Damadam.pk
mayamalik66's posts | Damadam

mayamalik66's posts:

mayamalik66
 

اللہ پر توکل کی دعا
الممتحنۃ 4
رَبَّنَا عَلَیْكَ تَوَكَّلْنَا وَ اِلَیْكَ اَنَبْنَا وَ اِلَیْكَ الْمَصِیْرُ
اے ہمارے رب، تیرے ہی اوپر ہم نے بھروسا کیا اور تیری ہی طرف ہم نے رجوع کر لیا اور تیرے ہی حضور ہمیں پلٹنا ہے

mayamalik66
 

شکر کی توفیق کی دعا
الاحقاف 15
رَبِّ اَوْزِعْنِیْۤ اَنْ اَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِیْۤ اَنْعَمْتَ عَلَیَّ وَ عَلٰى وَالِدَیَّ وَ اَنْ اَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضٰىهُ وَ اَصْلِحْ لِیْ فِیْ ذُرِّیَّتِیْ١ؕۚ اِنِّیْ تُبْتُ اِلَیْكَ وَ اِنِّیْ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ
اے میرے رب، مجھے توفیق دے کہ میں تیری اُن نعمتوں کا شکر ادا کروں جو تو نے مجھے اور میرے والدین کو عطا فرمائیں، اور ایسا نیک عمل کروں جس سے تو راضی ہو، اور میری اولاد کو بھی نیک بنا کر مجھے سُکھ دے، میں تیرے حضور توبہ کرتا ہوں اور تابع فرمان (مسلم) بندوں میں سے ہوں

mayamalik66
 

ّعذاب سے حفاظت کی دعا
الدخان 12
رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ اِنَّا مُؤْمِنُوْنَ
پروردگار، ہم پر سے یہ عذاب ٹال دے، ہم ایمان لاتے ہیں

mayamalik66
 

مذاق کیلئے گالیاں دینا ضروری نہیں اچھے انداز میں بھی مذاق کیا جا سکتا ھے۔۔
تہذیب لکھنؤ کا ایک واقعہ😶
داماد کے سامنے دسترخوان پر انڈوں کا سالن پیش کیا گیا تو حضرت داماد نے عرض کیا کہ:
جناب ان انڈوں کے والدین سے ملنے کا اشتیاق تھا"
ارشاد ہوا کہ برخوردار، 🙆♀️
یہ بیچارے یتیم ہیں انہی کے سر پر دست شفقت رکھدیجئے.😂

mayamalik66
 

Human psych
ہم(انسان) ہر ٹیڑھی چیز کو سیدھا کرنے کی کوشش کرتے ہیں سواۓ اپنی سوچ کے۔۔۔۔

mayamalik66
 

ہمارے لئے
چوبیس گھنٹوں میں
پانچ بار اللہ کو یاد کرنا
مُشکل ہے لیکن ہم
یہ چاہتے ہیں کہ اللہ ہمارا
چوبیس گھنٹے خیال رکھے
ہر نقصان سے بچائے
ہَر اُس چیز سے نواز دے
جِس ڪی ہمیں خواہش ہے🤎

mayamalik66
 

قیامت کی رسوائی سے حفاظت کی دعا
الشعراء 87-88
وَ لَا تُخْزِنِیْ یَوْمَ یُبْعَثُوْنَۙ یَوْمَ لَا یَنْفَعُ مَالٌ وَّ لَا بَنُوْنَۙ
اور مجھے اس دن رسوا نہ کر جبکہ سب لوگ زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے۔ جبکہ نہ مال کوئی فائدہ دے گا نہ اولاد۔ ameen ya rbulalameen

mayamalik66
 

نعمتوں بھری جنت کی دعا
الشعراء 83-85
رَبِّ هَبْ لِیْ حُكْمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَۙ وَ اجْعَلْ لِّیْ لِسَانَ صِدْقٍ فِی الْاٰخِرِیْنَۙ وَ اجْعَلْنِیْ مِنْ وَّرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِیْمِۙ
اے میرے رب، مجھے حکم عطا کر اور مجھ کو صالحوں کے ساتھ ملا۔ اور بعد کے آنے والوں میں مجھ کو سچی ناموری عطا کر۔ اور مجھے جنتِ نعیم کے وارثوں میں شامل فرما۔

mayamalik66
 

جہنم کے عذاب سے حفاظت کی دعا
الفرقان 65-66
رَبَّنَا اصْرِفْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ١ۖۗ اِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًاۗۖ اِنَّهَا سَآءَتْ مُسْتَقَرًّا وَّ مُقَامًا
اے ہمارے رب، جہنم کے عذاب سے ہم کو بچا لے، اُس کا عذاب تو جان کا لاگو ہے۔ وہ بڑا ہی برا مستقر اور مقام ہے۔

mayamalik66
 

مغفرت اور رحمت کی دعا
المؤمنون 118
رَّبِّ اغْفِرْ وَ ارْحَمْ وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ۠
میرے رب درگزر فرما، اور رحم کر، اور تو سب رحیموں سے اچھا رحیم ہے

mayamalik66
 

شیاطین سے حفاظت کی دعا
المؤمنون 97-98
رَّبِّ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ هَمَزٰتِ الشَّیٰطِیْنِۙ وَ اَعُوْذُ بِكَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ
پروردگار، میں شیاطین کی اکساہٹوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ بلکہ اے میرے رب، میں تو اس سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے پاس آئیں۔

mayamalik66
 

شیاطین سے حفاظت کی دعا
المؤمنون 97-98
رَّبِّ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ هَمَزٰتِ الشَّیٰطِیْنِۙ وَ اَعُوْذُ بِكَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ
پروردگار، میں شیاطین کی اکساہٹوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ بلکہ اے میرے رب، میں تو اس سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے پاس آئیں۔

mayamalik66
 

برکت کی جگہ کی دعا
المؤمنون 29
رَّبِّ اَنْزِلْنِیْ مُنْزَلًا مُّبٰرَكًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْمُنْزِلِیْنَ
پروردگار، مجھ کو برکت والی جگہ اتار اور تُو بہترین جگہ دینے والا ہے

mayamalik66
 

قصور کے اعتراف کی دعا
الانبیاء 87
لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحٰنَكَ١ۖۗ اِنِّیْ كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَۚۖ
نہیں ہے کوئی خدا مگر تُو، پاک ہے تیری ذات، بے شک میں نے قصور کیا

mayamalik66
 

علم میں اضافے کی دعا
طہ 114
رَّبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا
اے پروردگار مجھے مزید علم عطا کر

mayamalik66
 

معاملات میں درستگی کی دعا
الکھف 10
رَبَّنَاۤ اٰتِنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً وَّ هَیِّئْ لَنَا مِنْ اَمْرِنَا رَشَدًا
اے پروردگار، ہم کو اپنی رحمت خاص سے نواز اور ہمارا معاملہ درست کر دے

mayamalik66
 

والدین کے لئے رحمت کی دعا
الاسراء 24
رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًاؕ
پروردگار، ان (میرے والدین) پر رحم فرما جس طرح اِنہوں نے رحمت و شفقت کے ساتھ مجھے بچپن میں پالا تھا

mayamalik66
 

*تمہارا سر جو خدا کے سوا کسی کے آگے نہ جھکتا تھا اب* *انسانوں کے آگے جھک رہا ہے تمہاری عزت نفس جس پر ہاتھ ڈالنے کی کوئی ہمت نہیں* *کرسکتا، آج وہ خاک میں مل رہی ہے تمہارا ہاتھ جو ہمیشہ اونچا ہی رہتا تھا اب وہ نیچا ہوتا ہے اور کافر کے آگے پھیلتا* *ہے جہالت افلاس اور قرضداری نے ہر جگہ تم کو ذلیل وخوارکر رکھا ہے*
(سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ، خطبات)
❂▬▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂

mayamalik66
 

اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ جو شخص ایمان لے کر آئے گا اور ساتھ نیک عمل کرے گا تو اس کے لیے مغفرت اور بہت بڑااااااا اجر ہے، (لیکن ایمان کے ساتھ نیک عمل ہو گا تبھی یہ انعام مل پاۓ گا۔) دو اشخاص میں سے ایک ایمان والا ہو لیکن نیک عمل سے خالی ہو اور دوسرا نیک عمل تو کرتا ہو لیکن ایمان سے خالی ہو تو دونوں اس انعام سے محروم رہیں گے۔۔۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں آخری سانس تک ایمان کے ساتھ ساتھ نیک عمل کرنے کی بھی توفیق عطا فرمائیں، تاکہ ہم اللہ تعالیٰ کا انعام، ان کی رضا اور ان کا دیدار حاصل کر کے سکون اور اطمینان والی آخرت کی زندگی گزار سکیں، آمین یا اللّٰہ آمین۔

mayamalik66
 

برداشت کے کانوں سے سُنو ،
رَحم کی آنکھوں سے دیکھو ،
اور مُحبت کی زُبان سے بات کرو۔💜✨