Damadam.pk
mibeesah's posts | Damadam

mibeesah's posts:

mibeesah
 

ہم عموماً کسی شخص سے نہیں، اس شخص کو لے کر اپنے تراشے ہوۓ تخیل سے محبت کرتے ہیں۔
مستنصر حسین تارڑ~

mibeesah
 

For every pain you endure,
For every fear that grips your heart,
For every worry that keeps you awake,
For every loss that you grieve over,
For anything & everything that you can’t handle,
Leave it to the Lord of the Worlds.
He’s the best disposer of our affairs.
~MUFTI MENK🧡

mibeesah
 

کیا پوسٹ کیا جائے ___ مواد ہی نہیں مل رہا۔
°-°

mibeesah
 

ہم ہی فارغ نہ ہوئے موسمِ تنہائی سے۔

mibeesah
 

دو حرف تسلّی کے جس نے بھی کہے، اُس کو
افسانہ سُنا ڈالا، تصویر دکھا ڈالی
خورشید رضوی~

mibeesah
 

دل سہما ہوا سا ہے
تو پھر تم کم ہی یاد آؤ
متاعِ دل، متاعِ جاں تو پھر تم کم ہی یاد آؤ
بہت کچھ بہہ گیا ہے سیلِ ماہ و سال میں اب تک
سبھی کچھ تو نہ بہہ جائے
کہ میرے پاس رہ بھی کیا گیا ہے
کچھ تو رہ جائے
جون ایلیاء~

mibeesah
 

جہاں پہ تم سانس لے رہی ہو___خوشی کہیں دُور اُن زمینوں پہ رہ گئی ہے۔

mibeesah
 

تعلق میں اخلاصِ قلب معتبر ہے، کثرتِ ملاقات نہیں۔

mibeesah
 

دلبری ٹھہرا زبانِ خلق کھلوانے کا نام
اب نہیں لیتے پری رُو زلف بکھرانے کا نام
اب کسی لیلیٰ کو بھی اقرارِ محبوبی نہیں
ان دنوں بدنام ہے ہر ایک دیوانے کا نام
فیض احمد فیض~

mibeesah
 

زنداں کی ایک شام۔ ۔

mibeesah
 

پرانے کام پہ جانے کا سوچ کر خوش ہوں
نئے لباس پہ خوشبو نئی لگاتے ہوئے
ردھم بناتی ہوئی انگلیاں وہ ٹیبل پر
میں رو رہا تھا کوئی گیت گنگناتے ہوئے
تمام رات خدا سے مذاکرات کے بعد
فقیر ہسنے لگے جھولیاں اٹھاتے ہوئے
جہانزیب ساحر~

mibeesah
 

We are all facing the storms of life but we are not all in the same boat. Some have fancy yachts and vessels. Others are rowing in canoes. Some can’t keep afloat and are drowning. Be kind to those who cross your path. You’ve no idea what they’re going through.
~MUFTI MENK🧡

mibeesah
 

وقت کی قید میں زندگی ہے مگر
چند گھڑیاں یہی ہیں جو آزاد ہیں
انکو کھو کر میری جانِ جاں
عمرِ بھر نہ ترستے رہو
🎶

mibeesah
 

کس طرح عارضِ محبوب کا شفاف بلور
یک بیک بادہء احمر سے دہک جاتا ہے
کیسے گلچیں کے لیے جھکتی ہے خود شاخِ گلاب
کس طرح رات کا ایوان مہک جاتا ہے
یونہی گاتا رہوں، گاتا رہوں تیری خاطر
گیت بنتا رہوں، بیٹھا رہوں تیری خاطر
یہ مرے گیت ترے دکھ کا مداوا ہی نہیں
نغمہ جراح نہیں، مونس و غم خوار سہی
گیت نشتر تو نہیں، مرہمِ آزار سہی
تیرے آزار کا چارہ نہیں، نشتر کے سوا
اور یہ سفاک مسیحا مرے قبضے میں نہیں
اس جہاں کے کسی ذی روح کے قبضے میں نہیں
ہاں مگر تیرے سوا، تیرے سوا، تیرے سوا
فیض احمد فیض~

mibeesah
 

"مرے ہمدم، مرے دوست"
گر مجھے اس کا یقیں ہو مرے ہمدم، مرے دوست
گر مجھے اس کا یقیں ہو کہ ترے دل کی تھکن
تیری آنکھوں کی اداسی، ترے سینے کی جلن
میری دلجوئی، مرے پیار سے مت جائے گی
گرمرا حرفِ تسلی وہ دوا ہو جس سے
جی اٹھے پھر ترا اُجڑا ہوا بے نور دماغ
تیری پیشانی سے دھل جائیں یہ تذلیل کے داغ
تیری بیمار جوانی کو شفا ہو جائے
گر مجھے اس کا یقیں ہو مرے ہمدم، مرے دوست
روز و شب، شام و سحر میں تجھےبہلاتا رہوں
میں تجھے گیت سناتا رہوں ہلکے، شیریں،
آبشاروں کے، بہاروں کے ، چمن زاروں کے گیت
آمدِ صبح کے، مہتاب کے، سیاروں کے گیت
تجھ سے میں حسن و محبت کی حکایات کہوں
کیسے مغرور حسیناؤں کے برفاب سے جسم
گرم ہاتھوں کی حرارت سے پگھل جاتے ہیں
کیسے اک چہرے کے ٹھہرے ہوئے مانوس نقوش
دیکھتے دیکھتے یک لخت بدل جاتے ہیں
' جاری ہے '

mibeesah
 

کبھی تیغِ تیز سپرد کی، کبھی تحفۂ گلِ تر دیا
کسی شاہ زادی کے عشق نے مرا دل ستاروں سے بھر دیا
ثروت حسین~

mibeesah
 

پٹھوں پر بوجھ، سر درد، بھاری سر کے ساتھ دن کا آغاز۔

mibeesah
 

جہاں تک میں سوچ رکھتا ہوں ایک اندازے سے، ہمارا مستقبل ان حال کے دنوں سے کہی زیادہ ہمارے خلاف ہو جائے گا۔ چاہے ہم اپنے آج کو جتنا بھی اچھے سے ترتیب دے کر سمبھالتے رہیں۔

mibeesah
 

پھر سے ایک بِلا پال لیا۔
DIL BHI NAHI KIYA.. PHER BHI YEH KESAY HOWA-_-

mibeesah
 

اناللہ واناالیہ راجعون
علم و ادب کا درخشندہ ستارہ ضیاء محی الدین صاحب بھی داغ مفارقت دے گئے۔
اردو کیوں اتنی میٹھی زبان ہے ضیاء محی الدین صاحب کو سنیں تو جواب ملے گا۔ کیا بہترین لہجہ اور آواز تھی۔
صحیح معنوں میں اردو ادب کی چاشنی سے ضیا صاحب نے روشناس کرایا تھا۔
ضیاء صاحب کا لہجہ ادب کا بھرپور عکاس ہوا کرتا تھا۔
اللہ پاک درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین
THANKYOUSIR._.