Damadam.pk
mibeesah's posts | Damadam

mibeesah's posts:

mibeesah
 

ہزار جذبوں سے مُعتبر ہے اداس آنکھوں سے مسکرانا۔

mibeesah
 

اور مارچ کا مہینہ بھی آگیا۔

mibeesah
 

انسان اپنے حالات کا نتیجہ ھے وہ جن حالات کا حامل ھے وہی اس کی طبیعت اور جبلت بن جاتے ہیں۔
ابن خلدون~

mibeesah
 

ہم تم سے چشم رکھتے تھے، دلدار! یاں بہت
سو، التفات کم ہے، دل آزاریاں بہت
دیکھیں تو کیا دکھائے یہ افراطِ اشتیاق
لگتی ہیں تیری آنکھیں ہمیں پیاریاں بہت
جب تک ملی جلی سی جفائیں تھیں، اُٹھ سکیں
کرنے لگے ہو اب تو ستم گاریاں بہت
آزار میں تو عشق کے جاتا ہے بھول جی
یوں تو ہوئی تھیں یاد میں، بیماریاں بہت
شکوہ خراب ہونے کا کیا چاہنے میں میر!
ایسی تو اے عزیز! ہیں یاں خواریاں بہت
میر تقی میر~

mibeesah
 

راحتِ دل، جانِ نظر ہوں گے مناظر۔

mibeesah
 

‪The bottom line is you really can’t count on people to motivate & build you up in life. The truth is everyone is so caught up in their own lives that they have little or no time for others. Learn to encourage yourself but remember not to leave the Almighty out of the equation.
~MUFTI MENK🧡

mibeesah
 

یہ کون دل کے اندھیروں سے شام ہوتے ہی
چراغ لے کے گزرتا دکھائی دیتا ہے
صہبا اختر~

mibeesah
 

دل میں اترتی ہوئی ایک حسین شام۔
🍃🌸

mibeesah
 

میرا سر چکرا رہا ہے۔
.-.

mibeesah
 

CHUP NE AISI BAAT KAHI
KHAMOSHI MEIN SUN BEITHAY
JANMON JO NAA BEET SAKAY
HUM VO ANDHERE CHUN BEITHAY
_MEHRAM🎶

mibeesah
 

سوچو اور سوچنے کی نیک نیت ڈالو کہ دوسرے جو کچھ سوچ رہے ہیں وہ بھی سچ ہوسکتا ہے نہ تم آسمان سے اترے ہو اور نہ تمہارے حریف۔
جون ایلیا~

mibeesah
 

رنگ کب تک کسی چہرے کو سجا کر رکھیں؟

mibeesah
 

مگر مجھ کو یہ غم ہے
کہ جب میں مروں گا
یہ سب چاند ، تارے ، بہاریں ، خزائیں
بدلتے ہوئے موسموں کے ترانے
تیرا حُسن ، دنیا کے رنگیں فسانے
یہ سب مل کر زندہ رہیں گے
فقط میری اشک آلود ، آنکھیں نہ ہوں گی
منیر نیازی~

mibeesah
 

وقت گزرا ہوا گزارا ہے۔

mibeesah
 

بڑے سکون سے ہر شخص اک عذاب میں ہے۔

mibeesah
 

PROBLEM IS, NOBODY CAN CONTROL THE DREAMS THEY HAVE.
-NARCOS📺

mibeesah
 

تب ہم دونوں وقت چرا کر لاتے تھے
اب ملتے ہیں۔ ۔
جب بھی فرصت ہوتی ہے
جاوید اختر~

mibeesah
 

سورج تھا میرے سر پے مگر رات ہوگئی۔

mibeesah
 

ضبط کا عہد بھی ہے شوق کا پیمان بھی ہے
عہد و پیماں سے گزر جانے کو جی چاہتا ہے
درد اتنا ہے کہ ہر رگ میں ہے محشر برپا
اور سکوں ایسا کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے
فیض احمد فیض~

mibeesah
 

اُس کو تشبیہ دیتا بھی تو کس سے میں
لفظ تھے ہی نہیں
میں نے تھک کر لُغت بند کی اور پھر
دیر تک کھڑکی کھولے کھڑا
سوچتا ہی رہا
سوچتے سوچتے زہن تک تھک گیا
اور تھک ہار کر میں نے اُس سے کہا
حُسن کے تاجور
باعثِ شاعری
کوئی شے تیری تشبیہ ہے ہی نہیں
اُس کی تصویر کے رُو بہ رُو دیر تک ہاتھ جوڑے ہوئے
اپنی کم مائیگی اور ادراک پر جُملے کستا رہا
اور ندامت سے نظریں جُھکائے کھڑا
اُس کو پھولوں سے تشبیہ دیتے ہوئے
رات میں دیر تک خود بھی ہنستا رہا
میثم علی آغا~