گنوائی کس کی تمنا میں زندگی میں نے
وہ کون ہے جسے دیکھا نہیں کبھی میں نے
ترا خیال تو ہے پر ترا وجود نہیں
ترے لئے تو یہ محفل سجائی تھی میں نے
جون ایلیاء~
سفر ضروری نہیں ہے خُدا سے ملنے کو
تُو دل سے جا تو تری چھت بھی طُور نکلے گی
روبنسن روبؔی~
ڈھل چکی رات بکھرنے لگا تاروں کا غبار۔
فیض~
کوئی صورت تو ہو دنیائے فانی میں بہلنے کی۔
عشق میں جی کو صبر و تاب کہاں
اُس سے آنکھیں لگیں تو خواب کہاں
میر تقی میر~
Almighty. Grant peace in our hearts. Calm us down. Remove everything that’s causing grief, sorrow & stress in our lives. Heal & guide us in our journey. Aameen
~MUFTI MENK🧡
پیشن گوئی کا ستارہ۔
🖤
تو اور میں
روز جب دھوپ پہاڑوں سے اترنے لگتی
کوئی گھٹتا ہوا بڑھتا ہوا بیکل سایہ
ایک دیوار سے کہتا کہ مرے ساتھ چلو۔
اور زنجیر رفاقت سے گریزاں دیوار
اپنے پندار کے نشے میں سدا استادہ
خواہش ہم دم دیرینہ پہ ہنس دیتی تھی۔
کون دیوار کسی سائے کے ہمراہ چلی
کون دیوار ہمیشہ مگر استادہ رہی
وقت دیوار کا ساتھی ہے نہ سائے کا رفیق۔
اور اب سنگ و گل و خشت کے ملبے کے تلے
اسی دیوار کا پندار ہے ریزہ ریزہ
دھوپ نکلی ہے مگر جانے کہاں ہے سایہ۔
احمد فراز~
الجھن۔ ۔ ہاں یہ الجھن ہی ہے۔
وہ سامنے ہے تو پھر کیوں یقین نہیں آتا
یہ بار بار کیوں آنکھوں کو مل کے دیکھتے ہیں
جنم دن، ~احمد فراز
تم خوبصورت شام ہی سہی،مگر مت بھولو
تم ہی میری صبح ہو تم ہی میری دوپہر ہو، شام ہو
میری منزل ہو، میری قسمت ہو
امروز~
میں اندھیرے میں بھی دکھائی دِیا
مجھ پہ پڑتی تھی روشنی اُس کی
کاشف حسین غائر~
بیقراری سی بیقراری ہے
زندگی ہے کہ پھر بھی پیاری ہے
🌸
تجھے الگ سے جو سوچوں، عجیب لگتا ہے۔
کہا اُنہوں نے شب غم کا ماجرا سن کر
ترےمزاج کی شوخی تھی اضطراب نہ تھا
داغ دہلوی~
بچوں کی جادوئی معصومیت والی مسکراہٹوں کا اصل راز یہ ہے کہ ان کا کوئی ماضی نہیں ہوتا۔
میلان کنڈیرا~
سبز ہوتی ہوئی خواہش کی کسی بیل سا مَیں
زرد ہوتے ہُوئے اشجار سے باندھا ہوا ہوں
رفیع رضا~
تیرے گلاب ترستے ہیں تیری خوشبو کو
تیری سفید چنبیلی تجھے بلاتی ہے
تیرے بغیر مجھے چین کیسے پڑتا ہے
میرے بغیر تجھے نیند کیسے آتی ہے
جون ایلیاء~
ایک ہی ستارہ کافی ہے تسلی کے لئے۔
یاد ہے اِک دن
میرے میز پہ بیٹھے بیٹھے
سگریٹ کی ڈبیہ پر تم نے
چھوٹے سے اِک پودے کا
ایک سکیچ بنایا تھا
آ کر دیکھو
اس پودے پر پھول آیا ہے
گلزار~
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain