Damadam.pk
mayamalik66's posts | Damadam

mayamalik66's posts:

mayamalik66
 

*دُنیا قدیم ہے ... لیکن اِســــــــں کا نیا پن کبھی ختم نہیــــــــں ہوتا ........!!!*
*سھیمة*

mayamalik66
 

*السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!!💐*
*✨اس بات سے انکار نہیں کبھی کبھی واقعی آزمائش بہت سخت ہوتی ہے،گھیراؤ تنگ ہوتا ہے اور دل مایوس ہو جاتا ہے مگر یقین جانئیے آپکا رب اس طرح کے حالات میں آپ کے اور زیادہ قریب ہوتا ہے،اسکو علم ہوتا ہے کہ اسکے بندے کو ضرورت ہے اسکی۔۔بس اپنے مسئلے اللّٰہ کو بتا کر مطمئن رہنے کی عادت ڈالیں❤️🕯️*

mayamalik66
 

*کچھ آنسو تنہائی مانگتے ہیں اور کچھ*
*کندها لیکن معتبر وہی*
*ہوتے ہیں جو ہتھیلیوں کی زینت بنیں۔*
*جو سجدوں میں بہہ جائیں۔*
*ام عبیرمحمد احمد*🌺

mayamalik66
 

َ
*🌺قرآن صرف لفظوں آیتوں کی کتاب نہیں.. تمہیں ہر آیت سے گزارا جائے گا.. کبھی وہ رُکتی سانسوں میں تم سے اَلۡحَمدُلِلّہ کہلوائے گا تو کبھی چلتی سانسوں میں اَلۡحمدُللّہ کا احساس جگائے گا.. کبھی وہ کائنات کے ذرے ذرے میں کائنات سمو کر رب العالمین کا رَمز دِکھائے گا تو کبھی تم سے تمہارے اُسے رب کہنے کی آزمائش میں مبتلا کروائے گا.. دُنیا یا اللہ..؟ نفس یا مُحبت..؟🫶🏻 وہ تمہارے اِیاک نعبدُ واِیاک نستعین کی آزمائش لئیے تمہارے سامنے آئے گا🌼.. جب تم ہر جھوٹے سبب کو ترک کر کے ایک اللّٰه هی کی رضا پر توکل کرو گے.. تو وہ تمہارے سامنے توکل کی آزمائش لائے گا.. تمہارے صبر کو آزمائے گا.. گلے سے یا صِلے سے.. تمہاری نیت کو آزمائے گا جزا کے لالچ یا سزا کے خوف سے.. تا کہ تمہاری نیت اسکی رضا ہو جائے..!🌸🍁*
❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂
*🌼join🌼*
🇵🇰 افکارِ مو

mayamalik66
 

💦 *وضو کی فضیلت !*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے جب کوئی وضو کرتا ہے، اور اچھی طرح وضو کرتا ہے، پھر مسجد آتا ہے، اور اس کے گھر سے نکلنے کا سبب صرف نماز ہی ہوتی ہے، تو اس کے ہر قدم کے بدلے اللہ تعالیٰ اس کا ایک درجہ بلند کرتا اور ایک گناہ مٹاتا ہے، یہاں تک کہ وہ مسجد میں داخل ہو جائے ۔*🔹
📗«سنــن ابــن ماجہ-281»
*🌷 Islamic Msg Service 🌷*

mayamalik66
 

" اس شخص کیلیے خوش خبری ہے جو رمضان آنے سے پہلے ہی اپنی اصلاح کر لے ."
- عمرو بن قیس رحمہ اللہ
لطائف المعارف 138

mayamalik66
 

مقبول احمدسلفی
اسلامک دعوۃ سنٹر، شمالی طائف(مسرہ)
سوال(1): میں گھر میں نماز پڑھتی رہتی ہوں تو کبھی کبھار بچی جائے نماز پر تو کبھی پیرپر پیشاب کردیتی ہے تو کیاایسی صورت میں نماز جاری رکھنا چاہئے؟
جواب : اگربچی کی نجاست(پیشاب یاپاخانہ) کپڑے یا بدن  پر لگ جائے تونجاست والے حصے کو دھونا ضروری ہے تبھی نماز درست ہوگی ۔ دوران نماز کپڑے/بدن میں نجاست لگنے کا علم ہو یا بچی نماز کی حالت میں کپڑے یا بدن (پیروغیرہ) پر پیشاب کردے تو نماز توڑ دے اور نجاست کو دھلے پھر ازسرے نو نماز ادا کرے لیکن اگر جائے نمازپر نماز پڑھتے وقت پیشاب کردے تو نماز ہی میں اس نجاست والی جگہ سے ہٹ جائے اور نماز جاری رکھے ۔ یاد رہے اگر کوئی لاعلمی میں نجاست لگےکپڑے/بدن میں نماز پڑھ لے تو نماز صحیح ہے دہرانے کی ضرورت نہیں ہےاور یہ بھی یاد رہے کہ بچی کا بدن یا کپڑا پیشاب سے تر

mayamalik66
 

جب کسی مرد کا دل کسی لڑکی سے معلق ہو جس کا اس کا نکاح کرنا جائز ہے یا کسی لڑکی نےکسی لڑکے کو پسند کرلیا ہو تو اس کا حل شادی کے علاوہ کچھ نہيں کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :
( دو محبت کرنے والوں کے لیے ہم نکاح کی مثل کچھ نہیں دیکھتے ) ۔
سنن ابن ماجہ حدیث نمبر ( 1847 ) بوصیری رحمہ اللہ تعالی نے اسے صحیح کہا ہے اورعلامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے بھی السلسلۃ الصحیحۃ ( 624 ) میں اسے صحیح قرار

mayamalik66
 

*```جس معاشرے میں خواتین سر سے دوپٹہ اتار کر خود کو ماڈرن سمجھتی ہیں وہاں پے کچھ اللہ سے محبت کرنے والی ایسی بھی ہیں جو کالج* *یونیورسٹی انتظامیہ سے اس بات پے لڑ رہی ہوتی ہیں کہ ہم پردہ کرتی ہیں کالج کارڈ پے* *تصویر نہیں لگائیں گی۔۔۔ ♡*
*کیا خوب نوجوان ہونگے جنہیں ایسی خواتین ملیں گی اور کیسی نسل پرورش کریں گی واللہ یہی ہم جیسوں کی ڈھارس باندھے ہوئے ہیں ۔۔♡*
*اگر آپ ان پیاری خواتین میں شامل ہیں تو کھلے بال ، جینز، ٹاںٔٹس میں لڑکیوں کو دیکھ کہ احساس کمتری کا شکار نہ ہوا کریں*
*آپ اللّٰہ کی نظر میں پیاری ہیں _ اور جو اللہ کی نظر میں حسین ہو اسے لوگوں سے کیا غرض ۔۔۔۔۔♡```*

mayamalik66
 

ادھوری خواہشوں کے پورے ہونے کا انتظار،جاگتی آنکھوں سے دیکھے گۓ خوابوں کا انتظار،معجزے کا انتظار، کسی اپنے پیارے کے واپس لوٹنے کا انتظار،مانگی ہوئی دعاٶں کے پورے ہونے کا انتظار،اللہ کے کُن کا انتظار۔۔۔!یہ انتظار تھکا دیتا ہے،توڑ دیتا ہے،اندر سے خالی کر دیتا ہے،دل کو بجھا دیتا ہے۔اس تھکے ہوۓ وجود کو سمیٹھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔پھر مزید ہمت نہیں رہتی دوبارہ اُٹھنے کی۔۔۔۔یہی وہ وقت ہوتا ہے جو انسان کو عاجز بناتا،دل میں نرمی پیدا کرتا۔غرور،تکبر،انا سب کا خاتمہ کر دیتا ہے۔جب ساری دنیا بےکار،ناکارہ،فارغ،ناکام سمجھ کر چھوڑ دیتی ہے۔لوگوں کے رویوں سے تنگ آکر جب بندہ اللہ سے کہتا ہے میرے رب اب میں تھک چکا ہوں تب اللہ کہتا ہے ”غم نا کرو میں تمہارے ساتھ ہوں“ ”اللہ کی رحمت سے مایوس نا ہونا“ پھر ساری تکلیفیں،اذیتیں،مشکلیں مانند پڑ جاتی ہیں تب صبر کا سفر شروع

mayamalik66
 

کچھ ٹھوکریں گہری اس لئے
ہوتی ہے تاکہ ہم جان سکیں کہ
سب کے بغیر رہ سکتے ہیں لیکن
ہم "رب " کے بغیر گزارہ نہیں کر سکتے.❤️❤️

mayamalik66
 

ہمیں دلوں کے اندر جھانکنے کا موقع دیا جائے تو ہمیں ایک دوسرے پر ترس آئیگا ! 🔥

mayamalik66
 

⭕〰️🔹🌹🔹〰️⭕
*وہی تو ہے۔۔۔۔*
🍁 *وہ گھپ اندھیروں سے روشنی کی کرن نکالنے پر قادر ہے،*
🍁طوفانوں کا رُخ موڑنے کی طاقت رکھتا ہے۔
🍁وہ مردہ زمین کو پھر سے ہرا بھرا کر سکتا ہے۔
🍁وہ جس چیز کا ارادہ کر لے تو ایک کُن ہی کافی ہو جاتی ہے۔
🌼 *وہ عرشِ عظیم کا مالک ہے اور ہمیں عطا کر سکتا ہے اگر اسکا اذن ہو۔ وہ ہم میں سے ہر ایک کی ہر مراد بھی پوری کر دے تو اس کے خزانے میں کمی نہیں آتی۔*
🔅وہ موسٰی علیہ السلام کے لئے سمندر میں راستہ نکال سکتا ہے،
وہ اپنی رحمت سے ہماری زندگی کے بند راستے کھول دے۔
جو ہاتھوں میں لوہا نرم کر سکتا ہے، ظالموں کے دل ہمارے حق میں نرم کر دے۔
🪶 *وہ جو طوفانوں کے رخ موڑ سکتا ہے، برے لوگوں کے شر کا رُخ ہم سے موڑ دے۔*
🌸وہ معجزے کر سکتا ہے۔ دعائیں سنتا ہے۔ وہ الفتاح ہے کہ بند دروازے کھول سکتا ہے۔ ہمیں جو باتیں ناممکن

mayamalik66
 

🍂 *کامیاب کون؟*
🔹 *ہر جاندار کو موت کا مزہ چکھنا ہے ،اور تم سب کو (تمہارے اعمال کے) پورے پورے بدلے قیامت ہی کے دن ملیں گے ۔ پھر جس کسی کو دوزخ سے دور ہٹالیا گیا اور جنت میں داخل کردیا گیا ، وہ صحیح معنی میں کامیاب ہوگیا ،اور یہ دنیوی زندگی تو (جنت کے مقابلے میں) دھوکے کے سامان کے سوا کچھ بھی نہیں ۔*🔹
📗«سورۃ آل عمران-185»
*🌷 Islamic Msg Service 🌷*

mayamalik66
 

🍂 اے میرے دل
کبھی غم نہ کرنا
کہ یہ فکرحیات کے مسئلے
یہ رنج و غم کے سلسلے
کہیں تمہیں تھکا نہ دیں
کہیں تمہیں توڑ نہ دیں
تم صبر کا دامن تھامے رکھنا
اور ثابت قدم رہنا
کہ یہ عارضی دنیا ہے
یہاں کا ہر غم عارضی
یہاں کی ہر فکر عارضی
یہاں تو کچھ وقت رہنا ہے
پھر رب کے پاس لوٹ جانا ہے
خود کو گناہوں سے پاک رکھنا
اور رب کو راضی رکھنا
وہ جنت تمہیں دے دے گا
گر اس کی خوشنودی پالو گے❣️
✍️ بنت منصور

mayamalik66
 

🍂 اے میرے دل
کبھی غم نہ کرنا
کہ یہ فکرحیات کے مسئلے
یہ رنج و غم کے سلسلے
کہیں تمہیں تھکا نہ دیں
کہیں تمہیں توڑ نہ دیں
تم صبر کا دامن تھامے رکھنا
اور ثابت قدم رہنا
کہ یہ عارضی دنیا ہے
یہاں کا ہر غم عارضی
یہاں کی ہر فکر عارضی
یہاں تو کچھ وقت رہنا ہے
پھر رب کے پاس لوٹ جانا ہے
خود کو گناہوں سے پاک رکھنا
اور رب کو راضی رکھنا
وہ جنت تمہیں دے دے گا
گر اس کی خوشنودی پالو گے❣️
✍️ بنت منصور

mayamalik66
 

⭐ دو عبادتیں ایسی ہیں کہ اگر تم ان پر دوام اختیار کرو تو تمہاری زندگی میں حیران کن حد تک تبدیلی ہو!
پہلی : *استغفار*
دوسری : *صبح اور شام کے اذکار*
🌴 اس کی وجہ یہ ہے:
کہ ہماری زندگی میں آدھی مشکلات کی وجہ تو نافرمانیاں اور گناہوں کی سزائیں ہوتی ہیں
لہذا اگر تم ہمیشہ استغفار کرتے رہو گے تو تمہاری زندگی کی آدھی مشکلات حل ہو جائیں گی۔
اور باقی کی آدھی مشکلات کی وجہ شیطان، نظربد اور حسد ہوتا ہے لہذا اگر تم صبح و شام کے اذکار پر دوام اختیار کرو گے تو اللہ سبحانہ و تعالی کے فضل سے تمہاری زندگی کی باقی آدھی مشکلات بھی حل ہو جائیں گی۔

mayamalik66
 

*عندنا مانصلح علاقتنا*
*مع اللہ یصلح اللہ لنا کل شیء*
جب ھم اللہ کے ساتھ اپنا تعلق
ٹھیک کرلیں گے تو اللہ تعالیٰ
ھر چیز کو ھمارے لیے ٹھیک کر دے گا
🌸💕

mayamalik66
 

*ہم دین کو محض پوجا پاٹ اور چند مخصوص مذہبی عقائد ورسوم کا مجموعہ نہیں سمجھتے بلکہ ہمارے نزدیک یہ لفظ طریق زندگی اور نظام حیات کا ہم معنی* *ہے اسکا دائرہ انسانی زندگی کے سارے پہلوؤں اور تمام شعبوں پر حاوی ہے*
(سید ابوالاعلی مودودی رحمہ اللہ، تحریک اور کارکن )
❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂
*🌼join🌼*
https://chat.whatsapp.com/GE3T4NvAMRwGjF6LRGEosy ❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂

mayamalik66
 

ساتواں مرحلہ :
اپنے لئے کچھ خاص وقت متعین کرلیں، جس میں تنہائی کے ساتھ الله رب العالمين كا ذكر کریں تاکہ نفس کا تزکیہ و تصفیہ کریں۔
▪️آٹھواں مرحلہ :
قرآن کریم کی تلاوت دل سے کریں، اور آیت کو اس طور سے پڑھیں گویا کہ اس میں اللہ تعالی کی طرف سے آپ کے لئے پیغام ہو۔
از : ڈاکٹر عمر بن عبداللہ مقبل حفظه الله
مترجم : شیخ حسان ابو المکرم حفظہ اللہ
اس تحریر کو صدقہ جاریہ سمجھ کر شیئر کریں🤍