Damadam.pk
mayamalik66's posts | Damadam

mayamalik66's posts:

mayamalik66
 

*اِنسان بھی کِتنا عجیب ہے دوسروں کو تکلیف میں دیکھ کر کہتا ہے جیسی کرنی ویسی بھرنی۔۔۔۔۔🙂*
*اور جب خود تکلیف میں ہوتا ہے تو کہتا ہے آزمائش تو اللہ کے محبوب بندوں پر ہی آتی ہے۔*🙏🏻💯☹️
*_

mayamalik66
 

⁦♡⁩
"اور ایمان والے تو اللّٰہ کی محبت میں شدید ہوتے ہیں"🤍
اس نے جب یہ آیت پڑھی... تو سوچا، کہ مجھے بھی بننا ہے " اللّٰہ کی محبت میں شدید " مگر کیسے وہ یہ نہیں جانتی تھی۔۔۔
مگر! دعا کرتی تھی... "اللّٰہ جی مجھے بھی آپکی محبت میں شدید ہونا ہے" اللّٰہ پاک تو انسان کی تڑپ کو دیکھتے ہیں نا۔ اور بس اس کا جواب بھی اللّٰہ نے اسے دے دیا۔۔۔
اللّٰہ کی محبت میں شدید ہونے کے لیے اسے محنت کرنی ہو گی۔۔۔
" محنت اور محبت⁩
"ایک جیسے لفظ لگتے ہی.. مگر ان میں صرف ایک نقطے کا فرق ہے۔
"وہ نقطہ جو محنت کے اوپر ہے اسے محنت کر کے نیچے لانا ہے... یعنی " جھک " جانا ہے، اللّٰہ پاک کے ہر حکم کے سامنے عاجزی اختیار کرنی ہے۔ ہر حکم کو بجا لانا ہے، پھر ہم اللّٰہ کی محبت میں شدید ہو جائیں گے..
ہمیں اپنے والدین ، بہن بھائی ان سے فطری محبت ہوتی ہے... لیک

mayamalik66
 

*تُم صِرف میری ہو کِسی اور کے نہیں اِن الفاظ نے بنت حوا کو بے وقوف بنا رکھا ہے..💔*

mayamalik66
 

*ایک عدالت لگنے والی ہے اس عدالت میں نہ وکیل ہوگا اور نہ آئنی دلائل پھر اعلان ہوگا وَامۡتَازُوا الۡيَوۡمَ اَيُّهَا الۡمُجۡرِمُوۡنَ*
اے مجرموں آج تم الگ ہو جاؤ 😭😭

mayamalik66
 

آپ کو سب سے #ذیادہ کس کی #پوسٹ پسند ہیں؟
*1.میری 😍*
2.پھر میری 😄
*3.یا صرف میری 😂😂*
#جواب دیتے وقت کسی سے مت *#ڈرنا میں آپ کے #ساتھ ہوں😜😂😂*.

Life Advice image
m  : ✨♥️ پیاری بہنوں جانتی ہو؟ 🤍✨ الدنیا متاع الغرور کب ہوتی ہے ؟ جب آپ سے - 
mayamalik66
 

مشکوٰۃ المصابیح
کتاب: دلوں کو نرم بنانے والی باتوں کا بیان
باب: ریا و شہرت کا بیان
حدیث نمبر: 5333
ترجمہ:
ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم مسیح دجال کے بارے میں بات چیت کر رہے تھے، آپ ﷺ نے فرمایا:’’ کیا میں تمہیں اس چیز کے متعلق نہ بتاؤں جس کا مجھے، تمہارے متعلق، مسیح دجال سے بھی زیادہ اندیشہ ہے؟‘‘ ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ضرور بتائیں، آپ ﷺ نے فرمایا:’’ شرک خفی، وہ یہ ہے کہ ایک آدمی نماز پڑھ رہا ہے اور جب وہ دیکھتا ہے کہ کوئی شخص مجھے دیکھ رہا ہے تو وہ (اسے دکھانے کے لیے) اپنی نماز لمبی کر دیتا ہے (آہستہ آہستہ لمبی قراءت کے ساتھ زیادہ وقت لگاتا ہے)۔‘‘ حسن، رواہ ابن ماجہ۔

mayamalik66
 

مشکوٰۃ المصابیح
کتاب: دلوں کو نرم بنانے والی باتوں کا بیان
باب: ریا و شہرت کا بیان
حدیث نمبر: 5331
ترجمہ:
شداد بن اوس ؓ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا:’’ جو شخص دکھلاوے کی خاطر نماز پڑھتا ہے تو اس نے شرک کیا، جو شخص دکھلاوے کی خاطر روزہ رکھتا ہے تو اس نے شرک کیا، اور جو شخص دکھلاوے کی خاطر صدقہ کرتا ہے تو اس نے شرک کیا۔‘‘ دونوں احادیث کو امام احمد نے روایت کیا ہے۔ اسنادہ حسن، رواہ احمد۔

mayamalik66
 

حق کے فیصلے کی دعا
الاعراف 89
رَبَّنَا افْتَحْ بَیْنَنَا وَ بَیْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَ اَنْتَ خَیْرُ الْفٰتِحِیْنَ
اے رب، ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کر دے اور تو بہترین فیصلہ کرنے والا ہے

mayamalik66
 

حق کے فیصلے کی دعا
الاعراف 89
رَبَّنَا افْتَحْ بَیْنَنَا وَ بَیْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَ اَنْتَ خَیْرُ الْفٰتِحِیْنَ
اے رب، ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کر دے اور تو بہترین فیصلہ کرنے والا ہے

mayamalik66
 

مغفرت اور رحمت کی دعا
الاعراف 23
رَبَّنَا ظَلَمْنَاۤ اَنْفُسَنَا١ٚ وَ اِنْ لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَ تَرْحَمْنَا لَنَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ
اے رب، ہم نے اپنے اوپر ستم کیا، اب اگر تو نے ہم سے در گزر نہ فرمایا اور رحم نہ کیا تو یقیناً ہم تباہ ہو جائیں گے

mayamalik66
 

گواہی دینے والوں میں شمولیت کی دعا
المائدۃ 83
رَبَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشّٰهِدِیْنَ
پروردگار! ہم ایمان لائے، ہمارا نام گواہی دینے والوں میں لکھ لے

mayamalik66
 

قیامت کے دن رسوائی سے بچنے کی دعا
آل عمران 193-194
رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَ كَفِّرْ عَنَّا سَیِّاٰتِنَا وَ تَوَفَّنَا مَعَ الْاَبْرَارِۚ رَبَّنَا وَ اٰتِنَا مَا وَعَدْتَّنَا عَلٰى رُسُلِكَ وَ لَا تُخْزِنَا یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادَ
اے ہمارے آقا! جو قصور ہم سے ہوئے ہیں ان سے درگزر فرما، جو برائیاں ہم میں ہیں انہیں دور کر دے اور ہمارا خاتمہ نیک لوگوں کے ساتھ کر۔ خداوندا! جو وعدے تو نے اپنے رسولوں کے ذریعہ سے کیے ہیں اُن کو ہمارے ساتھ پورا کر اور قیامت کے دن ہمیں رسوائی میں نہ ڈال، بے شک تو اپنے وعدے کے خلاف کرنے والا نہیں ہے۔

mayamalik66
 

جہنم کی آگ سے حفاظت کی دعا
آل عمران 16
رَبَّنَاۤ اِنَّنَاۤ اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَ قِنَا عَذَابَ النَّارِۚ
مالک! ہم ایمان لائے، ہماری خطاؤں سے در گزر فرما اور ہمیں آتش دوزخ سے بچا لے

mayamalik66
 

صراط مستقیم پر استقامت کی دعا
آل عمران 8
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ هَدَیْتَنَا وَ هَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً١ۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّابُ
پروردگار! جب تو ہمیں سیدھے رستہ پر لگا چکا ہے، تو پھر کہیں ہمارے دلوں کو کجی میں مبتلا نہ کر دیجیو ہمیں اپنے خزانہ فیض سے رحمت عطا کر کہ تو ہی فیاض حقیقی ہے

ایک آس لگائے بیٹھی ہوں
اک بار تو کعبہ دیکھوں میں
اس شہر کی دلکش فضاؤں میں
اک بار تو جی کر دیکھوں میں
پیاسی ہوں آب زم زم کی
اک بار تو پی کر دیکھوں میں
*پھر چاہے ہوش گنوا بیٹھوں*
*اک بار مدینہ دیکھوں میں*
🤲🏻❤🩹
m  : ایک آس لگائے بیٹھی ہوں اک بار تو کعبہ دیکھوں میں اس شہر کی دلکش فضاؤں میں  - 
Islamic Quotes image
m  : *پرانے وقتوں میں جب مسافر سفر کے لیے نکلتے تھے تو وہ اپنے سامان، سواری ، - 
mayamalik66
 

صحیح بخاری
کتاب: وضو کا بیان
باب: باب: وضو کی فضیلت کے بیان میں (اور ان لوگوں کی فضیلت میں) جو (قیامت کے دن) وضو کے نشانات سے سفید پیشانی اور سفید ہاتھ پاؤں والے ہوں گے۔
حدیث نمبر: 136
ترجمہ:
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا، ان سے لیث نے خالد کے واسطے سے نقل کیا، وہ سعید بن ابی ہلال سے نقل کرتے ہیں، وہ نعیم المجمر سے، وہ کہتے ہیں کہ میں (ایک مرتبہ) ابوہریرہ ؓ کے ساتھ مسجد کی چھت پر چڑھا۔ تو آپ نے وضو کیا اور کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا تھا کہ آپ ﷺ فرما رہے تھے کہ میری امت کے لوگ وضو کے نشانات کی وجہ سے قیامت کے دن سفید پیشانی اور سفید ہاتھ پاؤں والوں کی شکل میں بلائے جائیں گے۔ تو تم میں سے جو کوئی اپنی چمک بڑھانا چاہتا ہے تو وہ بڑھا لے (یعنی وضو اچھی طرح کرے) ۔

mayamalik66
 

اقامت نماز اور والدین کی بخشش کی دعا
ابراہیم 40-41
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوةِ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ١ۖۗ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَآءِ رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ۠
ا ے میرے پروردگار، مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اور میری اولاد سے بھی (ایسے لوگ اٹھا جو یہ کام کریں) پروردگار، میری دعا قبول کر۔ پروردگار، مجھے اور میرے والدین کو اور سب ایمان لانے والوں کو اُس دن معاف کر دیجیو جبکہ حساب قائم ہوگا

mayamalik66
 

ظاہر و باطن اللہ کو دکھانے کی دعا
ابراہیم 38
رَبَّنَاۤ اِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِیْ وَ مَا نُعْلِنُ١ؕ وَ مَا یَخْفٰى عَلَى اللّٰهِ مِنْ شَیْءٍ فِی الْاَرْضِ وَ لَا فِی السَّمَآءِ
پروردگار، تو جانتا ہے جو کچھ ہم چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں" اور واقعی اللہ سے کچھ بھی چھپا ہوا نہیں ہے، نہ زمین میں نہ آسمانوں میں