اپنا جائزہ لیں
اگر حقیقت میں آپ اپنے آپ کو قابل نفرت سمجھتے ہیں تو اپنے آپ کو بدلیں .....
اور اگر ایسا نہیں ہے ,..
تو لوگوں کی پروا نا کریں ...
اللہ کے نزدیک آپکا کیا مقام ہے اس کی پروا کریں ....
لوگ حقارت سے دیکھیں یا,ذلت سے ...
عزت ساری کی ساری اللہ کے ہاتھ میں ہے
اور وہی آپکو عزت دے گا ان شاء اللہ
کوشش کریں جو آپکو نیچا دیکھانے کی کوشش کرتے ہیں ,,
یا آپ سے نفرت کا اظہار کرتے ہیں
ان سے کم کم ملیں ....
ایسے لوگوں کے پاس بیٹھا کریں ایسے لوگوں سے ملا کریں جو آپکو ویلیو دیتے ہیں
جو محبت کرتے ہیں آپ سے ..
جو قدر کرتے ہیں آپکی اور آپکو پوزیٹو جملے کہتے ہیں ..
اللہ تعالی سے محبت کیجئے❤️
👇
نہ ہوگا خوف جدائی کا
اور نہ ہی خطرہ بےوفائی کا
"انسان کی دو چیزیں درست ہو جائیں؛ تو اُس کے باقی سارے کام سیدھے ہو جاتے ہیں:
اُس کی نماز اور اُس کی زُبان!"
امام یونس بن عبید رحمه الله
(سير أعلام النبلاء : 293/6)
❤🔥____"🔥🙂
✨"♡__لوگ حسد انسان سے نہیں بلکہ اس کی زندگی میں موجود سکون ،خوشیوں ،کامیابیوں اور اس کو میسر نعمتوں سے کرتے ہیں۔۔۔♡💫
*دُرود شریف کیا ہے*
*گناہوں کی معافی، مشکلات سے چھٹکارا*
*درجات کی بلندی اور رحم کی ایسی اپیل جو کبھى مسترد نہیں ہوتی*
جو تقدیر پر راضی ہو جاتا ہے اُس پر تکلیفیں ہلکی ہو جاتی ہیں۔
✨ مَن چاہا نه ملے تو رب چاہا ڪو دل و جان سے قبول ڪرلیں...!
بنانے والے ڪو زیادہ علم ہوتا ہے میری چیز ڪس کے ساتھ بہترین رہے گی...!
اور... ❣️❣️❣️
جب قبول ڪرلیں تو اسی ڪو مَن چاہا بنانے ڪی ڪوشش ڪرتے رہیں...!
رب ڪی چاہت ہے آخر...! 🫶💖
وہ آپ ڪو مایوس نہیں ڪرے گا...!
جو ہمیں نظر آرہا ہوتا ہے ممڪن ہے وہ ویسا نه ہو، عین ممڪن ویسا ہی ہو لیڪن ہمارا نه ہو...! 🥀🥀🥀
چیزیں تو اچھی ہی لگا ڪرتی ہیں لیڪن ہر چیز ڪو تو ہم گھر نہیں لاتے...! 💯🍁
انسان بھی اچھے لگ جاتے ہیں ، ہوتے بھی ہوں گے لیڪن آپ ڪے نه ہوں تو...؟ 🥺
تو پلٹ آئیے وہاں سے جہاں سے بھٹڪ گئے تھے ڪیونڪه...!
پـلـٹـنا زیادہ آسان ہوتا ہے بھٹڪ جانے سے....!!! 🌹♥️🌹
الحمداللّٰه اب مجھے دنیا کی چیزیں متاثر نہیں کرتیں..
اچھے لباس، خوبصورت چہرے، دولت،اونچے سٹیٹس، اونچے لوگ، مجھے مرعوب نہیں کرتے..!
کیونکہ مجھے تو، اللّٰه کی محبت چاہئے، وہ تو ان سب سے بہت بڑھ کر ہے..!❤️
اب مجھے وہ لوگ مرعوب کرتے ہیں، جو ایمان میں مجھ سے زیادہ ہیں، جو دین میں مجھ سے آگے ہیں، جو اللّٰه کی محبت میں شدید ہیں، جن کے عمل مضبوط ہیں٬ رشک آتا ہے مجھے ان پر، جن کی باتوں کا موضوع صرف اور صرف اللّٰه سبحانہ وتعالی ہوتے ہیں.
ان کا بھروسہ اللّٰه کی ذات پر خود سے بھی زیادہ ہوتا ہے، جو ہر چیز کا کریڈٹ صرف اللّٰه کو دیتے ہیں..!❤️
اب مجھے ایسے لوگ آئیڈئل لگتے ہیں، جن کو دیکھ کر ہی اللّٰه کی یاد آ جائے..❤️
❤️🍃🍃🍃🍃🍃۔
*ہم مشکل حالات میں انتظار کرتے ہیں کہ بھئی تنگی کے ’’بعد‘‘ آسانی آئے گی، مگر آسانی تو الله تنگی کے ’’ساتھ‘‘ ہی دیتا ہے۔ ہم انسان مشکل کو دیکھتے اور اسی کو سوچتے رہتے ہیں اور اس کے ساتھ عطا کردہ ڈھیروں آسانیاں بھول جاتے ہیں*
گر مت جایا کرو
ٹوٹ مت جایا کرو
پریشان مت ہوا کرو
چلو تھوڑا سا رو لیا کرو
اللہ سے فورن بات کیا کرو
اللہ سے رجوع کیا کرو
وہ احساس پیدا کیا کرو
سب ٹھیک ہو جاتا ہے
وقت لگتا ہے بس
صبر کیا کرو
اور سجدے میں چلے جایا کرو
اللہ بہت پیار کرتا ہے♥️✨🥀
سارے قرض لٹائے جا سڪتے ہیں سوائے
اُن کے جو ہمارے"والدین" کے ہم پر ہیں...!!
*ربِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيٰنِيْ صَغِيْرًا*♥️🤍♥️
✪------✍ نـصــــیـحــت ✍------✪
❦عـــورت کی دوســـتی عـــورت کے ســـاتھ سجتی ہے❀
👤مـــرد کے ســـاتھ عـــورت نـــکاح میں اچھی لگتی ہے♡
وہ حساب رکھتا ہے خاص طور پر ٹوٹے دلوں کا ❤️
وہ جانتا ہے کہ تم کس تکلیف سے گزری ہو
اور وہ آنسوؤں سے بھی واقف ہے جو رات کو تمہاری آنکھوں سے پھسلے تھے..!🥹❤️
کبھی کبھی کرم یوں بھی ہوتا ہے
کہ دعائیں قبول ہو جاتی ہیں اور اللہ سبحان تعالی کی مدد آ جاتی ہے اور دل اللہ عزوجل کی محبت سے بھر جاتا ہے ۔
سکون دل میں اتر جاتا ہے
دعائیں ہمیں اللہ سے جوڑے رکھتی ہیں تبھی تو ہم ایک کے بعد دوسری دعا کے قبول ہونے پہ فوکس رکھنا شروع کر دیتے ہیں۔
*"سچے دل اور نیک دعائیں ایسا لشکر ہیں؛ جو کبھی مغلوب نہیں ہوتا۔"*
امام ابن تيمية رحمه الله
(مجموع الفتاوى : 644/28)
دعائیں زمین سے اگنے والے پودے کی طرح ہوتی ہیں
پہلے دانہ بنتی ہیں پھر سبز ہوتی ہیں پھر کلی بنتی ہیں پھر پھول،
وقت لگتا ہے نا
لیکن کام ہورہا ہوتا ہے
اللہ کے ہاں نام لکھے جارہے ہوتے ہیں
کلی بن رہی ہوتی ہے دعائیں رد نہیں ہوتی۔
کبھی نہیں یقین رکھیں۔🤍
سخی کبھی مفلس نہیں ہوتا کیوں کہ جو
مخلوق میں بانٹتا ہے الله اسے بہت دیتا ہے
مان رکھنا سیکھیں...!!
زندگی بہت چھوٹی سی ہے
اور کوشش کریں کہ
کسی کا مان اعتماد ، اعتبار
اور یقین نہ ٹوٹنے پائے...!!
وقت تو گزر جاتا ہے لیکن دی ہوئی
کے نقش باقی رہ جاتے ہیں..!!
🌙📃
نبیﷺ نے فرمایا:
*"لا إله إلا الله اور اِستغفار کو بہت کثرت سے پڑھا کرو؛*
شیطان کہتا ہے:
میں نے لوگوں کو گناہوں سے ہلاک کیا،
اور اُنہوں نے مجھے لا إله إلا الله اور اِستغفار سے ہلاک کردیا؛
جب میں نے دیکھا،
تو میں نے اُن کو خواہشات یعنی بدعات سے ہلاک کیا؛ کیونکہ وہ اپنے کو ہدایت پر سمجھتے ہیں!"
(مسند أبو يعلى)
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain