ہے اس سے دوری عذاب مجھ کو، ہے اس کا ملنا ثواب جیسا
SHAB BAKHAIR🌸
لہو میں گونج رہا ہے پکار کا موسم
حالات سے نباہ، یہ کیا کررہے ہیں آپ ___ حالات کا مذاق اُڑایا کروں گی میں
کیا ہو گۓ ہیں آپ بھی کچھ مصلحت پسند ___ کیا اب فریبِ ہجر ہی کھایا کروں گی میں
کیا اِضطرابِ روح بھی برباد ہو گیا ___ کیا یوں ہی اپنے دل کو جلایا کروں گی میں
ہے اس روِش کا نام اگر زندگی تو پھر ___ خود زندگی کو بحث میں لایا کروں گی میں
بس آپ ہی نہ دیجیے یہ مشورے مجھے ___ ہیں اور بھی ستم جو اُٹھایا کروں گی میں
نقشِ کہن کو دل سے مٹایا نہ جائے گا ___ گزرے ہوئے دنوں کو بُھلایا نہ جائے گا
حضرت ﺟﻮﻥ ﺍﯾﻠﯿﺎ~
آج کا دن میرے لئے یادگار رہے گا کیونکہ میرے لئے یہ شاعری کا آخری دن تھا، پھر شاید ہی زندگی میں اتنی چاہت سے شاعری کے لئے وقت اور شوق مل پاۓ۔
اردو بولنے اور اردو سے محبت رکھنے والوں کا شکریہ۔
1:18 AM | 20-JULY-TWENTY22.
"اُن کا جواب"
جب آپ کو قریب نہ پایا کروں گی میں ___ رُوٹھوں گی خود سے، خود کو منایا کروں گی میں
اب میرے آنسوؤں کی پناہیں نہیں رہیں ___ اب اپنے آنسوؤں کو چھپایا کروں گی میں
رخصت ہوا ہے صبحِ محبت کا کارواں ___ اب کس کے پاس شام کو جایا کروں گی میں
ہاں وہ شرارتوں کے زمانے گزر گۓ ___ اب حسرتوں کے داغ اُٹھایا کروں گی میں
مطلب ہی اب نہیں کسی بات سے مجھے ___ اب بات بات کو نہ بڑھایا کروں گی میں
انجام کے اداس اندھیروں میں بیٹھ کر ___ آغاز کے چراغ جلایا کروں گی میں
ہم جھولیوں کو اپنی با سوزِ تصورات ___ ماضی کا وقت سنایا کروں گی میں
حیرت ہے آپ کا مرے بارے میں یہ خیال ___ دل میں کوئی خلش ہی نہ پایا کروں گی میں
شکلین بنا بنا کے مٹایا کریں گے آپ ___ شکلین مٹا مٹا کے بنایا کروں گی میں
جاری ہے ۔ ۔
ﻓﺮﻗﺖ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﺭِ ﮔﻮﺷﮧ ﻧﺸﯿﻨﯽ ﺑﮭﯽ ﺁﺋﯿﮕﺎ ___ ﻣِﻠﻨﮯ ﺳﮩﯿﻠﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﻧﮧ ﺟﺎﯾﺎ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﯽ ﺁﭖ
ﻏﺼﮯ ﻣﯿﮟ ﻧﻮﮐﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﻟﺠﮭﯿﮟ ﮔﯽ ﺑﺎﺭ ﺑﺎﺭ ___ ﻣﻌﻤﻮﻟﯽ ﺑﺎﺕ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﺑﮍﮬﺎﯾﺎ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﯽ ﺁﭖ
ﭘﮭﺮ ﺍُﺳﮑﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﯾﮏ ﻭﮦ ﻣﻨﺰﻝ ﺑﮭﯽ ﺁﺋﯿﮕﯽ ___ ﺩِﻝ ﺳﮯ ﻣﺮﺍ ﺧﯿﺎﻝ ﮬﭩﺎﯾﺎ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﯽ ﺁﭖ
ﺣﺎﻻﺕِ ﻧﻮ ﺑﮧ ﻧﻮ ﮐﮯ ﻣﺴﻠﺴﻞ ﮬُﺠﻮﻡ ﻣﯿﮟ ___ ﮐﻮﺷﺶ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺟﯽ ﮐﻮ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﯽ ﺁﭖ
ﺁﺋﮯ ﮔﺎ ﭘﮭﺮ ﻭﮦ ﺩِﻥ ﺑﮭﯽ ﺗﻐﯿﺮ ﮐﮯ ﺩﻭﺭ ﻣﯿﮟ ___ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺧﻠﺶ ﮬﯽ ﻧﮧ ﭘﺎﯾﺎ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﯽ ﺁﭖ
ﻧﻘﺶِ ﮐُﮩﻦ ﮐﻮ ﺩﻝ ﺳﮯ ﻣِﭩﺎﻧﺎ ﮬﯽ ﭼﺎﮨﺌﯿﮯ ___ ﮔﺰﺭﮮ ﮬُﻮﺋﮯ ﺩِﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﺑﮭُﻼﻧﺎ ﮬﯽ ﭼﺎﮨﺌﯿﮯ
جاری ہے۔۔۔
ذوق رکھنے والے احباب کے لئے جون ایلیا صاحب کا شاہکار
"ﻧﻘﺶِ ﮐُﮩﻦ"
ﺷﺎﻧﻮﮞ ﭘﮧ ﮐﺲ ﮐﮯ ﺍﺷﮏ ﺑﮩﺎﯾﺎ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﯽ ﺁﭖ ؟ ___ ﺭُﻭﭨﮭﮯ ﮔﺎ ﮐﻮﻥ ؟ ﮐﺲ ﮐﻮ ﻣﻨﺎﯾﺎ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﯽ ﺁﭖ؟
ﻭﮦ ﺟﺎ ﺭﮨﺎ ﮬﮯ ﺻُﺒﺢِ ﻣُﺤﺒﺖ ﮐﺎ ﮐﺎﺭﻭﺍﮞ ___ ﺍﺏ ﺷﺎﻡ ﮐﻮ ﮐﮩﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﻧﮧ ﺟﺎﯾﺎ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﯽ ﺁﭖ
ﺍﺏ ﮐﻮﻥ "ﺧﻮﺩ ﭘﺮﺳﺖ" ﺳﺘﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﺁﭘﮑﻮ ___ ﮐِﺲ " ﺑﮯ ﻭﻓﺎ " ﮐﮯ ﻧﺎﺯ ﺍُﭨﮭﺎﯾﺎ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﯽ ﺁﭖ
ﭘﮩﺮﻭﮞ ﺷﺐِ ﻓﺮﺍﻕ ﻣﯿﮟ ﺗﺎﺭﻭﮞ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ___ ﺷﮑﻠﯿﮟ ﻣِﭩﺎ ﻣِﭩﺎ ﮐﮯ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﯽ ﺁﭖ
ﮔﻤﻨﺎﻡ ﺍﻟﺠﮭﻨﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮔُﺰﺍﺭﯾﮟ ﮔﯽ ﺭﺍﺕ ﺩﻥ ___ ﺑﯿﮑﺎﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺟﯽ ﮐﻮ ﺟﻼﯾﺎ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﯽ ﺁﭖ
ﺍﺏ " ﻟﺬﺕِ ﺳﻤﺎﻋﺖِ ﺭﮬﺮﻭ" ﮐﮯ ﻭﺍﺳﻄﮯ ___ ﺍُﻭﻧﭽﮯ ﺳُﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﮔﯿﺖ ﻧﮧ ﮔﺎﯾﺎ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﯽ ﺁﭖ
ﮬﻤﺠﻮﻟﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﺴﻮﺯِ ﺗﺼﻮﺭﺍﺕ ___ ﻣﺎﺿﯽ ﮐﮯ ﻭﺍﻗﻌﺎﺕ ﺳُﻨﺎﯾﺎ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﯽ ﺁﭖ
ﺍﺏ ﻭﮦ ﺷﺮﺍﺭﺗﻮﮞ ﮐﮯ ﺯﻣﺎﻧﮯ ﮔﺰﺭ ﮔﺌﮯ ___ ﭼﻮﻧﮑﮯ ﮔﺎ ﮐﻮﻥ ، ﮐِﺴﮑﻮ ﮈﺭﺍﯾﺎ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﯽ ﺁﭖ؟
جاری ہے۔۔
آج بھی
ایک ہی تمنا، وہی ایک خواہش۔ (دل کی دھڑکن ،خیالات ،میری نظریں ،ہر نیا آنے والا لمحہ ،حالات ،بدلتے موسم اور یعنی ہم سے جڑا سب کچھ یہی چاہ رہے ہیں)۔
مگر کیا اب یہ میرے لئے مناسب اور جائز ہے۔
شکاری~💚
وقت نے کِیا ، کیا حَسیں سِتم
تم رھے نہ تم ، ھم رھے نہ ھم
بیقرار دِل ، اِس طرح مِلے
جس طرح کبھی ھم جُدا نہ تھے
تم بھی کھو گئے ، ھم بھی کھو گئے
ایک راہ پر , چل کے دو قدم
جائیں گے کہاں ، سُوجھتا نہیں
چل پڑے مگر راستہ نہیں
کیا تلاش ھے ؟؟، کچھ پتا نہیں
بُن رھے ھیں دِل ، خواب دم بدم
وقت نے کیا ، کیا حَسیں سِتم
تم رھے نہ تم , ھم رھے نہ ھم
کیفی اعظمی~
DAMADAM KI WAJA SAY URDU SAY LAGAO HOWA..
AUR URDU ZUBAN KI WAJA SAY SHAIRI MI DIL LAGA RAHA..
🖤
Don’t give up now. You’ve come this far. The difficult days will make way for happier days soon enough. Remember, nothing lasts. So when you see a day where you think you can’t possibly get out of bed to face the world, don’t worry or panic. Better and brighter days are ahead.
MUFTI MENK🧡
نیند سے اک قدیم جھگڑا جو چل رہا تھا، اب ایسا ہے کہ ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
MIBEESAHABWAQTPARSONAYKIKOSHISHKARTAHAI.😴
کسی بھی چیز سے خوف زدہ ہونے سے بہتر ہے اسے سمجھا جاۓ
سواۓ موت کہ شائد ہی کائنات میں کچھ ایسا ہے جو ہماری سمجھ میں نہ آ سکے
ط ا ہ ر~
"با ذوق احباب کی بصارتوں کی نذر"
بے چین بہت پھرنا گھبرائے ہوئے رہنا
اک آگ سی جذبوں کی دہکائے ہوئے رہنا
چھلکائے ہوئے چلنا خوشبو لب لعلیں کی
اک باغ سا ساتھ اپنے مہکائے ہوئے رہنا
اس حسن کا شیوہ ہے جب عشق نظر آئے
پردے میں چلے جانا شرمائے ہوئے رہنا
اک شام سی کر رکھنا کاجل کے کرشمے سے
اک چاند سا آنکھوں میں چمکائے ہوئے رہنا
عادت ہی بنا لی ہے تم نے تو منیرؔ اپنی
جس شہر میں بھی رہنا اکتائے ہوئے رہنا
منیر نیازی~
کتنے رنگوں سے شناسا رہیں آنکھیں، مت پوچھ
کتنے پہلو سے تری ذات کو سوچا ہم نے
ندیمؔ فاضلی
کسی کو دکھ میں دیکھو اور تم اس قابل ہو اس کا مداوا کر سکتے ہو لیکن تم نہ کرو ۔پھر تم چاہے مفصل ہو محدث ہو سکتے ہو نیک نہیں ہو سکتے۔
اسرار احمد صاحب~
"تنہائی"
پھر کوئی آیا دلِ زار نہیں کوئی نہیں
راہرو ہوگا کہیں اور چلا جائے گا
ڈھل چکی رات بکھرنے لگا تاروں کا غُبار
لڑکھڑانے لگے ایوانوں میں خوابیدہ چراغ
سوگئی راستہ تک تک کے ہر اک راہ گُزار
اجنبی خاک نے دھندلا دیے قدموں کے سُراغ
گل کرو شمعیں بڑھا دو مے و مینا و ایاغ
اپنے بے خواب کواڑوں کو مُقفل کر لو
اب یہاں کوئی نہیں کوئی نہیں آئے گا
فیض احمد فیض🖤
سنو ستاروں ۔ ۔
بے شک تُم سب اچھے ہو
لیکن تم میں وہ جو میرا ستارہ ہے؟
💚
شاید میں بہتر جانتا ہوں کہ اکیلے میں انسان کیوں ہنستا ہے۔ وہ اکیلے ہی اتنی گہری تکلیف سہتا ہے کہ اسے ہنسی ایجاد کرنا پڑی۔
فریڈرک نطشے~
چاند کی پگھلی ہوئی چاندی میں
آؤ کچھ رنگِ سخن گھولیں گے
ج و ن~
تاریخ کے حساس انسانوں نے اپنی زندگی کا زیادہ حصہ اداس رہ کر گزارا ہے۔ زندگی میں خوش رہنے کے لیے بہت زیادہ ہمت نہیں بلکہ بہت زیادہ بے حسی کی ضرورت ہے
ج و ن~
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain