قیامت کی رسوائی سے حفاظت کی دعا
الشعراء 87-88
وَ لَا تُخْزِنِیْ یَوْمَ یُبْعَثُوْنَۙ یَوْمَ لَا یَنْفَعُ مَالٌ وَّ لَا بَنُوْنَۙ
اور مجھے اس دن رسوا نہ کر جبکہ سب لوگ زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے۔ جبکہ نہ مال کوئی فائدہ دے گا نہ اولاد۔ ameen ya rbulalameen
نعمتوں بھری جنت کی دعا
الشعراء 83-85
رَبِّ هَبْ لِیْ حُكْمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَۙ وَ اجْعَلْ لِّیْ لِسَانَ صِدْقٍ فِی الْاٰخِرِیْنَۙ وَ اجْعَلْنِیْ مِنْ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِیْمِۙ
اے میرے رب، مجھے حکم عطا کر اور مجھ کو صالحوں کے ساتھ ملا۔ اور بعد کے آنے والوں میں مجھ کو سچی ناموری عطا کر۔ اور مجھے جنتِ نعیم کے وارثوں میں شامل فرما۔
جہنم کے عذاب سے حفاظت کی دعا
الفرقان 65-66
رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ١ۖۗ اِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًاۗۖ اِنَّهَا سَآءَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا
اے ہمارے رب، جہنم کے عذاب سے ہم کو بچا لے، اُس کا عذاب تو جان کا لاگو ہے۔ وہ بڑا ہی برا مستقر اور مقام ہے۔
مغفرت اور رحمت کی دعا
المؤمنون 118
رَّبِّ اغْفِرْ وَ ارْحَمْ وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ۠
میرے رب درگزر فرما، اور رحم کر، اور تو سب رحیموں سے اچھا رحیم ہے
شیاطین سے حفاظت کی دعا
المؤمنون 97-98
رَّبِّ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ هَمَزٰتِ الشَّیٰطِیْنِۙ وَ اَعُوْذُ بِكَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ
پروردگار، میں شیاطین کی اکساہٹوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ بلکہ اے میرے رب، میں تو اس سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے پاس آئیں۔
شیاطین سے حفاظت کی دعا
المؤمنون 97-98
رَّبِّ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ هَمَزٰتِ الشَّیٰطِیْنِۙ وَ اَعُوْذُ بِكَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ
پروردگار، میں شیاطین کی اکساہٹوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ بلکہ اے میرے رب، میں تو اس سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے پاس آئیں۔
برکت کی جگہ کی دعا
المؤمنون 29
رَّبِّ اَنْزِلْنِیْ مُنْزَلًا مُّبٰرَكًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْمُنْزِلِیْنَ
پروردگار، مجھ کو برکت والی جگہ اتار اور تُو بہترین جگہ دینے والا ہے
قصور کے اعتراف کی دعا
الانبیاء 87
لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ١ۖۗ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَۚۖ
نہیں ہے کوئی خدا مگر تُو، پاک ہے تیری ذات، بے شک میں نے قصور کیا
علم میں اضافے کی دعا
طہ 114
رَّبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا
اے پروردگار مجھے مزید علم عطا کر
معاملات میں درستگی کی دعا
الکھف 10
رَبَّنَاۤ اٰتِنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً وَّ هَیِّئْ لَنَا مِنْ اَمْرِنَا رَشَدًا
اے پروردگار، ہم کو اپنی رحمت خاص سے نواز اور ہمارا معاملہ درست کر دے
والدین کے لئے رحمت کی دعا
الاسراء 24
رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًاؕ
پروردگار، ان (میرے والدین) پر رحم فرما جس طرح اِنہوں نے رحمت و شفقت کے ساتھ مجھے بچپن میں پالا تھا
*تمہارا سر جو خدا کے سوا کسی کے آگے نہ جھکتا تھا اب* *انسانوں کے آگے جھک رہا ہے تمہاری عزت نفس جس پر ہاتھ ڈالنے کی کوئی ہمت نہیں* *کرسکتا، آج وہ خاک میں مل رہی ہے تمہارا ہاتھ جو ہمیشہ اونچا ہی رہتا تھا اب وہ نیچا ہوتا ہے اور کافر کے آگے پھیلتا* *ہے جہالت افلاس اور قرضداری نے ہر جگہ تم کو ذلیل وخوارکر رکھا ہے*
(سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ، خطبات)
❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂
اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ جو شخص ایمان لے کر آئے گا اور ساتھ نیک عمل کرے گا تو اس کے لیے مغفرت اور بہت بڑااااااا اجر ہے، (لیکن ایمان کے ساتھ نیک عمل ہو گا تبھی یہ انعام مل پاۓ گا۔) دو اشخاص میں سے ایک ایمان والا ہو لیکن نیک عمل سے خالی ہو اور دوسرا نیک عمل تو کرتا ہو لیکن ایمان سے خالی ہو تو دونوں اس انعام سے محروم رہیں گے۔۔۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں آخری سانس تک ایمان کے ساتھ ساتھ نیک عمل کرنے کی بھی توفیق عطا فرمائیں، تاکہ ہم اللہ تعالیٰ کا انعام، ان کی رضا اور ان کا دیدار حاصل کر کے سکون اور اطمینان والی آخرت کی زندگی گزار سکیں، آمین یا اللّٰہ آمین۔
برداشت کے کانوں سے سُنو ،
رَحم کی آنکھوں سے دیکھو ،
اور مُحبت کی زُبان سے بات کرو۔💜✨
سنو حوا کی باحیا بیٹیوں ....!👇
اچھی لڑکیاں نہ اپنے حسن کی نمائش کرتی ہیں اور ناہی اپنے حسن سے متوجہ کرتی ہیں بلکه حجاب کی حفاظت کرتی ہیں اور حيا دار ہوتی ہیں ۔
عورت ميں اللہ نے آٹو میٹک حياء رکھی ہے اور جس عورت ميں حياء نہيں ہوتی، وہ سہی معنوں ميں عورت نہيں ہوتی۔ اور پھر اُس حياء کی حفاظت کے لئے مرد کو پيدا کيا گیا اور جو مرد اُس کی حیا کی حفاظت نہيں کرتا، وہ مرد نہيں ہوتا۔
نکاح اتنا پاکیزہ و عظیم شعار ہے
کہ اس کے حصول کے لئے سیدنا موسی علیه السلام نے دس سال خدمت کا مہر مقرر کیا۔
اور زنا اتنی بڑی قباحت ہے
کہ سيدنا یوسف عليه السلام نے اس سے بچنے کے لئے دس برس کے قریب قید کاٹی۔
قرآن کے یہ دو مضامین کو سامنے رکھیں اور پاکیزگی کو اختیار کیجئے۔
پھر اُس کے عرش کے ٹھنڈے سائے میں
ایک لفافہ کھولا جائے گا
اور آپ کا ربّ آپ کو بتائے گا
کہ
کب کب آپ اُس سے کہہ کر رو دیئے اور وہ دُور سے دیکھ کر مسکراتے ہوئے لکھتا جا رہا تھا___
'من معبود
الى العبد'
ان کہی اگر ربّ سے کہی ہو تو
رائیگاں نہیں جائے گی!
ياعبدى انا معك ، إن جافوك فأنا حبيبك ، و إن آلموك فأنا طبيبك ¡¡
اے میرے بندے میں تمھارے ساتھ ھوں۔ اگر کسی نے تمہیں چھوڑ دیا ھے میں تم سے محبت کرتا ھوں، اگر کسی نے تمہارا دل توڑا ھے میں تمہارا طبیب ھوں¡¡
🌼🍁🌼🍁
🍃💫🍃💫
من أسباب الهيبه قلة الكلام، ومن أسباب الجمال كثرة الإبتسامه.
فكن جميلًا ذو هيبه 🖤
کم بولنے سے وقار پیدا ہوتا ہے اور مسکراہٹ کی کثرت سے جمال پیدا ہوتا ہے ۔۔۔۔پس باوقار اور خوبصورت بنیئے ۔۔۔۔!!
*اللہ سے محبت کرنے والی لڑکی نا محرم کی محبت چھوڑ دیتی ہےوقتی طور پر اُسے تکلیف تو ہوتی ہے لیکن اللہ اُس پر اپنے ایمان کی حلاوت نصیب فرماتا ہے🫀🤍اور اُس کو نا محرم کے غم سے نکال دیتا ہے🦋♥️*
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain