سچائی ایک جگمگاتی ہوئی دیوی ہے، ہمیشہ پردے میں رہتی ہے، ہمیشہ دور رہتی ہے، کبھی بھی پوری طرح سے قابل رسائی نہیں، لیکن اس تمام عقیدت کے لائق ہے جس کی انسانی روح قابل ہے۔ برٹرینڈ رسل~
یہ تیرے خط، تری خوشبو، یہ تیرے خواب و خیال متاع جاں ہیں ترے قول اور قسم کی طرح گذشتہ سال انہیں میں نے گن کے رکھا تھا کسی غریب کی جوڑی ہوئی رقم کی طرح جون ایلیا~
کیا تم نے اپنے پروردگار (کی قدرت) کو نہیں دیکھا کہ وہ کس طرح سائے کو پھیلاتا ہے؟ اور اگر وہ چاہتا تو اُسے ایک جگہ ٹھہرا دیتا۔ پھر ہم نے سورج کو اُس کے لئے رہنما بنا دیا ہے پھر ہم اُسے تھوڑا تھوڑا کرکے اپنی طرف سمیٹ لیتے ہیں۔ سورۃ الفرقان
اس دنیا میں سب سے بڑی خیر مثبت سوچ ہے اور دنیا کا سب سے بڑا شر منفی سوچ، یہی میری زندگی کی آخری دریافت ہے۔ جہاں بھی رہو، مہربان رہو، یہی رازِ حیات ہے۔ مولانا وحیدالدین خان~
صدائے آشنا" تیری آہٹ سُلگتی دوپہر کو ایک پل میں شام کرتی ہے اُترتی ہے سوادِ ہِجر میں کچھ اِس طرح جیسے صدائے آشنا کوئی گھنے، گہرے، اندھیرے جنگلوں کی بے یقینی میں رُخِ منزل دِکھاتی روشنی کا کام کرتی ہے امجد اسلام امجد~
نورِ صبحِ تاباں کو دیر ہے چمکنے میں شب کی اس طوالت کو اک خیال کے ہمراہ دور لے کے چلتے ہیں آؤ راہِ ماضی پر رات بھر ٹہلتے ہیں دونوں ہاتھ مّلتے ہیں عبداللہ ضریم~