Damadam.pk
mibeesah's posts | Damadam

mibeesah's posts:

mibeesah
 

ہمسفر
میری شاموں کے باسی
ہر اک شام میری درختوں کے پیچھے تُجھے کھوجتی ہے
سڑک کے کنارے کوئ بھی پرندہ کسی دانے دُنکے کا بھوکا نہیں ہے
مگر تیرے ہاتھوں کی لذت _____ بھلا کون خود سے بُھلاۓ ؟
ہم سفر!کون پنجرے اُڑاۓ ؟
فاطمہ مہرو

mibeesah
 

برگ حنا پہ بیٹھ کے لکھتا ہوں دل کی بات
شاید کہ رفتہ رفتہ لگے دل رُبا کے ہاتھ
میر انیس

mibeesah
 

حسین لوگ یقیناً خدا کی نظمیں ہیں

mibeesah
 

جب تم جذبوں کو محسوس کرنے سے گریز کرتے ہو
اور ان تکلیف دہ پہلوؤں سے بھی اجتناب کرتے ہو
وہ پہلو جن سے تمہاری آنکھیں نمناک ہو کر چمکنے لگتی ہیں
اور تمہارا دل تیزی سے دھڑکنا شروع کر دیتا ہے
تو بس سمجھ لو
کہ تم موت کے دروازے پر آہستہ آہستہ دستک دے رہے ہو
جب تم اپنے پیشے اور اپنی محبت سے مطمئن نہیں ہو
اور اس کے باوجود بھی زندگی کا چلن تبدیل نہیں کرتے
اور جب تم اس چیز کا خطرہ مول نہیں لیتے
جو بے یقینی کے لیے محفوظ خیال کی جاتی ہے
جب تم ایک خواب کے پیچھے نہیں جاتے
اور جب تم عمر بھر میں کم از کم ایک بار
خود کو بھاگ جانے کی اجازت نہیں دیتے
تو اس کا مطلب ہے
کہ تم آہستہ سے موت کا ذائقہ چکھنے جا رہے ہو
"پابلو نرودا"
پابلو نرودا کی نثری نظم کا اردو ترجمہ

mibeesah
 

اگر تم سفر نہیں کرتے، اگر تم مطالعہ نہیں کرتے
اگر تم زندگی کی آوازوں کو نہیں سنتے
اگر تم اپنے آپ کی تحسین نہیں کرتے
تو تم آہستہ آہستہ موت کی وادی میں اتر رہے ہو
جب تم اپنی عزت نفس کو قتل کرتے ہو
جب تم دوسروں کو اپنی مدد نہیں کرنے دیتے
تو تم موت کی طرف آہستہ آہستہ جا رہے ہو
جب تم اپنی عادتوں کے غلام بن جاتے ہو
اور روزانہ ایک جیسے راستوں پہ چلتے ہو
اگر تم اپنا معمول تبدیل نہیں کرتے
اور اپنی زندگی کو مختلف رنگوں سے آراستہ نہیں کرتے
اور ان لوگوں سے نہیں بولتے جن کو تم نہیں جانتے
تو تم آہستہ آہستہ موت کی بانہوں میں جا رہے ہو
(جاری ہے)

mibeesah
 

خود کو چُنتے ہوئے دن سارا نکل جاتا ہے
پھر ہَوا شام کی چلتی ہے، بکھر جاتا ہوں
فیصل فارابی

mibeesah
 

ہزار کام مزے کے ہیں داغ اُلفت میں
جو لوگ کچھ نہیں کرتے کمال کرتے ہیں
داغ دہلوی

mibeesah
 

ذرا سا بیٹھ ابھی ! اور بات کر مجھ سے
حسین شخص ! مرا دل نہیں بھرا تجھ سے
مالا راجپوت

mibeesah
 

ہمارے پاس تو سگریٹ نما چھڑی بھی نہیں
تمہاری یادوں کے ریوڑ کو , ہانکنے کے لیے
محمد مبشر میو

mibeesah
 

چشمِ تو بہ حالِ من، گر نیم نظر خندد
خارم بہ چمن نازد، عیبم بہ ہنر خند
تُو اگر میرے حال پر ایک اُچٹتی ہوئی نظر بھی ڈال دے تو میرے کانٹے چمن پر ناز کریں، اور میرے عیب ہنر پر مسکرائیں۔

mibeesah
 

اب بھی ماچس رکھتی ہو؟ پہلے تو میرے لئے رکھتی تھی ۔۔۔ اب؟ "اب اپنے لئے رکھتی ہوں" مطلب سگریٹ پینا شروع کر دیا کیا ؟ "نہیں ، آپ کی بھولنے کی عادت نہیں گئی میری رکھنے کی عادت نہیں گئی
"ڈائیلاگ گلزار"
فلم اجازت

mibeesah
 

جس پھول کو دیکھوں یہی لگتا ہے کہ اس میں
اک رنج بھی رہتا ہے مسرت کے علاوه
جی چاہتا ہے پھر سے ملیں اور دلوں میں
کچھ اور تعلق ہو محبت کے علاوه
خورشید رضوی

mibeesah
 

تُو کس کا ناز ہے کہ تجھے بھی اُٹھائیں ہم

mibeesah
 

CONSTANTLY,
CONSISTENTLY,
CONTINUALLY,
YOU°-°
ONLYYOU💚

mibeesah
 

ترکِ تعلقات پہ رویا نہ تو نہ میں
لیکن یہ کیا کہ چین سے سویا نہ تو نہ میں
حالات کے طلسم نے پتھرا دیا مگر
بیتے سموں کی یاد میں کھویا نہ تو نہ میں
ہر چند اختلاف کے پہلو ہزار تھے
وا کر سکا مگر لبِ گویا نہ تو نہ میں
نوحے فصیلِ ضبط سے اونچے نہ ہو سکے
کھل کر دیارِ سنگ میں رویا نہ تو نہ میں
جب بھی نظر اٹھی تو فلک کی طرف اٹھی
برگشتہ آسمان سے گویا نہ تو نہ میں
خالد احمد

mibeesah
 

اک لڑکی جو مصرع تک نہیں کہہ سکتی
اک لڑکے کو پوری غزلیں دیتی ہے
محسن ظفر ستی

mibeesah
 

حُسن کسی دوسرے کی نگاہ کے بغیر نا مکمل ہے
کرشن چندر

mibeesah
 

ترکِ اُلفت پہ بھی تو اتنا ہی پیارا کیوں ہے؟

mibeesah
 

اپنا وجود چھوڑ تری سمت چل پڑے
یعنی سراب گاہوں سے دریا نکل پڑے
کل آسماں نے ہم کو بلایا کچھ اس طرح
ہم لوگ بھی زمین سے باہر کو چل پڑے
اتنا تھکا دیا ہے تری کھوج نے ہمیں
آ دیکھ لے کے پاؤں ابھی تک ہیں شل پڑے
صحرا مزاج شخص ہوں آ پاس مجھ کو دیکھ
تجھ ایسے میری آنکھ میں کتنے ہیں تھل پڑے
بھاتے نہیں ہیں دنیا کو دو چاند ایک ساتھ
تو ساتھ تھا تو کتنے ہی ماتھوں پہ بل پڑے
مہدی بخاری

mibeesah
 

کبھی یہ چاند کہانی سُنایا کرتا تھا
🖤