ہو ہی جاتی ہے کوئی بات چلو جانے دو
آدمی کیا نہیں کہہ جاتا پریشانی میں
کیسے سمجھاوُں کہ غصے میں وہ کیا لگتی تھی
آگ لگتے ہوئے دیکھی ہے کبھی پانی میں
وصی شاہ~
جانے کیسی ہوا چلی اک بار _____ دل کا دفتر بِکھر گیا جانم
جون🖤
اک تمنا تھی ادھوری سی جو مر کر روئی
خوف کھاؤ تم اُس حسینہ سے
جس کی آنکھوں سے معجزہ ٹپکے
منیب مغل~
نہ جانے کس گپھا میں قید ہوں اس وقت کے ہاتھوں
کہ شب تاروں بھری کوئی، نہ دن آنگن میں ڈھلتا ہے
امر سنگھ فگارؔ
کِسی رِند جہاں کشی نے کوئی پیمانہ توڑا ہے
تمناؤں کے گُلزاروں میں اِک صورتِ ہزار آئی
جبیں عِشق نے سجدے کئے تقدیس اُلفت کے
چمن میں رقص فرماتی ہُوئی موج خُمارآئیِ
ساغر صدیقیؔ
you have to stop customizing yourself to fit someone who doesn't even deserve you.
~RENAADA WILLIAMS
جگنوؤں نے شراب پی لی ہے _____ اب یہ سورج کو گالیاں دیں گے
ہزار طرح کے تھے رنج پچھلے موسم میں
پر اتنا تھا کہ کوئی ساتھ رونے والا تھا
یہ غم نہیں کہ ہم دونوں ایک ہو نا سکے
رنج یہ ہے کہ کوئی درمیان میں بھی نا تھا
جمال احسانی
بے نور ہو چکی ہے بہت شہر کی فضا
تاریک راستوں میں کہیں کھو نہ جائیں ہم
اس کے بغیر آج بہت جی اداس ہے
جالبؔ چلو کہیں سے اسے ڈھونڈ لائیں ہم
حبیب جالب
تلخیء غم کھا چُکی ساری مٹھاس
رُخ پہ مُہرِ خستگي، آنکھیـں اداس
جوش ملیح آبادی
رخشندہ ترے حُسن سے رُخسارِ یقیں ہے
تابندہ ترے عشق سے ایماں کی جبیں ہے
چمکا ہے تیری ذات سے اِنساں کا مقدر
تُو خاتمِ کونین ﷺ کا رخشندہ نگیں ہے
چمکی تھی کبھی جو ترے نقشِ کفِ پا سے
اب تک وہ زمیں چاند ستاروں کی زمیں ہے
جس میں ہو تیرا ذِکر وہی بزم ہے رنگیں
جس میں ہو تیرا نام وہی بات حسیں ہے
آنکھوں میں ہے اُس خُلقِ مُجسّم کا تصور
اِک خُلدِ مُسرت میری نظروں کے قریں ہے
صوفی غلام مصطفیٰ تبسم
شاید یہ وقت ہم سے کوئی چال چل گیا۔
لوگ شک میں نا پڑ جائیں
حوروں کی ایسی دلکشی سن کر
فقط اس لیئے تجھے اتارا گیا
کہ اس آیت پہ ایمان والوں کا
یقین اور مضبوط ہو جائے
ع ی ن د ل م ی ر💚
خود کو دھوکا دینا، اکثر فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
MI🐝SAH
آئینے میں اگر کوئی تھکا ہارا انسان نظر آ رہا ہے
تو چند لمحے اس سے اظہار افسوس کر لینے کے بعد۔۔
اسے کہئیے کہ اے دل ناداں۔۔
جس قدر تجھ پر گزری ارادہ تو یہ تھا
کہ ساری عمر تیرے ساتھ رویا جائے مگر کیا کروں؟
میرے پاس ایک ہی زندگی ہے
اور مجھے ہنس کر بھی دیکھنا ہے مجھے نئے سرے سے جی کر بھی دیکھنا ہے۔
اور پھر
دیکھتے ہی دیکھتے آئینے میں دکھنے والے افسردہ عکس کی کہانی بدل دیجیے ۔۔(کاپی)
"KOSHISH KARNE MEIN KAYA HARJ HAI."
یہ شام دُکھ ہے
مُسافران ابد کا ایسے فــراق آثار راستوں پہ
ســفر تو خیر المیہ ہے
مــگر قیام دُکھ ہے
تمام دُکھ ہے
نوشــی گــیلانــی
Once you’ve done your best, leave it to the Almighty. Relax and don’t worry. Trust Him. He has your back. He’s in control. Not you.
~MUFTI MENK🧡
اُداسی کے بھی سو چہرے ھیں۔ اور اُن میں سے سب سے زیادہ اُداس چہرہ ایک ایسی جدائی کا ھے جس میں کبھی دوبارہ ملاقات کا امکان کم ھو۔
مستنصر حسین تارڑ🖤
ان ہی کا نام محبت ان ہی کا نام جنوں
مری نگاہ کے دھوکے تری نظر کے فریب
شوکت تھانوی
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain