کھلی آنکھیں بھی داغوں کیطرح ہیں اسکے چہرے پر
وہ نیندوں کا بھی مجرم ہے جو خواب اپنا نہیں رکھتا
مظفر وارثی
تصورات کے صحرا میں وہ حرم اُبھرا
کھِلے گلاب مِری دھول دھول آنکھوں میں
حفیظ تائب
تھکنے لگتا ہوں تو آواز سی آتی ہے کوئ
اور دو چار قدم ، میری طرف ، میرے لیے
شمیم کرہانی
Boy, can you tell another lie?
Don't know why, I will trust, I will buy.
Boy, you are like a changing sky
Full of clouds screaming loud then you shine.
Chameleon~chameleon~chameleon..
Boy you change your colors, change your colors in a million.
Chameleon~chameleon~chameleon..
With my soul you play, with my heart you play in a million ways.
🎶🍁
کھلے دلوں سے ملے فاصلہ بھی رکھتے رہے
تمام عمر عجب لوگ مجھ سے الجھے رہے
حنوط تتلیاں شو کیس میں نظر آئیں
شریر بچے گھروں میں بھی سہمے سہمے رہے
اب آئنہ بھی مزاجوں کی بات کرتا ہے
بکھر گئے ہیں وہ چہرے جو عکس بنتے رہے
میں آنے والے دنوں کی زبان جانتا تھا
اسی لیے مری غزلوں میں پھول کھلتے رہے
درخت کٹ گیا لیکن وہ رابطے ناصرؔ
تمام رات پرندے زمیں پہ بیٹھے رہے
حسن ناصر
حوصلہ تجھ کو نہ تھا مجھ سے جُدا ہونے کا
ورنہ کاجل تیری آنکھوں میں نہ پھیلا ہوتا
احمد ندیم قاسمی
نام کیا دوں میں تِری سادی دلی کو اے دل
تجھ کو سب یاد رہا ، اور خدا یاد نہیں
جمال اویسی
Don’t let bitterness and resentment take root in your heart. They’re poison which will harm your soul eventually. Let go of the hurt or hate that comes with it. Turn to the Almighty and let Him heal you. Feel whole again with a much lighter heart.
~MUFTI MENK🧡
ہر رات مرے دل پہ اتارے گئے سرمدؔ
وہ لفظ جو کاغذ پہ اتارے نہیں جاتے
سرمد جمال~
ہم ایک عجیب معاشرے میں رہتے ہیں
ہم کسی خوبصورت پھول کو
کسی خوبصورت منظر کو
فطرت کی دلکشی کو
محبت بھری نظروں سے دیکھتے ہیں تو لوگ کہتے ہیں کہ کیا 'جمالیاتی بندہ ہے"
فطرت سے محبت کرنے والا ہے
لیکن اس کے برعکس اگر ہم کسی خوبصورت انسان کو محبت بھری نظروں سے دیکھتے ہیں تو لوگ کہتے ہیں کہ
یہ ہوس زدہ ہے
میاں وقار
"خواب"
کبھی اک خواب سا دیکھا تھا میں نے
کہ تم میری ہو اور میرے لیے ہو
تمھاری دلکشی میرے لیے ہے۔
جون ایلیاء🖤
جانے وہ کیسے لوگ تھے _____ جن کے پیار کو پیار ملا
🎶🍂
ایک نگاہ کا سناٹا ہے اک آواز کا بنجر پن
اک شام سی کر رکھنا ، کاجل کے کرشمے سے
اک چاند سا آنکھوں میں ، چمکائے ہوئے رہنا
منیر نیازی
وہ اب بھی لوگوں کو دریا دکھا کر کہتی ہو گی
وہ ایسے شور کرتا تھا وہ اتنا بولتا تھا
شاعر: صغیر صفی
💚
کام اس سے آ پڑا ہے کہ جس کا جہان میں
لیوے نہ کوئی نام ستم گر کہے بغیر
اسد اللہ خان غالب
رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے
وہ دل، وہ آرزو باقی نہیں ہے
نماز و روزہ و قربانی و حج
یہ سب باقی ہیں، تُو باقی نہیں ہے
علامہ محمد اقبال
ایک دن مجنوں نے یہ سنا کہ لیلی صدقہ کر رہی ہے مطلب خیرات کر رہی ہے ۔
ایک لکڑی کا پیالہ لیے مجنوں بھی پہنچ گیا
سب لوگوں کی طرح قطار میں مجنوں بھی سائل بن کے کھڑا ہو گیا ہر ایک کو لیلی نے کچھ نہ کچھ دیا
جب مجنوں کی باری آئی تو لیلی نے اسکو دیکھا اور ہاتھ سے جانے کا اشارہ کردیا ۔اور اٹھ کر چلی گئی اس کے جانے کے بعد مجنوں رقص کرنے لگا
لوگوں نے کہا ۔
تیری بے عزتی ہوگئی ۔ لیلی نے ہر کسی کو دیا اور تجھے محروم رکھا
مجنوں نے کیا خوب کہا
یہی تو بات ہے کہ مجھے دوسروں سے جدا سمجھا اگر باقی سب کی طرح میرے پیالے میں کچھ ڈال دیتی تو میں یہ سمجھتا کہ لیلی نے مجھے پہچانا نہیں
محبوب کچھ دے یا نہ دے عاشق کی طلب ایسی ہو کے پہچانا جاۓ
"بابا فریدالدین گنج شکر"
موسیقی ایک اخلاقی قانون ہے یہ کائنات کو روح، دماغ کو پنکھ، تخیل کو پرواز، زندگی کو خوش مزاجی اور اشیاء کو دلکشی دیتی ہے
ا ف ل ا ط و ن~
Life can be difficult at times. The never-ending running around & stress to get things done. Don’t let it make you resent life. Learn to look at those who have less than you. Those who would trade places with you at the drop of a hat. Thank the Almighty for everything.
~MUFTI MENK🧡
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain