔۔۔اور جانتے ہیں بدلے میں کیا ملا ۔۔۔۔ اللہ کی طرف سے سلامتی کی بشارت ، اللہ کی محبت ،اللہ کی دوستی ۔۔۔۔ ہاں قربانی سے ہی تو قرب ملتا ہے ۔۔۔۔
*یہ دن بہترین بنائیں
اب وہ وقت نہیں... جب *ہم کہیں کہ ہمارے پاس وقت نہیں تھا.... رمضان کی بہترین پلاننگ شروع کیجئے اپنے

mayamalik66
 

*یہ زندگی "اللّٰه تعالیٰ" کی امانت ہے ہم اپنی مرضی سے زندگی نہیں گزار سکتے ،*
*انسان کا اختیار نہ تو سانس پر ہے اور نہ ہی تقدیر پر*
*لیکن اگر "اللّٰه تعالیٰ" کی مرضی میں اپنی مرضی شامل کر لی جائے تو زندگی میں راحت اور سکون مل جاتا ہے ...!!*
*🤲 نماز ظہر*

mayamalik66
 

وہ لوگ جنہوں نے دین کی خاطر قربانی دی ہے کوئی زخم ، کوئی خون کا قطرہ ، قید کا دن ، خوف کے لمحات ، طعنے ، اجنبیت، اپنوں سے دوری کس قدر وزنی اور قیمتی ان کے اعمال ہوں گے کتنی دلکش ان کی حشر میں پیشی ہوگی ☝️🥰

mayamalik66
 

📝📝📝
⭕⭕⭕
#گناہ پر خوش ہونا اور شیخی بگھارنا، گناہ کر بیٹھنے کی نسبت کہیں سنگین ہے۔
جبکہ گناہ پر درد ہونا اس بات کی دلیل کہ #دل میں #ایمان زندہ ہے۔
(یہ درد جو علامتِ ایمان ہے، اس کی البتہ کوئی حد نہیں۔ ’’زندگی‘‘ جس قدر توانا ’’درد‘‘ کی شدت اسی قدر زیادہ!)
#Muslim_sisters

mayamalik66
 

جو گرتے پتے کی خبر رکھتا ہے وہ تمھارے
غمگین دل سے كیسے بےخبر رہ سڪتا ہے...!!
🤍🔗

mayamalik66
 

الناس كثيراً ما ينسون ما تقوله لهم لكنهم لا ينسون كيف جعلتهم يشعرون.
لن ينسى أحد من جاءه ببشارة كبرى، ولا من أهانه في موقف من المواقف.
إدخال الفرح على الناس، وجعلهم يشعرون بالكرامة والأمان، هو من اختصاص النبلاء ذوي القلوب الكبيرة، والأجر على ذلك أيضاً كبير .❤️
لوگ اکثر یہ تو بھول جاتے ہیں کہ آپ نے ان سے کیا کہا، لیکن وہ یہ کبھی نہیں بھولتے کہ آپ نے انہیں کیسا محسوس کروایا۔
کوئی بھی شخص یہ نہیں بھولتا کہ کون اس کے پاس بڑی خوشخبری لے کر آیا، اور نہ ہی وہ کسی ایسے آدمی کو فراموش کرسکتا ہے جس نے اس توہین کی ہو۔
لوگوں کو خوشی پہنچانا اور انہیں باوقار اور محفوظ محسوس کرانا بڑے دل والے شریف لوگوں کا خاصہ ہے اور اس کا اجر بھی بہت ہے۔❤️

mayamalik66
 

رسول کریم ﷺ عید الاضحی یا عیدالفطر میں عیدگاہ تشریف لے گئے ۔ وہاں آپ عورتوں کے پاس سے گزرے اور فرمایا *اے عورتوں کی جماعت ! صدقہ کرو ، کیونکہ میں نے جہنم میں زیادہ تم ہی کو دیکھا ہے ۔ انہوں نے کہا یا رسول اللہ ! ایسا کیوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہ تم لعن طعن بہت کرتی ہو اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو ، باوجود عقل اور دین میں ناقص ہونے کے میں نے تم سے زیادہ کسی کو بھی ایک عقلمند اور تجربہ کار آدمی کو دیوانہ بنا دینے والا نہیں دیکھا ۔ عورتوں نے عرض کی کہ ہمارے دین اور ہماری عقل میں نقصان کیا ہے یا رسول اللہ ؟ آپ ﷺ نے فرمایا کیا عورت کی گواہی مرد کی گواہی سے نصف نہیں ہے ؟ انہوں نے کہا ، جی ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا بس یہی اس کی عقل کا نقصان ہے ۔ پھر آپ نے پوچھا کیا ایسا نہیں ہے کہ جب عورت حائضہ ہو تو نہ نماز پڑھ سکتی ہے نہ روزہ رکھ سکتی ہے ، عورتوں نے کہا ایس